دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نوکری پیشہ اور کاروباری افراد کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول مزید آسان ہو گیا

سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز کے اوقات کار بڑھا دئیے

نوکری پیشہ اور کاروباری افراد کیلئے لائسنس کا حصول مزید آسان ہو گیا،،، سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز کے اوقات کار بڑھا دئیے

شہری کاروبار یا دفاتر سے فری ہونے کے بعد سنٹرز میں لائسنس کی تجدید، لرننگ اور دیگر سہولیات حاصل کرنے کیلئے چار کے بجائے چھ بجے تک وزٹ کر سکیں گے

سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر لاہور کے مختلف علاقوں میں قائم سنٹرز کے اوقات کار میں دو گھنٹے کا اضافہ کردیا

، ٹائون شپ، سی ٹی او آفس، ارفع کریم ٹاور، مناواں، ڈیفنس، گریٹر اقبال پارک سمیت دیگر علاقوں میں انتیس دفاتر قائم ہیں

، جن میں سے پانچ ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹرز کے طور پر کام کرتے ہیں۔

شہری (بہت اچھی بات ہے کہ اب ہم دفتر سے فری ہونے کے بعد آئے ہیں اور لائسنس بنوایا ہے ،،،پہلے دفتر سے چھٹی لینا بہت مشکل ہوتا تھا نکل نہیں سکتےتھے)

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق دفاتر کا وقت بڑھنے سے شام کے اوقات میں شہریوں کا رش بڑھ جاتا ہے

نوکری پیشہ افراد کےلیے بہت آسانی ہوئی ہے۔
،، انچارج سنٹر افرا دران (چیف ٹریفک آفیسر اسد ملہی کی ہدایت پر پہلے چار بجے تک وقت تھا اب وہ دو گھنٹے بڑھ کر چھے بجے تک ہوگیا ہے )

شہر میں مجموعی طورپر چوبیس ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹر کام کررہے ہیں ،، جن میں ایک چوبیس گھنٹے ،، تین سولہ گھنٹے جبکہ دیگر کا وقت دس گھنٹے کردیا گیا ہے

About The Author