ستمبر 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ پشاور کا جیل بھرو تحریک کا آن لائن گوگل فارم متعارف

آن لائن فارم میں خواتین بھی جیل بھرو تحریک میں حصہ لے رہی ہیں اب تک سینکڑوں افراد کی جانب سے انٹری کی گئی ہے

پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ پشاور نے جیل بھرو تحریک کا آن لائن گوگل فارم متعارف کردیا ہے

پی ٹی آئی عہدیداروں کے مطابق آن لائن فارم میں خواتین بھی جیل بھرو تحریک میں حصہ لے رہی ہیں اب تک سینکڑوں افراد کی جانب سے انٹری کی گئی ہے

، سوشل میڈیا ٹیم کا کہنا ہے کہ پرانا فارم جو کہ وائرل ہوا وہ جعلی بنایا گیا تھا، فارم کے مطابق جس کا شناختی کارڈ نہیں وہ جیل نہیں جاسکتا

،فارم میں نام، ولدیت موجودہ اور مستقل پتہ دینے کے لئے اپشن رکھے گئے ہیں

جبکہ موبائل نمبر اور قریب ترین رشتہ داروں کے نام درج کرنے کا خانہ بھی فارم میں موجود ہے۔

About The Author