دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: بینک فراڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیل منظور

عدالت نے ملزم کو بارہ سال بعد بری کردیا۔

کراچی میں بینک فراڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیل منظور۔ عدالت نے ملزم کو بارہ سال بعد بری کردیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں بینک فراڈ کے مقدمے میں ملزم ابو بکر شیخ کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے اپیل منظور کرتے ہوئے ملزم کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے،، بارہ سال بعد رہائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں ہے

تو فوری رہا کردیا جائے۔

ایف آئی اے نے دوہزار چودہ میں واپڈا کے ملازم ابوبکر کے خلاف بینک فراڈ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

ملزم پر ملازمین کی پینشن اور جی پی فنڈ کے اکاؤنٹ سے چھبیس لاکھ روپے خرد برد کرنے کا الزام تھا۔

استغاثہ اپنے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

About The Author