مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مہنگائی کے وار جاری،، سبزیوں اور گوشت کے بعد دالیں بھی مہنگی

تمام دالوں کے نرخوں میں تیس فیصد تک اضافہ، دوکانداروں نے دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ ڈالر کی اونچی اڑان کو قرار دے دیا

مہنگائی کے وار جاری،، سبزیوں اور گوشت کے بعد دالیں بھی عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو گئیں

، تمام دالوں کے نرخوں میں تیس فیصد تک اضافہ، دوکانداروں نے دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ ڈالر کی اونچی اڑان کو قرار دے دیا

دالوں کے نرخوں کو بھی پر لگ گئے، تمام دالیں بیس سے تیس فیصد تک مہنگی ہو گئی

چار ماہ پہلے پچاسی سو میں ملنے والا دال چنا کا پچاس کلو کا تھیلا اب دس ہزار پانچ سو کا ہو گیا، سفید چنا کا تھیلا بارہ ہزار کی بجائے سولہ ہزار، ثابت ماش کا تھیلا

تیرہ ہزار پانچ سو کی جگہ سولہ ہزار، جبکہ سولہ ہزار میں ملنے والا دال ماش کا تھیلا اب اٹھارہ ہزار کا ہو چکا،

دوکاندار ڈالر کی اونچی اڑان کو نرخ بڑھنے کی وجہ قرار دیتے ہیں

ذہیب، بشیر: یہ پچاس سے ساٹھ فیصد تک دالیں باہر سے آتی ہیں اب ڈالر کا ریٹ اتنا بڑھ چکا ہے

تو باقی چیزوں کے ساتھ انکے بھی ریٹ بڑھے ہیں

دال مسور کے پچاس کلو کے تھیلے کے دام دس ہزار سے بڑھ کر بارہ ہزار، ماش چھلکا پندرہ ہزار سے بڑھ کر اب سترہ ہزار،

مسر دس ہزار کی جگہ اب گیارہ ہزار پانچ سو جبکہ مونگ چھلکا کا تھیلا بھی دس ہزار پانچ

سو سے بڑھ کر تیرہ ہزار تک پہنچ چکا
علی، نوید: غریب بندہ اب کیا کھائے کچھ بھی نہیں کھا سکتا عام آدمی کی پہنچ سے ہر چیز باہر ہو چکی ہے

سفید لوبیہ کے بھی پچاس کلو تھیلے کے دام دس ہزار پانچ سو سے بڑھ کر تیرہ ہزار تک جا پہنچے ہیں۔

شہری کہتے ہیں کہ حکومت اشیائے خورونوش کی بڑھتی قیمتوں کا نوٹس لے۔

%d bloggers like this: