نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھند کے ڈیرے، ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام

موٹر ویز کی گھنٹوں بندش سے جہاں ٹرانسپورٹرز کو کاروبار میں خسارے کا سامنا ہے

لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھند کے ڈیرے، ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام ہو کر رہ گیا، موٹر ویز کی گھنٹوں بندش سے جہاں ٹرانسپورٹرز کو کاروبار میں خسارے کا سامنا ہے

وہیں،، مسافر بھی مشکلات سے دوچار ہیں

دھند کے باعث معمولات زندگی متاثر،،،، حد نگاہ دس میٹر سے بھی کم رہ جانے کے باعث،، ایک بار پھر لاہور سے دوسرے شہروں کو جانے والی تمام موٹر ویز رات بھر بند رہیں

دھند کے باعث موٹر ویز کی بندش نے ٹرانسپورٹرز کے کاروباری خسارہ میں اضافہ کر دیا، رات کو مختلف شہروں کو جانے والی متعدد بسز کی روانگی منسوخ ہوئی تو

کچھ نے جی ٹی روڈ اور ملتان روڈ کی راہ لی

شعیب، اقبال، ٹرانسپورٹرز، جو گاڑی موٹر وے پر جاتی ہے اس کا فیول کم لگتا ہے ٹائم کم لگتا ہے لیکن جی ٹی روڈ پر بار بار بریکس لگانے کی وجہ سے بھی خرچہ بڑھ جاتا ہے

اور ٹائم بھی

مسافر حضرات بھی موٹر ویز کی بندش کے باعث گھنٹوں بس اڈوں پر انتظار کی زحمت اٹھانے پر مجبور ہیں

مسافر، سفر میں بہت مشکل درپیش ہے، ٹائم زیادہ لگے گا، چھ سات گھنٹے اوپر لگ جاتے ہیں

محکمہ موسمیات حکام کے مطابق نئے بارشی سلسلے کے باعث دھند کا راج کچھ کم ہونے کا امکان ہے۔

About The Author