مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ڈیرہ غازی خان کی او پی ڈی پندرہ روز کے اندر فنکشنل کرنے کی نوید سنادی گئی ہے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے تعمیراتی کام کے معائنہ کرتے ہوئے شہریوں کو خوشخبری دے دی۔ پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف قریشی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈاکٹر رضوان نصیر اور دیگر موجود تھے

آئی ڈیپ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد عمران نے بریفنگ دی ڈی جی خان سے دل کے مریضوں کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے سردار فتح محمد خان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی او پی ڈی 15 روز کے اندر شروع کرنے کی

نوید سنادی گئی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے دل ہسپتال کا معائنہ کرتے ہوئے شہریوں کو خوشخبری سنائی۔

آئی ڈیپ کے افسران نے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو تعمیراتی کام اور پیشرفت پر بریفنگ دی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ

سردار فتح محمد خان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے عارضی بجلی کنکشن حاصل کرکے دل مریضوں کا طبی معائنہ شروع کردیا جائیگا۔

ایمرجنسی کو بھی ایک ماہ کے اندر فنکشنل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کیلئے ماہرین اور عملہ کی 482 آسامیوں کی منظوری کیلئے سفارشات ارسال کردی گئی ہیں۔

کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں لیب اور دیگر مشینری کی تنصیب تیزی سے جاری ہے۔ہسپتال کیلئے تمام مطلوبہ فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں

،ڈاکٹرز کی رہائش اور ہاسٹل کیلئے مزید 70 کروڑ روپے جاری کئے جائیں گے۔

کمشنر کو بتایا گیا کہ ائی ڈیپ زیر نگرانی 44 کنال رقبہ پر کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا تعمیراتی کام جاری ہے منصوبہ کے تعمیراتی کام پر تقریباً دو ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینہ کیلئے ہونیوالے سروے کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا،ڈ

پٹی کمشنر محمد انور بریار نے صدارت کی۔اجلاس میں نقصانات سروے کی ورکنگ اور ایشوز پر غور کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نقصانات جانچنے کے سروے کو شفاف ترین بنایا جارہا ہے

تخمینہ سروے میں زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے،ہم کوشش کررہے ہیں کہ کسی کی حق تلفی نہ ہو

حقائق پر مبنی اعداد و شمار کے تحت متاثرین کی مالی معاونت کی جائے گی،

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان،اے سی شکیب سرور،این ڈی ایم اے،پی ڈی ایم اے،پاک آرمی،اربن یونٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ لیڈیز پارک کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا۔

ٹھکیدار کو پندرہ دنوں میں کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے زیر تعمیر لیڈیز پارک کا دورہ کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان،ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پرمحمد انور بریار نے سول ورک اور واکنگ ٹریک کی فوری تیاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ

لیڈیز پارک میں پانی کی فراہمی کیلئے ٹیوب ویل کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے،پندرہ سے بیس دنوں کے بعد پارک کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا جائے گا،

پارک کی تزئین و آرائش،گھاس اور پودے لگانے کا کام پی ایچ اے اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے جلد شروع کیا جائے گا

۔ڈپٹی کمشنر نے اس دوران لیڈیز پارک میں تعمیراتی کام کے میٹریل کا بھی جائزہ لیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی طرف سے آٹے کے 10کلو اور20 کلو کے تھیلے کے نرخوں میں کمی کے اعلان کے بعد

ڈیرہ غازی خان کی ضلعی انتظامیہ نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں 20کلو آٹے کا تھیلا1295روپے میں

اور 10کلو کا آٹے کا تھیلا648 روپے میں فروخت کیا جائے گا جب کہ فلور ملوں کا ڈیلی کا کوٹہ 2ہزارمیٹرک ٹن بڑھا دیا گیاہے

اب فلور ملوں کوروزانہ18 ہزارچھ سو میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائیگی۔علاوہ ازیں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے

ضلع ڈیرہ غازی خان کی تینوں تحصیلوں ڈیرہ غازی خان،کوٹ چھٹہ اور تونسہ میں فلور ملز کی چیکنگ و مانیٹرنگ کیلئے افسران اور آفیشلز کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں

،ڈی سی آفس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگری مارکیٹنگ،ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک،

ویٹرنری افسران،سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجینل ٹرانسپورٹ اتھارٹی،تحصیل دار،نائب تحصیل دار اور دیگر آفیشلزاپنی حدود میں واقع فلور ملز میں سبسیڈائزڈ آٹا کے

تھیلوں کی تیاری،ڈیلرز کو سپلائی اور مختص پوائنٹس پر دستیابی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں گے۔

اس حوالے سے تمام افسران اور آفیشلز کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں

دوسری طرف ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی روشنی میں افسران نے فلور ملز کی مانیٹرنگ کا عمل بھی شروع کردیا ہے

ڈی ایف سی مہر اختر حسین نے اس حوالے سے مختلف ڈ یلرز شاپس کا معائنہ کیا اور گرین آٹا بیگز کی دستیابی و سیل بارے معلومات بھی لیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی ہدایت پر سخی سرور سول ہسپتال کی بیوٹیفکیشن کا کام شروع کردیا گیا ہے

،نوتعمیر شدہ عمارت کے اطراف میں تعمیراتی ملبہ کو اٹھا لیا گیا ہے اب اطراف کی سائٹس کلیئر ہونے کے بعد گھاس و پودے لگانے کا کام شروع کردیا جائے گا

جس سے ہسپتال کی خوش گوار آؤٹ لک نظر آئے گی،اس حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کے دوران انتظامیہ کو فوری ملبہ اٹھانے اور سائٹس کو

کلیئر کرنے کا حکم دیا تھا،محکمہ بلڈنگ کے افسران نے بروقت اقدامات اٹھاکر سائٹس کلیئر کروا دی ہیں

اب ان اطراف کو خوب صورت گراسی پلاٹس میں تبدیل کرکے سر سبز و شاداب پودے بھی لگائے جائیں گے

دوسری طرف ہسپتال کے پلاٹس کی باؤنڈری وال پر بھی کام جاری ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع ڈیرہ غازی خان میں سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی خریدو فروخت یقینی بنانے کیلئے

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرنگرانی اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد چانڈیہ سمیت ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس

گراں فروشوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں،تمام افسران نوٹیفائیڈ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں

،منڈیوں میں پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر افسران متعین ہیں

جو باقاعدگی سے قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو مانیٹر کررہے ہیں،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کا کہنا ہے کہ ضلع میں کسی کو بھی قیمتوں میں من مانیاں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔
ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کا جرائم پیشہ عناصر اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

تھانہ گدائی پولیس کی کاروائی منشیات فروش گرفتار اور 30 کلو چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق

اور ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اسی طرح پولیس تھانہ گدائی محمد حنظلہ SI کو مخبر نے اطلاع دی کہ

ویگن نمبری RLD/8283 کا ڈرائیور اور ساتھ میں بیٹھے ہوئے شخص کے کافی مقدار میں چرس موجود ہے جس پر محمد حنظلہ SI معہ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے

ویگن کو روک کر دوان تلاشی ناصر علی ولد محمد عباس قوم چدھڑ سکنہ شیخو پورہ اورغضنفر ولد محمد یعقوب قوم چدھڑ

سکنہ شیخو پورہ سے 30 کلو چرس برآمد کر کے منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ گدائی میں مقدمہ درج کر دیا۔

گرفتار ہونے والے ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ گدائی محمد اقبال کا کہنا تھا کہ ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں معاشرے کے

ناسوروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور منشیات فروشوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بناتے ہوئے کریک ڈاون جاری ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

%d bloggers like this: