اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پرمبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

)سٹی پولیس آفیسر ملتان منصور الحق رانا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا تفصیل کیمطابق شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

شہدا کی فیملیز ہماری اپنی فیملیز ہیں خوشی اور غمی کے ہر لمحے میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی ویلفئیر کے لیے کوئی بھی کسر نہیں چھوڑی جائے گی

،سٹی پولیس آفیسر ملتان منصور الحق رانا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔پولیس لائنز آمد پر سی پی او ملتان کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

سی پی او ملتان نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس کے بعد انہوں نے شہداء محل میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان سید علی، ایس پی سٹی ڈویژن رانا محمد اشرف، ایس پی گلگشت کیپٹن ر قاضی علی رضا، ایس پی کینٹ عزیر احمد

، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نمرین منیر اور دیگر پولیس افسران نے ان کا استقبال کیا۔ چارج سنبھالنے کے موقع پر سی پی او ملتان کا کہنا تھا کہ

ضلع بھر میں امن وامان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا

حساس تنصیبات سمیت تمام اہم مقامات اور شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کیا

اور کہا شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ شہدا کی فیملیز ہماری اپنی فیملیز ہیں خوشی اور غمی کے ہر لمحے میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں

اور ان کی ویلفئیر کے لیے کوئی بھی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ سی پی او ملتان نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان سید علی اور تمام ڈویژنل ایس پیز کے ساتھ میٹنگ کی

اور امن و امان کے قیام، سیکیورٹی، کرائم کنٹرول کرنے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے ضروری ہدایات دیں۔

اس کے علاؤہ انہوں نے کہا کہ تمام ایس پیز روزانہ 2 گھنٹے مختص کریں گے جس میں شہریوں کے مسائل سنیں گے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان

سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے اپنے آفس میں شہداء پولیس کی فیملیز سے ملاقات کی تفصیلات کے مطابق شہداء پولیس نے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے

اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور شہادت کے اعلیٰ رتبے پر فائز ہوئے۔سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے اپنے آفس میں شہداء پولیس کی فیملیز سے ملاقات کی۔

ایس ایس پی آپریشنز ملتان سید علی اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نمرین منیر ان کے ہمراہ تھے۔ سی پی او ملتان نے شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس نے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور شہادت کے اعلیٰ رتبے پر فائز ہوئے۔

سی پی او ملتان نے شہداء کی فیملیز سے کہا کہ ہم آپ کے مشکور ہیں کہ آپ تشریف لائے۔ شہداء کی فیملیز ہماری اپنی فیملیز ہیں

اور ان کی ویلفئیر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔ خوشی اور غمی کے ہر لمحے میں آپ کے ساتھ ہیں۔

شہداء پولیس کے اہلخانہ اور بچوں کے لیے ہمارے دفاتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

آپ کو جب بھی کوئی مسئلہ ہو آپ بتائیں۔

سی پی او ملتان نے شہداء کی فیملیز کے مسائل سنے اور حل کے لیے احکامات جاری کیے

%d bloggers like this: