مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان سے کالعدم ٹی ٹی پی نیٹ ورک کے دو دہشت گرد گرفتارکرلیئے گئے،،دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد ، اسلحہ ، دستی بم برآمد ہوا

ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق ملزمان سے دہشت گردی کے حالیہ واقعات بارے تفتیش جاری ہے،،،لودھراں، اوکاڑہ ، لاہور میں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر کومبنگ آپریشن تیز کردیئے گئے ہیں،،کومبنگ آپریشنز میں ایک ہزار نو سو چھ مشتبہ افرادسے پوچھ گچھ کی گئی

جبکہ آپریشنز کے دوران تیرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،،حکام کے مطابق لاہور کے سرحدی علاقے سے بھی

ایک مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے،،مجموعی طورر پر کارروائیوں کے دوران چھ سو اٹھائیس افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ہے

گرفتار افراد کے خلاف نو مقدمات درج کئے کرے مزید تفتیش کی جاری ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان

محافظ اسکواڈ پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کاروائی تفصیلات کے مطابق 01 شراب فروش گرفتار 60 بوتل امپورٹڈ شراب برآمدمحافظ اسکواڈ پولیس نے دوران ڈیوٹی

کارروائی کرتے ہوئے 01 شراب فروش کو گرفتار کر کے 60 بوتل امپورٹڈ شراب برآمد کر لی۔ محافظ اسکواڈ ٹیم نے کے

ایف سی چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار کو مشکوک جان کر روکا تو جامع تلاشی پر اس سے 60 بوتل امپورٹڈ شراب برآمد ہوئی۔

ملزم کی شناخت حنیف سے ہوئی۔ گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

انچارج محافظ اسکواڈ اعجاز الحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم کو گرفتار کر کے برآمدگی کی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان

سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ نے تھانہ گلگشت کے علاقے

جامع مسجد درا بنی ہاشم میں نماز جمعہ ادا کی تفصیل کیمطابق

نماز کے بعد مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

کھلی کچہری سے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہوں گے

اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گاسی پی او ملتان

شاکر حسین داوڑ نے تھانہ گلگشت کے علاقے جامع مسجد دار بنی ہاشم میں نماز جمعہ ادا کی نماز کے بعد مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

ایس ڈی پی او گلگشت غلام فرید، ایس ایچ او گلگشت راؤ ضیاء الرحمن اور دیگر افسران سی پی او ملتان کے ہمراہ تھے۔

مسجد میں موجود شہریوں نے سی پی او ملتان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

سی پی او ملتان نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور ان کی شکایات کے ازالہ کے لیے احکامات جاری کیے۔

سی پی او نے مسجد میں موجود شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی فراہمی کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے

اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے نکلے ہیں۔ اس سے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہوں گے

اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

سی پی او ملتان نے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور کرائم کنٹرول کرنے کے لیے ڈولفن فورس، محافظ اسکواڈ سمیت تمام فورس اپنی زمہ داریاں نبھا رہی ہے۔

آپ کو بھی چاہیے کہ اس حوالے سے پولیس سے تعاون کریں۔ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں جہاں بھی جرم دیکھیں پولیس کو اطلاع دیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان

سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ نے پولیس لائنز ملتان میں شہداء پولیس کی فیملیز سے ملاقات کی

تفصیلات کے مطابق

شہداء کی فیملیز ہماری اپنی فیملیز ہیں اور ان کی ویلفئیر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔

سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ نے پولیس لائنز ملتان میں شہداء پولیس کی فیملیز سے ملاقات کی۔

سی پی او ملتان نے شہداء کی فیملیز سے کہا کہ ہم آپ کے مشکور ہیں کہ آپ تشریف لائے۔ انہوں نے کہا کہ

شہداء کی فیملیز ہماری اپنی فیملیز ہیں اور ان کی ویلفئیر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔

خوشی اور غمی کے ہر لمحے میں آپ کے ساتھ ہیں۔

شہداء پولیس کے اہلخانہ اور بچوں کے لیے ہمارے دفاتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

آپ کو جب بھی کوئی مسئلہ یا پریشانی درپیش ہو آپ بلاجھجک بتائیں۔

سی پی او ملتان نے شہداء کی فیملیز کے مسائل سنے اور حل کے احکامات جاری کیے۔ سی پی او ملتان نے شہدا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان

ملتان پولیس تھانہ دہلی گیٹ کی کارروائی غیر قانونی طریقے رقم کی ترسیل کرنے والوں کو رقم سمیت گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق

دہلی گیٹ پولیس نے مسوان چوک پر 2 کار سواروں کو روک تو بھی 4 کروڑ روپے حوالہ ہنڈی کی غرض سے لے جا رہے تھے

دہلی گیٹ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے رقم اور کار قبضہ

پولیس میں لے لی گرفتار ملزمان میں آلیان اور احد شامل ہیں

ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ راؤ محمد نوید نے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیادہلی گیٹ پولیس نے

مزید کارروائی کے لیے ملزمان اور رقم و گاڑی کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان

ریجنل پولیس آفیسر ملتان ڈاکٹر معین مسعود کی زیر صدارت پولیس لائنز ملتان میں پولیس جوانوں کے لئے میس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

تفصیل کیمطابق آر پی او ملتان ڈاکٹر معین مسعود اور سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ جوانوں سے ملے اور ان کے ساتھ مل کر کھانا کھایا

ریجنل پولیس آفیسر ملتان ڈاکٹر معین مسعود کی زیر صدارت پولیس لائنز ملتان میں پولیس جوانوں کے لئے میس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

تمام پولیس اسٹیشنز، گاردات، ڈولفن فورس، محافظ اسکواڈ و دیگر مدات سے پولیس جوان میٹنگ میں شریک ہوئے۔

سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ، ایس ایس پی آپریشنز ملتان سید علی، ایس پی سٹی ڈویژن رانا محمد اشرف، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مقبول حسین وٹو اور دیگر افسران

بھی آر پی او ملتان کے ہمراہ میس میٹنگ میں شریک ہوئے۔ آر پی او ملتان ڈاکٹر معین مسعود اور سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ جوانوں سے

ملے اور ان کے ساتھ مل کر کھانا کھایا۔

انہوں نے پولیس فورس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس فورس کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

پولیس جوان ہر طرح کے موسم میں اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے کوشاں ہیں۔ اسی لیے تمام افسران و جوان خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

آر پی او ملتان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس منعقد کیے جاتے رہیں گے۔

ہم سب ایک فیملی کی مانند ہیں اور مل کر کرائم کے خلاف فائٹ کرنی ہے۔

پولیس جوان بےحد خوش ہوئے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ

وہ اپنے فرائض انسانیت کے جذبے سے سر شار ہو کر سر انجام دیں گے

%d bloggers like this: