دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈالر کی اونچی اڑان نے سب کو پریشان کردیا

بچوں اور بڑوں کے استعمال کی سائیکلیں مہنگی ہو گئیں

ڈالر کی اونچی اڑان نے سب کو پریشان کر دیا،، بچوں اور بڑوں کے استعمال کی سائیکلیں مہنگی ہو گئیں

،، جبکہ بچوں کے پلاسٹک کے بنے واکرز کے ریٹ بھی دوگنا ہو گئے

درآمدات کی بندش اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث بچوں کی سائیکلیں ہوں یا بڑوں کی،، سب ہی کے ریٹس دو گنا ہو گئے

لاہور کے علاقے نیلا گنبد کی سائیکل مارکیٹ جہاں بارہ انچ سے چھبیس انچ تک کی امپورٹڈ سائیکلیں فروخت کی جاتی ہیں

،، بچوں یا خود اپنے لیے سائیکل خریدنے شہری اس بازار میں پہنچے لیکن قیمتیں سن کر پہلے حیران ہوئے اور پھر پریشان ہو گئے

علی احمد، فرحان علی، خریدار، دو ہفتے پہلے قیمت کچھ تھی اور اب قیمت بہت زیادہ ہو گئی ہے۔

مارکیٹ میں موجود تاجروں کے مطابق ڈالر کی بڑھتی قیمتوں اور امپورٹ بند ہونے پر سائیکلیں مہنگی ہو رہی ہیں

جمیل احمد، دکاندار، ہمارا مال چائنہ سے آتا ہے امپورٹ بند ہے جس کے پاس جتنا مال ہے اس کا اتنا ہی ریٹ ہے

شہر کی معروف نیلا گنبد مارکیٹ میں بچوں کی پلاسٹک واکر جو پہلے دو ہزار میں دستیاب تھی

اب چار ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے

ڈالر کی اونچی اڑان نے سب کو پریشان کردیا

بچوں اور بڑوں کے استعمال کی سائیکلیں مہنگی ہو گئیں

پلاسٹک کے واکرز کے ریٹ بھی دوگنا ہوگئے

امپورٹ بند ہونے سے قیمت میں اضافہ ہوا، دوکاندار

About The Author