نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دو ہزار بائیس میں تقریبا آٹھ لاکھ پاکستانی شہریوں نے مختلف ممالک میں ہجرت کی

پاکستانیوں کی بڑی تعداد ایسی تھی ،،، جو بہترین معیار زندگی اور سہولیات کے لئے خلیجی ممالک میں منتقل ہوئے۔

عام طور پر مختلف معاشی اور معاشرتی عوامل کے باعث خاندانوں کی صورت میں ایک ملک سے دوسرے ملک ہجرت کی جاتی ہے۔ والدین کے ساتھ ،،، اس ہجرت میں بچے بھی شامل ہوتے ہیں ،،، ان بچوں پر اس ہجرت کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں

سرکاری اداروں کے مطابق دو ہزار بائیس میں تقریبا آٹھ لاکھ پاکستانی شہریوں نے مختلف ممالک میں ہجرت کی۔

پاکستانیوں کی بڑی تعداد ایسی تھی ،،، جو بہترین معیار زندگی اور سہولیات کے لئے خلیجی ممالک میں منتقل ہوئے۔

متعدد افراد نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ہجرت کی ،،، ہجرت کے اس عمل میں بچوں کو بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ والدین کے ہمراہ جانا پڑتا ہے۔

دوسرے ممالک میں ہجرت کے والدین کے فیصلے ،، اکثر یکطرفہ ہوتے ہیں ،،، یا تو بچوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل نہیں کیا جاتا

،،، یا انہیں آگاہ کر کے خانہ پری کر لی جاتی ہے ،،، والدین کے اس یکطرفہ فیصلوں کے سب سے ذیادہ متاثرہ

،، یہی بچے ہوتے ہیں جبکہ کچھ بچے ہجرت پر خوش ہوتے ہیں
بچے ،،، رومیصہ فیصل ،، )جب ہم یہاں آئے تو نئے دوست بنائے ،،، آہستہ آہستہ ان سے اچحا تعلق بن گیا(

ہدی خرم )جب ہم نے لینڈ کیا تو سوچا ،،، کہ کیسے سیٹل ہونگے ،،، لیکن دو سے تین ہفتوں میں ہم سیٹل ہو گئے تھے(
احمد خرم ،،، ) شروع کے دو تین ماہ مشکل تھے ،،، کچھ وقت بعد ،، ہم سیٹل ہو گئے(

ہجرت کے باعث بچوں کو اپنے معمولات ترک کرنا پڑتے ہیں ،، روزمرہ سکول اور کلاسز پیچھے رہ جاتی ہیں

 پرانے دوستوں کو خیرباد کہنا پڑتا ہے۔ نئی جگہ ،،، نئی زبان اور نئے لوگوں سے گفتگو میں انہیں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے

بچے ،، ،، پاکستانی نژاد امریکی بچے،، احمد علی ،، )میں 6 سال کا تھا ،،، جب امریکا آیا آہستہ آہستہ وقت لگا(

محمد بلال ،،، )شروع میں کچھ نروس تھا ،، مختلف لوگ تھے،، اردو بولتے نہیں تھے ،، گفتگو میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا تھا(

والدین کا ماننا ہے کہ اس ہجرت کا اثر بچوں پر کافی دیر تک رہتا ہے اور کچھ تو اس سے خوش ہوتے ہیں

جبکہ کچھ کو نئی جگہ اور عوامل کے باعث سیٹل ہونے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ والدین کا ماننا ہے کہ

چھوٹی عمر کے بچے جلد ہی نئے ماحوال سے مانوس ہو جاتے ہیں جبکہ تھوڑے بڑے بچوں کو کلچر اور سماجی طور پر بیرئیرز کا سامنا ہو تا ہے ۔۔۔
،، والدین،،، خرم شکیل ،،، )ہجرت کا سب سے مشکل کام ایک تو بچوں کو

  رکھنا ہوتا ہے ،، دوسرا ،، سارے کا سارا سامان ساتھ لانا مشکل کام ہوتا ہے(

وارث صدیقی )چاہتا تھا کہ بچوں کو امریکا میں بہترین معیار تعلیم دوں ،،، جسکا میں خود خواب دیکھا کرتا تھا(

چائلڈ سائیکولوجسٹ کے مطابق ،، والدین کے ساتھ ہجرت کرتے والے بچوں کی نفسیات پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں

جبکہ نئی جگہ سیٹل ہونے میں بچوں کو سب سے بڑا مسئلہ گفتگو کے وقت درپیش ہوتا ہے۔ جہاں سکولوں میں اور نئے لوگوں سے بات کرنے میں مقامی زبان سے نا آشنائی بڑا مسئلہ ہے۔
چائلڈ سائیکالوجسٹ ، ڈاکٹر قراۃ العین، )والدین کے ساتھ ہونے کی وجہ سے بچے کمفرٹ محسوس کرتے ہیں ،،، انہیں صرف نئی زبان اور گفتگو میں مسائل پیش آتے ہیں(

ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ نئی جگہ ہجرت کرنے والے بچوں کی کونسلنگ ،، والدین کی بھاری ذمہ داری ہے۔

اساتذہ بھی بچوں کے ذہن میں موجود ،،، الجھنیں دور کرنے میں بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں ،،، ضروری ہے کہ

،، دلچسپی کے مطابق ،، بچوں کو دوستانہ ماحول فراہم کیا جائے

About The Author