دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آ گیا

اسموگ اور دھند کے باعث موٹروے بھی مختلف حصوں سے بند رہی، شہریوں کو سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن کا سامنا ہے

لاہور تین روز بعد پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آ گیا، اسموگ اور دھند کے باعث موٹروے بھی مختلف حصوں سے بند رہی

، شہریوں کو سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن کا سامنا ہے

باغوں کے شہر میں، ایک بار پھر فضائی آلودگی کی شرح خطرناک

تین روز کی بریک کے بعد لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر ہے

شہر کا مجموعی طور پر ائیرکوالٹی انڈیکس دو سو ستر ریکارڈ کیا گیا ہے ،،، شملہ پہاڑی

چوک ،، گلبرگ ،، اقبال ٹاون لاہور کے آلودہ ترین علاقوں میں سرفہرست ہیں

شہریوں کا کہنا ہے کہ سموگ کے خاتمے کے لیے حکمران مستقل حل نکالے
، شہری ،، "تین دن تو بہتر تھے آج پھر سے سموگ ہوگئی ہے انکھوں میں جلن ہورہی ہے”

سموگ اور دھند کے باعث ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن ،، ایم الیون لاہور سیالکوٹ اور ایم فائیو ظاہر پیر انٹرچینج سے ٹریفک کے لیے بند کی گئی

،، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت سات ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

About The Author