اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

20جنوری2020 کی ایک تحریر

ضلع راجن پور کے” باشعور ” اور "محب وطن” دھرتی کے لوگوں کے نام

محترم # ڈاکٹر محمد عثمان بلوچ صاحب # کی کمال مہربانی جن کے وڈیو پیغام نے اس تحریک میں مزید جان ڈال دی ہے اللّٰہ تبارک وتعالیٰ انکو اسکا اجر عظیم دے(آمین)

1 لیکن کیا اسلام آباد سے بیٹھ کر ہمیں جگایا جائے گا؟
2 کیا ہم اپنے بنیادی حقوق کی آواز بلند نہیں کر سکتے؟
3 محترم ڈاکٹر عثمان بلوچ صاحب کسی اور مخلوق سے ہیں کیا وہ کسی اور دھرتی کے باسی ہیں؟
4 اللہ تبارک وتعالیٰ نے انکو سوچنے ، سمجھنے،بولنے،سننے اور دیکھنے کی طاقت دی ہے کیا ہم اس سے محروم ہیں؟
5 کیا ہم کچھ بولنے،سننے اور دیکھنے کی اور اپنا بنیادی حق لینے کی طاقت سے محروم ہیں؟
6 کیا ہم اگر بولیں گے تو ہماری زبانیں کاٹ دی جائیں گی؟
7 کیا محترم ڈاکٹر محمد عثمان بلوچ صاحب اتنے عرصے سے اپنے وسیب کے بنیادی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں کیا انہیں دھونس،دھمکیوں،اور دیگر ہتھکنڈوں سے مرعوب کرنے کی کوشش نہیں کی گئی ہونگی؟
8 کیا آواز اٹھانا صرف ڈاکٹر محمد عثمان بلوچ صاحب کا ہی فرض ہے؟اور ہم صرف تماشائی بن کر واہ واہ کرتے رہیں گے؟

خدارا سوچیں!

دیر آید درست آید

اب بھی وقت ہے اپنے آپ کو بدلیں اپنی سوچ کو بدلیں کسی بڑے مقصد کے حصول کے لیئے چھوٹی چھوٹی قربانیاں کچھ حیثیت اہمیت نہیں رکھتی

اگر میرے شہر والو!میرے لاوارث ضلع راجن پور والو!

اگر تم سے انٹرنیشنل یونیورسٹی نہیں بن سکتی بے شک یہ اعلیٰ سطح کا کام ہے مان لیا مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیا آپ اپنے علاقے میں پرائمری سکول نہیں قائم کراسکتے؟
کیا آپ وہاں پر مکمل سہولیات سٹاف تدریسی عملہ فراہم نہیں کراسکتے؟
کیا آپ سکول اور تعلیم سے محروم بچوں کی تعلیم کا ذریعہ نہیں بن سکتے؟
خدارا سوچو اور اپنے وسیب کی آواز بنو ، کہیں ایسا نہ ہو کہ آنیوالی نسلیں تم پر فخر کرنے کی بجائے ندامت محسوس کریں؟

#لاوارث ضلع راجن پور کو انٹرنیشنل یونیورسٹی دو#

جزاکم اللہ خیر واحسن الجزاء فی الدنیا والآخرۃ

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجن پور محمد صفات اللہ نے صنعت زار راجن پور کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کمپیوٹر ٹریننگ سیکشن،بیوٹیشن،سلائی کڑھائی سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شازیہ نواز اورمنیجر صنعت زار نادیہ نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا کہنا تھا کہ

حکومت پنجاب خواتین کو ہنر مند بنا کر معاشرے کا فعال شہری بنا رہی ہے۔

ہنر سیکھنے کے بعد خواتین اپنے گھروں میں کام شروع کر سکتی ہیں۔

منیجر صنعت زار نادیہ نواز نے ادارہ کی اہمیت اور افادیت بارے مکمل بریفنگ دی ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجن پور

ڈسٹرکٹ زکواة آفیسر راجن پور سیدہ ہ غازیہ آصف کی زیرصدارت زکواة ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی فلاحی ریاست کے باشندے ہیں۔

زکواةکی ادائیگی ہمارے دین اسلام کا اہم جز ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ زکواة بہترین اور شفاف طریقے سے زکواة تقسیم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زکواة سے آگاہی کے لیے واک، سیمینار اور پمفلٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنے عطیات، صدقات، عشر اور زکواة اسٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور کے کھاتہ

پراونشل زکواة فنڈ نمبر03 میں بذریعہ چیک یا نقد کیش جمع کرا کر رسید حاصل کر سکتے ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجن پور

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راجن پور شازیہ نواز نے کہا ہے کہ

تمام سماجی تنظیمیں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے فعال کردار ادا کریں۔

مستحق افراد کا خاص خیال رکھا جائے۔تمام سماجی تنظیموں کو چاہئے کہ

وہ ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئر کی مشاورت کے ساتھ کام کریں ۔

یہ باتیں انہوں نے سوشل ویلفیئر کے دفتر میں سماجی تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر سماجی تنظیموں کے نمائندگان ،مولانا قاری محمود قاسمی اور دیگر نے شرکت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ جن سماجی تنظیموں کو

این او سی کی ضرورت ہے وہ این او سی کے لئے درخوست جمع کرائیں ۔

%d bloggers like this: