مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کابینہ اجلاس میں تلخی،صوبائی وزیرحسنین دریشک وزارت سے مستعفی

صوبائی وزیر احتجاجا کابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے

پنجاب کابینہ اجلاس میں تلخی کے بعد صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک وزارت سے مستعفی

حسنین بہادر دریشک نے استعفی بھیجوا دیا

گزشتہ روز پنجاب کابینہ کے اجلاس میں
صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کی وزیر اعلی پنجاب سے تلخی کلامی ہوئی ذرائع کے مطابق

صوبائی وزیر احتجاجا کابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے ۔

کابینہ اجلاس میں ایک ہی وقت میں متعدد وزراء بات کرنا چاہتے تھے ۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ میں ڈسپلن کیساتھ کابینہ اجلاس چلاوں گا ۔

ایک وقت میں ایک ہی وزیر بات کرسکتا ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ

سردار حسنین بہادر دریشک نے اس کے باوجود بھی گفتگو جاری رکھی ۔

وزیر اعلی نے اجازت کے بغیر گفتگو سے روکا تو صوبائی وزیر غصے میں آگئے ۔

میں پھر استعفی دے دیتا ہوں ۔ حسنین بہادر دریشک کی دھمکی ۔

میں اجلاس سے چلا جاتا ہوں کہہ کر صوبائی وزیر کابینہ اجلاس سے باہر چلے گئے ۔

واقعہ کے بعد حسنین بہادر دریشک نے کابینہ سے مستعفی ہوتے ہوئے استعفی ارسال کر دیا

استعفی بھجوا دیا ہے سردار حسنین بہادر دریشک کی تصدیق

%d bloggers like this: