مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے میونسپل کارپوریشن کا دورہ کیا،انہوں نے افسران سے بریفنگ لی اور شہریوں کے مسائل سنے۔پینے کے پانی میں سیوریج پانی کی مکسنگ کی شکایات پر کمشنر برہم ہوگئے

،انہوں نے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے افسران کو ایک ہفتہ کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ

اس معاملے میں بے حسی برداشت نہیں کی جائے گی،مجھے پراگرس نظر آنی چاہیے،لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ

پینے کے صاف پانی کی دستیابی پر توانائیاں مرکوز کی جائیں،گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کے اطراف میں تجاوزات ختم کی جائیں،میونسپل کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں

،غیر حاضر سینٹری ورکرز کی تنخواہیں بند کی جائیں،ہر ہفتہ ایم سی آفس میں بیٹھ کر شہریوں کے مسائل سنوں گا،شہریوں کے مسائل ایک دفعہ حل کردیئے جائیں تو وہ دوبارہ نہیں آئیں گے،کمشنر نے کہا کہ

ایم سی کے نادہندگان سے ریکوریوں کا سلسلہ بھرپور طریقہ سے شروع کیا جائے،ایم سی ریکوری سٹاف کو ایکٹو کیا جائے،افسران ہفتہ وائز ریکوری کا ٹارگٹ حاصل کریں،فوری ریکوری سے میونسپل کارپوریشن کے معاملات میں بہتری لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شکایات کا فالو اپ ضرور رکھا جائے،ایم سی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور کنٹریکٹ کو یقینی بنایا جائے گا

شہر کی تمام بڑی سڑکوں پر لائٹنگ کیلئے ورکنگ کی جائے بارشوں کے بعدسے شہر میں 34جگہوں پر کراؤن فیلئیر ہوئے جنہیں تین دنوں میں فل کیا جائے گا۔

وزٹ کے دوران کمشنر نے عوامی مسائل کے حل بارے احکامات بھی دئیے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید،سی او ایم سی جواد الحسن گوندل،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک رمضان ودیگر افسران موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے ورکرز ویلفیئر سکولز بوائز اینڈ گرلز ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا

اور انہوں نے دونوں برانچز میں جدید کمپیوٹر لیبز کا افتتاح بھی کیا۔رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی،پرنسپلز محمد شریف،رفعت شاہین بھی ہمراہ تھیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے

جس کیلئے پلاننگ کے تحت کام کیا جارہا ہے، کمشنر نے ورکرز ویلفیئر پبلک سکولز کی جگہوں کی حوالگی کے معاملہ کی جلد حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ

سکولوں کی نئی عمارتوں کیلئے بھی کاوشیں کی

جائیں گی،طلباو طالبات کو کمپیوٹر کی تعلیم دینا وقت کا تقاضا ہے۔

ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ہم کار خیر کے کاموں میں انتظامیہ کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے مختلف کلاسز کے وزٹ کے دوران طلباو طالبات سے سوالات بھی کئے۔

اس دوران کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو پرنسپلز محمد شریف اور رفعت شاہین نے سووینیئربھی پیش کیے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

محکمہ سپورٹس کی زیر نگرانی 28 ستمبر سے سکول کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز کیا جارہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ،ضلعی انتظامیہ،

محکمہ تعلیم اور لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے فلڈ لائٹس کرکٹ سٹیڈیم ڈیرہ غازی خان میں مقابلے ہوں گے۔

ضلع کے منتخب 12 سکولوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن،کرکٹ سٹیڈیم ایڈمنسٹریٹر یاسر چنگوانی

اور افسران کے ہمراہ فلڈ لائٹس کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا۔کرکٹ پچ،گراونڈ اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے بتایا کہ ٹیموں کو کرکٹ کٹ دی جائے گی۔سکولوں کی ٹیموں سے ڈسٹرکٹ چیمپئن کا انتخاب کیا جائے گا

اور یہی ٹیم پنجاب لیول کے مقابلوں میں ضلع کی نمائندگی کرے گی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ

انٹرمیڈیٹ بارہویں کلاس/پارٹ سیکنڈ و کمبائنڈ سالانہ امتحان 2022ء کے رزلٹ کا اعلان 20 اکتوبر جبکہ پارٹ فسٹ گیارہویں کلاس کے رزلٹ کا اعلان

سترہ نومبر کو کیا جائے گا۔ مذکورہ امتحانات کے مرحلہ وار رزلٹ کی تیاری کے سلسلہ میں مروجہ طریقہ کار کے مطابق

تمام مراحل کی تکمیل تیزی سے جاری ہے۔ جن اُمیدواران نے گیارہویں کا امتحان ڈی جی خان بورڈ سے پاس کیا تھا

اور بارہویں کاامتحان پنجاب/پاکستان کے کسی دوسرے بورڈمیں دیاہے۔

ایسے اُمیدواران کی ڈی جی خان بورڈ سے پاس شدہ/اولڈ پوسٹنگ/  رزلٹ حسبِ ضابطہ دوسرے بورڈز کو بھجوائے جارہے ہیں تاکہ

اُن کے متعلقہ بورڈز میں اُن کے فائنل رزلٹ کی تیاری/تکمیل کی جا سکے۔ تاہم ایسے اُمیدواران جنہوں نے اپنا گیارہویں کا امتحان

پنجاب/پاکستان کے کسی بھی بورڈ سے پاس کرکے اِس سال سالانہ امتحان 2022ء میں حسبِ ضابطہ

ڈیرہ بورڈ میں بارہویں کلاس کا امتحان دیاہے

تو ایسے اُمیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ بورڈ سے گیارہویں کے رزلٹ کی سربمہر تصدیق شدہ کاپیاں /دستخط شدہ اولڈ پوسٹنگ فوری بھجوائیں تاکہ اُن کے رزلٹ کی تیاری کے سلسلہ میں مزید کارروائی کی جائے

، متعلقہ بورڈز کو بھی اس سلسلہ میں مراسلہ جات بھجوائے گئے ہیں۔  انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2022 ء میں جن اُمیدواران کو بورڈ کی طرف سے مشروط طور پر رول نمبر سلپس جاری کی گئی تھیں

اورایسے اُمیدواران کو اِس سلسلہ میں اعتراضاتی مراسلہ جات بسلسلہ کمی فیس،عدم تصدیق،فراہمی این او سی،فراہمی ”پی فارم”، تبدیلی گروپس یاکسی بھی قسم کا کوئی اعتراض بھجوایا گیا تھا

تو  وہ فوری طور پر بورڈ کی طرف  سے بھجوائی گئی ہدایات /احکامات پر عمل کرتے ہوئے

  اپنے اعتراضات کے جوابات بمعہ طلب کردہ دستاویزات جمع کرائیں تاکہ اُنہیں رزلٹ کی تاخیر کاسامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈپٹی کنٹرولر نے کہا کہ ایسے اُمیدواران جن کو ناجائز ذرائع کے کیسز کے سلسلہ میں بورڈ کی ڈسپلن برانچ کی طرف سے چارج شیٹ کیا گیا ہے/ یا بذریعہ نوٹس مطلع کیاگیا ہے

تو وہ فوری طور پر اپنی ذاتی شنوائی کے سلسلہ میں بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات /نوٹسز کی روشنی میں ڈسپلن کمیٹی /بورڈ کے روبرو پیش ہوں تاکہ

بروقت حسبِ ضابطہ کارروائی/فیصلہ جات کو ممکن بنایاجاسکے۔  جن اُمیدواران نے دوارنِ انعقاد امتحانات اپنی جوابی کاپیوں پر بھول چُوک میں /لاعلمی میں غلط کوڈ/غلط رول نمبر لکھے ہیں۔

وہ فوری طور پر بورڈ  میں حسبِ ضابطہ مجوزہ فیس کے ساتھ تصحیح/درستگی کیلئے رول

نمبر سلپ کی کاپی لف کر کے درخواست دیں تاکہ اُن کے معاملات کو باضابطہ بنایا جا سکے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے سول ہسپتال سخی سرور کا دورہ کیا انہوں نے نئی عمارت کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

ڈاکٹر اطہر سکھانی نے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو نئی ہسپتال کی عمارت بارے بریف کیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے سول ہسپتال سخی سرور کی نئی عمارت میں

پودا بھی لگایا۔کمشنر نے اپنے وزٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سخی سرور تاریخی جگہ ہے

جہاں لاکھوں زائرین آتے ہیں،سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر یہ نیا ہسپتال بنایا گیا ہے جو زائرین اور شہریوں کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کرے گا

،انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے عمارت کو فنکشنل کردیا ہے،میں نے ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا ہے،فرنیچر اور آلات جراحی کی جلد فراہمی کیلئے میں ہدایات جاری کردی ہے

،یہ ہسپتال لوگوں کو ان کے گھروں کے نزدیک صحت کی بہترین سہولیات میں معاون ثابت ہو گا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے سول ہسپتال میں مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں سبسیڈائزڈ آٹا کی عوام تک دستیابی کو یقینی بنا دیا گیا ہے،5ٹرکنگ پوائنٹس پر وافر مقدار میں گرین آٹا کے

بیگز موجود ہیں جب کہ شہری بھی ان پوائنٹس سے بلا روک ٹوک آٹا خرید سکتے ہیں،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کے احکامات کی

روشنی میں ڈی ایف سی مہر اختر حسین اور دیگر عملہ فلور ملز سے آٹا کی تیاری،سیل پوائنٹس پر انکی ترسیل اور فروخت کے عمل کا باقاعدہ مانیٹر بھی کررہے ہیں۔

دوسری طرف سبزی و فروٹ منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی عمل کی جانچ پڑتال اور قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لیے افسران سرگرم ہیں

،جنرل اسسٹنٹ ریونیو قراۃ العین اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری ریاض خان نے سبزی و فروٹ منڈی سرور والی میں پھلوں اور سبزیوں کے نیلامی عمل کا جائزہ لیا

اور قیمتوں میں اعتدال بارے ہدایات بھی دیں۔دریں اثناء پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو یقینی بنانے کیلئے

چھوٹے بڑے سپر سٹوروں پر چھاپے مار کر گراں فروشوں کو موقع پر جرمانے بھی کررہے ہیں۔

%d bloggers like this: