مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

میری صحافت کی گولڈن جوبلی ۔۔۔||گلزار احمد

گلزار احمد سرائیکی وسیب کے تاریخی شہر ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ براڈ کاسٹر ہیں، وہ ایک عرصے سے مقامی اخبارات اور سوشل میڈیا پر تاریخ ، تہذیب و تمدن اور طرز معاشرت پر لکھتے چلے آرہے ہیں ، انکی تحریریں ڈیلی سویل کے قارئین کی نذر

گلزاراحمد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میری صحافت کی گولڈن جوبلی ۔۔
پاکستان میں صحافت کا پیشہ ایک مقدس مشن سے شروع ہوا ۔پھر کمرشل بنا ۔ اس کے بعد گُل پھر گُلبدن پھر گُل بداماں ہو گیا۔ میں اس پیشے کی گولڈن جوبلی میں داخل ہو چکا ہوں اور ایک دوراہے پر کھڑا سوچ رہا ہوں ۔۔ کارواں گزر گیا غبار دیکھتے رہے۔
آجکل میرے اندر بکری کی طرح میں میں اس طرح رَچ بَس گئ ہے جیسے ڈیمبو wasp میں بھوں بھوں ہوتی ہے۔ پہلے مجھے مغربی لوگ ‘watch dog of society کہتے تھے آجکل میں سوسائٹی کے آشرافیہ طبقے کا watch dog ہوں ۔ ویسے جیسے مغربی ممالک غریب ملکوں پر قبضہ کرنے کے لیے human rights فراہم کرنے کا بہانہ بناتے ہیں میں بھی عوام کے حقوق کی جنگ غاصبانہ طبقہ سے ملکر لڑتا ہوں ۔آپ میرا رول دیکھنا چاہتے ہیں تو سنیں۔
1…. میرا پہلا رول *** میں میں …
میں نے یہ خبر سب سے پہلے بریک کی ۔میں نے لکھ دیا تھا کرونا پھیل جائے گا میں نے سب سے پہلے ملک ڈیفالٹ ہونے کی خبر دی۔
شھباز شریف ۔عمران خان ۔۔وزیراعظم میری وجہ سے بنے۔میں ان کو میڈیا پر لایا۔ صدر نے مجھے فون کر کے میری تعریف کی۔دھماکے ۔خود کش حملے ہونے کے پانچ منٹ بعد مجھے مجرموں کا پتہ چل جاتا ھے اور میں لوگوں کو Live بتا دیتا ہوں حالانکہ پولیس پانچ سال تک مجرم نہیں پکڑ سکتی۔
نوٹ*** اگرچہ میری تعلیم کا کسی کو پتہ نہیں مگر میری قابلیت کی پوری دنیا قائل ھے۔میری زبان پتھر کی ھے جس کے اوپر لوہے کے کانٹے ہیں۔ہر بندہ مجھ سے ڈرتا ہے اگر ذرہ ٹیڑھا بولے تو معافی مانگنے پر مجبور کر دیتا ہوں ۔
2…میرا دوسرا رول*** بُھوں بُھوں ۔۔۔
حکومت کرپشن کنٹرول کرنے میں ناکام۔بد امنی ۔مہنگائی۔ڈالر سٹاک کریش ۔جرائم ۔رشوت۔سفارش۔اقربہ پروری ۔۔ملک ڈوب رہا ھے۔ کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ گیے۔ کرونا بڑھ رہا ہے حکومت کچھ نہیں کر رہی۔
نوٹ***۔۔۔میں خود نمازیوں کیلیے ٹوپیاں سی کر حق حلال کی روزی کما کر کھاتا ہوں۔
۔3۔۔۔میرا تیسرا رول***شیخ سعدی والا
دوسروں پر حسب استطاعت کیچڑ اچھال کر اور دل کی ساری بھڑاس نکال کر جب میں تھک جاتا ہوں تو سانس بحال کرنے کے لیے کچھ دیر ۔۔شیخ سعدی بن جاتا ہوں۔۔وہ اس طرح ھے۔…… پاکستان کی دھرتی ہماری ماں ھے ۔ یہی دھرتی ہمیں دودھ شھد انواع اقسام کے پھل اناج امن سکون اور پناہ دیتی ھے ۔
میرے بھائیو اس دھرتی کی قدر کرو ۔ہمارا سب کچھ اس دھرتی میں ھے ۔ ہمارے دشمن ہمیں اس دھرتی سے بے دخل کر کے در بدر کرنا چاہتے ہیں۔ اتحاد ۔اتفاق ۔ اور جرآت ایمانی سے اس ناپاک سازش کو ناکام بناٶ۔
ملک میں انصاف کو مستحکم کرو۔ کرپشن ۔ رشوت ۔ بے انصافی ۔ جہالت کو ختم کرو ۔یہ تمھاری آزادی کی دشمن ھے۔
نوٹ ۔جو صحافی بھائ اچھا رول ادا کر رہے ہیں ان کو دھنے وار۔ یہ میری اپنی گولڈن جوبلی کی کہانی ہے۔

%d bloggers like this: