دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں جاری آئیڈیاز پاکستان 2022 نمائش اختتام پذیر

آخری روز اسکولوں ، کالجز اور جامعات کے طلبہ نے بھی نمائش میں شرکت کی

کراچی میں جاری آئیڈیاز پاکستان 2022 نمائش اختتام پذیر ہوگئی۔۔ آخری روز اسکولوں ، کالجز اور جامعات کے طلبہ نے بھی نمائش میں شرکت کی۔۔ مندوبین نے پاکستان میڈ مصنوعات اور آلات میں گہری دلچسپی لی۔۔

آئیڈیاز پاکستان 2022 کا میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔۔
چار روزہ نمائش کے گیارہویں ایڈیشن میں مندوبین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔۔
آخری روز اسکولوں ، کالجوں اور جامعات کے طلبہ و طالبات بھی آئیڈیاز نمائش کا حصہ بنے۔

طلباء نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے اور ٹینکس میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔۔
جامعات کے طلباء کا کہنا تھا نمائش سے عملی تجربہ ملا۔۔

نمائش کے آخری روز بھی پاک فضائیہ کا فلائٹ سیمیولیٹر مندوبین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

About The Author