اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں سنگین جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

پانچ سال میں پانچ لاکھ بیالیس ہزار سے زائد جرائم رپورٹ ہوئے۔۔۔

لاہور میں سنگین جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا،، پانچ سال میں پانچ لاکھ بیالیس ہزار سے زائد جرائم رپورٹ ہوئے۔۔۔

پنجاب پولیس کی جانب سے انفارمیشن کمیشن کو جمع کرائی گئی

تفصیلات کے مطابق دو ہزار سولہ سے دو ہزار بیس تک لاہور میں پانچ لاکھ بیالیس ہزار نو سو اٹحاسی جرائم رپورٹ ہوئے،، اعداد و شمار کے مطابق

دو ہزار سولہ میں ترانوے ہزار چار سو اٹھہتر، دو ہزار ستر میں اکانوے ہزار پانچ سو پچاسی،

دو ہزار اٹھارہ میں چھیانوے ہزار چار سو بیالیس کیس سامنے آئے،، دو ہزار انیس میں مختلف

جرائم کی تعداد ایک لاکھ ستائیس ہزار آٹھ سو اڑسٹھ جبکہ دو ہزار بیس میں ایک لاکھ لاکھ

تینتیس ہزار چھ سو پندرہ رہی، پانچ سالوں کے دوران قتل کے دو ہزار ایک سو تین کیسز کا

اندراج ہوا،ڈکیتی کے دوران قتل کے ایک سو پانچ واقعات رپورٹ ہوئے، دو ہزار سولہ سے

دوہزار بیس تک تیس ہزار موٹر سائکل چوری جبکہ کار سمیت دیگر وہیکلز پانچ ہزار اڑتیس

کی چوری کے واقعات رپورٹ ہوئے،، آئی جی پنجاب آفس کے مطابق ریکارڈ کا مکمل جائرہ

لینے کے بعد تفصیلات جمع کروائی گئی ہیں۔۔۔

%d bloggers like this: