مارچ 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عالمی شہرت یافتہ قوال عزیز میاں کی بیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے

عزیز میاں نے جامعہ پنجاب سے عربی، فارسی اور اردو میں ایم اے کیا،، استاد عبدالوحید سے قوالی کا فن سیکھا

عالمی شہرت یافتہ قوال،، منفرد انداز اور لب و لہجے کے مالک عزیز میاں کی بیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے

تصوف اور معرفت کی منازل سے واقف،، جداگانہ انداز اور طاقت ور آواز سے فن قوالی کو منفرد انداز بخشنے والے

عبدالعزیز المعروف عزیز میاں،، سترہ اپریل انیس سو بیالیس کو دہلی میں پیدا ہوئے،، قیام پاکستان کے بعد ان کے خاندان نے داتا کی نگری میں ڈیرے ڈالے

عزیز میاں نے جامعہ پنجاب سے عربی، فارسی اور اردو میں ایم اے کیا،، استاد عبدالوحید سے قوالی کا فن سیکھا

اور اپنے منفرد انداز سے دنیا بھر میں وہ نام کمایا جو بہت کم لوگوں کے حصہ میں آتا ہے

اللہ ہی جانے کون بشر ہے،، یانبی یانبی،، تیری صورت اور میں شرابی میں شرابی،، جیسی قوالیوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا

پرائیڈ آف پرفارمنس عزیز میاں قوال نے جہاں علامہ اقبال اور قتیل شفائی جیسے شہرہ آفاق شاعروں کا کلام گایا وہیں

بے شمار قوالیاں خود بھی تحریر کیں،، وہ دوران قوالی براہ راست اور فی البدیہہ شعر کہنے میں بھی ملکہ رکھتے تھے

چھ دسمبر دو ہزار کو قوالی کا یہ دمکتا ستارہ اٹھاون سال کی عمر میں ہمیشہ کے لیے غروب ہو گیا۔

مگر ان کی آواز آج بھی مداحوں کے کانوں میں رس گھولتی ہے۔

%d bloggers like this: