نومبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت کا صوبے بھرمیں اینٹی ریپ کرائسزسیل قائم کرنےکی منظوری

سیل متاثرین کی ہر ممکن قانونی مدد اور دادرسی چوبیس گھنٹے فراہم کرے گا۔

سندھ حکومت نے صوبے بھرمیں ستائیس اینٹی ریپ کرائسزسیل قائم کرنےکی منظوری دے دی ۔۔۔

سیل متاثرین کی ہر ممکن قانونی مدد اور دادرسی چوبیس گھنٹے فراہم کرے گا۔۔۔ پہلے اینٹی ریپ کرائسز سیل کا افتتاح جلد پولیس سرجن آفس کراچی میں ہوگا ۔

جنسی زیادتی کاشکارافراد کو تحفظ فراہم کرنے اور ایک ہی چھت کے نیچے ماہر نفسیات اور قانونی ماہرین کی خدمات فراہم کرنے کا بڑا منصوبہ۔۔۔

سندھ حکومت نے صوبےبھرمیں ستائیس اینٹی ریپ کرائسزسیل کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔۔۔

سیلز کاقیام اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈٹرائل ایکٹ دوہزاراکیس کےتحت عمل میں لایاجارہاہے ۔۔۔پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ سید کہتی ہیں کہ

منصوبے کے تحت سندھ کے تمام اضلاع کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں سیلز بنائے جائیں گے۔۔۔متاثرین کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔۔۔

ڈاکٹر سمیعہ سید ، پولیس سرجن کراچی
(آئیڈیل تو یہ ہے کہ ہر ڈسٹرکٹ میں اینٹی ریپ کرائسز سیل ضرور ہو ، مگر جہاں پر سہولت موجود نہیں ہے

،وہاں دو ڈسٹرکٹ یاتین ڈسٹرکٹ میں ہم ایک جگہ دے سکتے ہیں، بچوں کے لیے سیف ہیون ہمیں دینا ہے سب سے پہلے

،دوسرا یہ کہ کیا انہیں شیلٹر کی ضرورت ہے ؟ اگر شیلٹر کی ضرورت ہے تو سوشل ویلفئیر ڈپارٹمنٹ ہمارے سے کنیکٹ ہوگا اور ویمن ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ ہمارے ساتھ موجود ہو گا)

پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر پہلا سیل پولیس سرجن آفس کراچی میں قائم کیا جارہا ہے جو میڈیکولیگل ڈیپارٹمنٹ کی طرزپرچوبیس گھنٹہ کام کرے گا

،پولیس سرجن کراچی کے مطابق سیل متاثرین کے طبی معائنے کے بعد میڈیکو لیگل سرٹیفیکٹ کی فراہمی کے علاوہ ماہر نفسیات اور قانونی چارہ جوئی کے لئے وکیل کی خدمات بھی فراہم کرے گا…

ڈاکٹر سمیعہ سید ، پولیس سرجن کراچی (

اس میں میڈ یکلو لیگل کی سہولت ہوگی،کلیکشن آف سیمپل سمیت سب ہوگا۔۔۔ ایک ہی وقت میں ہمیں امید ہے کہ

ایک ماہر نفسیات بھی اس سیل میں ہمیں دستیاب ہو اور تھانے والے بھی موجود ہوں،اور اس ہی وقت چوتھی سب سے اہم چیز ہے وہ ہے

قانونی مدد کا ہونا تو کوشش ہے کہ وکیل بھی ہمارے پاس موجود ہو )

پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد دوسرااینٹی ریپ کرائسزسیل مارچ دوہزارتئیس تک جناح اسپتال کراچی میں جبکہ تیسرے مرحلے میں حیدرآباد

،سکھر،لاڑکانہ،شہیدبےنظیرآباد اور بدین سمیت اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں اینٹی ریپ کرائسز سیل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔۔

About The Author