مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: قومی کھیل کو نیچلی سطح پر فروغ دینے کے لیے نئی بلیو ٹرف بچھا دی گئی

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام چلنے والی اکیڈمی میں پیر سے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز ہوگا

لاہور میں قومی کھیل کو نیچلی سطح پر فروغ دینے کے لیے نئی بلیو ٹرف بچھا دی گئی ،،، انڈر سکسٹین تک کے بچے اور بچیاں ہاکی کے گرسیکھ سکیں گے

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام چلنے والی اکیڈمی میں پیر سے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز ہوگا
بچوں کو ہاکی کی طرف لانے کے لیے اے پی ایس ماڈل ٹاون سکول میں نئی بلیو ٹرف بچھائی گئی

دو سو میٹر لمبی اور ایک سو ستاون میٹر چوڑی ٹرف پر بچوں کو مختلف اوقات کار میں ٹریننگ کرائی جائیگی

صبح کے اوقات کار میں اسکول کے بچوں کو ٹریننگ کا موقع مل سکے گا ،، جبکہ انڈر سکسٹیشن گرلز کے لیے نو سے گیارہ بجے تک گراونڈ دستیاب ہوگا

لڑکوں کا ٹریننگسیشن شامل ساڑھے پانچ سے سات بجے تک ترتیب دیا گیا ہے

تنویر شاہ ،، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ،،، "اس میں علیحدہ علیحہ ٹریننگ سیشن ہیں ،، ہمارے

کوالیفائید کوچز بچوں کو ٹریننگ کرائینگے ،، محکمہ نے اجازت دی بچوں کو ہاکی اسٹکس ، بالز اور گول کیپنگ سامان بھی دینگے”

ہاکی گراونڈ میں مصنوعی لائٹس کا بھی بندوبست کیا گیا ہے ،،، جبکہ خوبصورت پویلین میں شائقین میچ دیکھ سکیں گے

پلئیرز ،، "یہ نئ بلیو ٹرف بہت اچھی ہے اس سے کھلاڑیوں کا فائدہ ہوگا ،، نیشنل اسٹیڈیم کی ٹرف اتار دی گئی تھی وہاں پر پریکٹس نہیں ہوتی یہ جو ٹرف بنی ہے اس سے پلئیرز کو فائدہ ہوگا”

ہاکی گراونڈ اور پویلین کی تعمیر میں مجوعی طور پر ساڑھے سات کروڑ کی لاگت آئی ہے  اس کا باقاعدہ افتتتاح چودہ اگست کو وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور نے کیا تھا

%d bloggers like this: