مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور کی زیر صدارت ان کے دفتر میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری انفارمیشن پنجاب راجہ منصور احمد،

آر پی او چوہدری محمد سلیم،ڈی جی پی آر پنجاب افراز احمد، ایڈیشنل ڈی جی پی آر روبینہ خان، ڈائریکٹرنیوز جاوید یونس اور ڈائریکٹر تعلقات عامہ چوہدری طاہر محمود نے کی شرکت. کمشنر نے لاہور سے آئے میڈیا

نمائندگان کو سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے کام کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ کوہ سلیمان میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بارش ہوئی ہے

،رود کوہیوں میں زیادہ پانی آنے کی وجہ سے علاقے میں سیلاب آیا،بروقت اقدامات کی وجہ سے تمام بڑے شہروں کو اربن فلڈنگ سے بچا لیا گیا ہے

ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے تمام متاثرہ علاقوں میں ریلیف وبحالی کا عمل شروع کر دیاگیا ہے،

محکمہ مال، صحت،لائیو سٹاک،پولیس اور 1122 کے حکام نے بھرپور کام کیا ہے،راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے 516 مواضعات کے 4 لاکھ لوگ اور دو لاکھ ایکڑ فصلیں متاثر ہوئی ہیں،

اب تک متاثرین میں 37 ہزار خیمے اور 40 ہزار فوڈ ہیمپرز تقسیم کیے جاچکے ہیں،کمشنر نے بتایا کہ

سیلاب سے 44 ہزار کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے،مقامی کمیٹیاں تشکیل دیکر لوگوں کو مدد پہنچائی جارہی ہے۔

آر پی او نے بتایا کہ پولیس حکام سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کے کام میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں،

پولیس کی تمام گاڑیاں اور سٹاف اس وقت متاثرین کی مدد کیلئے مصروف عمل ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پراونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے احکامات کی روشنی میں ضلع ڈیرہ غازی کے سیلاب اور رود کوہیوں کے پانی سے ہونے والی تباہی کے نقصانات کے تخمینہ کیلئے

سروے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے قائم کردہ کیمٹیوں

کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں،یہ کمیٹیاں سرکل وائز قائم کی گئی ہیں،مختلف کیمٹیوں کے کنوینئر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ہوں گے

جبکہ متعلقہ ریونیو افسران،ایس ڈی او بلڈنگ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت،قانونگو،پٹواری اور متعلقہ سیکرٹری یونین کونسل کیمیٹوں کے ممبران ہوں گے۔پی ڈی ایم اے کی ہدایات کے تحت تمام ممبران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں

جزوی اور مکمل تباہ حال مکانات اور فصلوں کی رپورٹس انفرادی طور پر پندرہ دنوں میں جمع کروائیں گے،

بعدازاں حتمی رپورٹ ہی ڈی ایم اے کو بھجوائی جائے گی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کا کہنا ہے کہ

پی ڈی ایم اے کی ہدایات کے مطابق سر کل وائز مختلف کیمٹیوں کے ذریعے شفاف سروے کو یقینی بنایا جائے گا،

ممبران کی سروے رپورٹ کو مدنظر رکھ کر حتمی رپورٹ پی ڈی ایم اے کو ارسال کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار نے سیلابی ریلے کی آمد کے پیش نظر ضلعی

سطح کی مانیٹرنگ و سپروائزری کیمٹی تشکیل دی ہے،کیمٹی کے کنوینئر ڈپٹی کمشنر خود ہونگے جب کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،

پولیٹیکل اسسٹنٹ،متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کیمٹی کے ممبران ہوں گے۔

ضلع سطح کی یہ کیمٹی ممکنہ سیلابی ریلے کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنائے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ممبر صوبائی اسمبلی محمد حنیف خان پتافی نے بنیادی مرکز صحت یونین کونسل13 کی زیرتعمیر عمارت کا دورہ کیا،

اس موقع پر انہوں نے ایکسئن بلڈنگ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بی ایچ یو کی عمارت کو ماہ

ستمبر میں مکمل کرکے اسے فنکشنل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ عمارت کی تعمیر میں اعلی کوالٹی کا میٹریل استعمال کیا جائے

اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے،بی ایچ یو کے فنکشنل ہونے سے علاقہ کے

مکینوں کو اپنے گھروں کے نزدیک صحت کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔
حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈیرہ غازیخان کے سیلاب سے جاں بحق ہونے افراد کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کے ایماء پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے سیلاب سے متاثرہ بستی لالانی کا دورہ کیا

اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے

اسسٹنٹ کمشنر نے جاں بحق افراد کے ورثا سے تعزیت کی اور مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان انور سیکریٹری انفارمیشن پنجاب راجہ منصور احمد آر پی او ڈیرہ چوہدری محمد سلیم اور

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد انور بریار نے کوہ سلیمان کے علاقے زین کا دورہ کیا ۔ڈی جی پی آر پنجاب افراز احمد،ایڈیشنل ڈی جی پی

آر میڈم روبینہ خان ا ہمراہ تھے .کمشنر ڈیرہ محمدعثمان انور اور مقامی رہنما سردار عمر بزدار نے کوہ سلیمان کے سیلاب میں جاں بحق 16 افراد کے ورثاء میں آٹھ آٹھ لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کٸے ۔

کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر متاثرین کی بحالی کے لٸے بھرپور اقدامات کٸے جارہے ہیں ۔

سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام کوہ سلیمان سمیت تمام علاقوں میں جاری ہے۔ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے تمام متاثرہ علاقوں میں

ریلیف وبحالی کے حوالے سے پی ڈی ایم پنجاب سمیت تمام ادارے فعال کردار ادا کررہے ہیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان نے دیگر حکام کے ہمراہ

کوہ سلیمان میں سڑکوں اور راستوں کی بحالی کے کام کا معاٸنہ کیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازیخان

سابق مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی سے پبلک ہیلتھ کے افسران نے ملاقات کی. اس موقع پر ایکسیئن پبلک ہیلتھ عدنان نسیم اور دیگر نے ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی.

ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے شہر میں سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی.

پبلک ہیلتھ افسران نے بتایا کہ پاسپورٹ آفس تا کالج چوک،ہسپتال چوک تا فیصل مسجد چوک سیوریج لائن فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے

اسی طرح پاکستانی چوک تا عید گاہ،پل پیارے والی تا مین ڈسپوزل تک مین سیوریج لائن کو بھی تبدیل کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں.

ایم پی اے نے ہدایت کی کہ شاکر ٹاؤن مین روڈ،فرید آباد کالونی اور دیگر علاقوں میں ٹف ٹائلز کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اورشہر میں جاری ٹف ٹائل کی سکیمیں جلد مکمل کرائی جائیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محسن خان لغاری نے کہا ہے حکومت پنجاب نے فنانشل ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور ڈپٹی کمشنرز کو سیلاب زدہ علاقوں میں اخراجات کیلئے

مکمل اختیارات دے دئیے ہیں۔انہوں نے یہ بات کمشنر محمد عثمان انور کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ کے دوران کہی۔

ڈپٹی کمشنر راجنپور عارف رحیم،اے سی آبگینے خان اور دیگر ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر خزانہ نے محمد پور اور فاضل پور میں سیلاب زدگان سے ملاقات کی۔

انہوں نے کشتی کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لیا سیلاب متاثرین میں خیمے،راشن اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا.

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے

جس کے تحت سیلاب متاثرین کے ذمے آبیانہ،مالیہ اور دیگر سرکاری واجبات معاف ہوں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ رود کوہیوں میں

سیلاب ہر سال آتے ہیں۔رود کوہیوں کے سیلابی پانی کو دریا تک محفوظ راستہ دینا ہوگا۔

سیلابی پانی کے قدرتی راستوں میں رکاوٹیں ڈالنے سے نقصانات ہوتے ہیں۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان انور نے کہا کہ

رود کوہیوں میں ساٹھ سالہ ریکارڈ سے دو گنا زیادہ سیلابی پانی آیا۔ڈی جی خان اور راجنپور کے611 مواضعات میں 322049 ایکڑ فصلوں کو نقصان پہنچا۔

1697263 ایکڑ رقبہ اور424721 افراد متاثر ہوئے۔46070 گھروں کو جزوی یا مکمل نقصان پہنچا اعلانات کے ساتھ بروقت انسانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرایا۔ریسکیو آپریشن سے 50467 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع میں 85 ریلیف کیمپس قائم کئے گئے۔18126 بڑے اور 34731 چھوٹے مویشیوں کا علاج معالجہ کیا گیا۔204604 بڑے،393044 چھوٹے مویشیوں اور118208 پولٹری کی ویکسی نیشن کی گئی۔

ہیلتھ کی 61 موبائل سمیت 165 ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔فضائی آپریشن کے ذریعے 8مواضعات میں 240 خیمے اور436 فوڈ ہیمپرز تقسیم کئے گئے۔

کمشنر نے کہا کہ دونوں اضلاع میں 22 میں سے 16 انسانی اموات چھتیں گرنے سے ہوئیں۔160 بڑے اور 863 چھوٹے مویشیوں کوبھی نقصان پہنچا۔

دونوں اضلاع کے سیلاب متاثرین میں 29ہزار خیمے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسز کی طرف سے سیلاب زدگان کیلئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ڈیرہ غازیخان میں ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا

تمام سٹوڈنٹس، ٹیوٹرز اور یونیورسٹی سے وابستہ مخیر حضرات امدادی سامان ریجنل کیمپس میں جمع کروا رہے ہیں جو کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں علامہ اقبال اوپن

یونیورسٹی کے ریجنل سروسز نیٹ ورک کے ذریعے متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔ لوگوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ

کیمپ میں ادویات، کپڑے اور خشک راشن جمع کروائیں۔یہ بات ایڈیشنل ریجنل ڈائریکٹر ڈی جی خان کیمپس غلام حسین کھوسہ کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سیلاب زدگان کی بروقت بحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

حالیہ رود کوہیوں کے بدترین سیلاب سے وسیع علاقہ زیر آب آیا اور ہزاروں افراد بے گھر ہوئے۔

کمشنرنے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو امدادی سرگرمیوں سمیت سیلاب زدگان کے معاملات دیکھ رہی ہیں

سیلاب زدہ بھائیوں کی معاونت کیلئے مخیر حضرات آگے آئیں انہوں نے کہا کہ مخیرافراد خود بھی امداد کرسکتے ہیں

متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ان کے ساتھ جائے گا اور امدادی سامان کی تقسیم میں معاونت کرے گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجدحسین نے کہا ہے کہ

میٹرک سالانہ امتحان 2022ء کے نتائج کا اعلان بدھ 31، اگست کو دس بجے صبح کیا جا رہا ہے.

اس سلسلے میں کوئی باقاعدہ تقریب منعقد نہیں ہو گی. رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا

علاوہ ازیں امیدواراپنا رولنمبر 800295پر ایس ایم ایس کر کے بھی رزلٹ معلوم کر سکیں گے. شیخ امجد حسین نے کہا ہے اگر

کسی طالب علم /ادارہ کو بورڈ کی طرف سے اعتراضاتی مراسلہ موصول ہوا ہے

تو وہ رزلٹ کی تاخیر سے بچنے کیلئے فوری طور پر مطلوبہ دستاویزات / کوائف جمع کرا دیں.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں سیلاب سے متاثرہ راستوں کی بحالی کا عمل شروع کردیا گیا ہے،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کوہ سلیمان کے قبائلی علاقے بستی ڈائر زین کا دورہ کیا،

پی ٹی آئی رہنما سردار جعفر خان بزدار بھی انکے ساتھ تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور سردار جعفر خان بزدار نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی

اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے ورثاء میں امدادی چیک بھی تقسیم کئے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیلاب متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی بحالی میں مکمل تعاون کرے گی،مشکل حالات گزر چکے ہیں

اب تعمیر نو کا کام شروع کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متاثرین نے سیلاب کے دوران صبر و تحمل سے کام لیا ہے،اب متاثرہ علاقوں کا سروے کرکے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا،

متاثرین کے ساتھ امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جائے گا،کسی کو متاثرین کا حق نہیں مارنے دینگے۔محمد انور بریار اور سردار جعفر خان بزدار نے قبائلی علاقے میں راستہ بحالی کے کام کا معائنہ کیا۔

متاثرہ علاقوں میں مشینری ورک تیزی کیساتھ مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے محمد انور بریار نے کہا کہ

بند راستوں کو جلد کھول کر لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں،اضافی لیبر لگاکر تعمیر نو کے کام کو تیز کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے لیبر ویلفیئر ڈسپنسری ڈاہر کا وزٹ کیا،ڈسپنسری میں ادویات ودیگر مشینری کا معائنہ اور ڈاہر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا جائزہ بھی لیا

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار، سردار جعفر خان بزدار نے سیلاب متاثرین میں راشن بھی تقسیم کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،ایکسئن ہائی وے میاں افتخار بھی انکے ہمراہ تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ناظم تعلیمات ڈیرہ غازی خان سید ارشاد بخاری نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سٹی پارک ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا. .ڈپٹی ڈائریکٹر کا لجز

فرخ فہیم بھی ان کے ہمراہ تھے. پرنسپل طاہرہ بخاری نے انہیں کالج کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا

جس پر ڈائریکٹر کالجز نے انہیں فوری حل کرانے کی یقین دہانی کرائی سید ارشاد بخاری نے مختلف کلاس رومز میں جاکر طالبات سے مختلف سوالات بھی کیے انہوں نے کہا کہ

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج طالبات کی علمی آبیاری میں بنیادی کردارادا کررہا ہے

اور طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے پرنسپل طاہرہ بخاری اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان کے قبائلی علاقہ کوہ سلیمان کے تمام سکول سیلاب زدگان کیلئے کھول دئیے گئے ہیں.

بارشوں سے منہدم ہونے والے گھروں کے مکین سرکاری سکولوں کی عمارتوں میں قیام کرسکتے ہیں

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرمحمد انور بریار کی ہدایت پر پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے.

ڈپٹی کمشنر کا کہناہے کہ سیلاب زدگان ہمارے مہمان ہیں ان کی خدمت میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی.

انہوں نے ہدایت کی کہ سکولوں میں قبائلیوں کے پردے کے نظام کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد عثمان انور کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان، راجن پور، لیہ اور مظفرگڑھ کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے قانونگوئی سطح پر

متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، پولیٹیکل اسسٹنٹس کی زیر نگرانی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جن کے سربراہ تحصیلدار،نائب تحصیلدار اور قانونگو مقرر کیے گئے ہیں.

امدادی سامان کی منصفانہ تقسیم کی کمیٹی میں امام مسجد کے علاوہ سیکرٹری یونین کونسل او رحلقہ پٹواری بھی شامل ہے.

امدادی سامان کی مستحقین تک تقسیم کی مانیٹرنگ کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان کی سربراہی میں ایک سیل قائم کیا گیا ہے اس کے علاوہ وٹس ایپ گروپ جس کا نام فلڈ ڈونر گروپ ہے

میں تمام انتظامیہ جن میں کمشنر، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈونرز شامل ہیں. تمام کمیٹیوں کے سربراہان اورمتعلقہ اسسٹنٹ کمشنرکے دستخط کے بعد

متعلقہ تحصیل میں سیلاب زدگان کیلئے امدادی اشیاء ایک فارم پر حاصل کر کے گروپ میں شیئر کی جاتی ہے.

وہاں سے ڈونرز امداد کی طلب کو دیکھتے ہوئے سامان بھجواتے ہیں.

علاوہ ازیں ڈیرہ غازیخان اور راجن پو رمیں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے خصوصی سیل بھی قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ

اس سلسلے میں بنائے گئے وٹس ایپ گروپ میں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور

اسسٹنٹ کمشنرز سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے مخیر حضرات کو ہمہ وقت دستیاب ہوں گے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان محمد انور بریار اور پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل وزیر نے خیمہ بستی غازی یونیورسٹی اور حاجی سونہارا لغاری کا دورہ کیا

،محمد انور بریار اور زرتاج گل وزیر نے خیمہ بستیوں میں سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ سیلاب متاثرین ہمارے مہمان ہیں،انکی ضروریات کا خیال رکھا جارہا ہے

متاثرین خود کو اکیلا نہ سمجھیں،تمام انتظامیہ انکے ساتھ ہے،انہوں نے کہا کہ خیمہ بستیوں میں رہائش پذیر افراد کی آسانی کیلئے وسائل فراہم کرتے رہیں گے،

حکومتی اداروں کے ساتھ مخیر حضرات بھی متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئیں۔ زرتاج گل وزیر نے کہا کہ

مشکل وقت گزر چکاہے،اب متاثرین کو ریلیف دینے کا وقت ہے،

پوری قوم سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہے،ہر شہری متاثرین کی امداد کیلئے اپنا حصہ ضرور ملائے۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور زرتاج گل وزیر نے خیمہ بستیوں میں رہائش پذیر بچوں میں بسکٹ، جوس اور لوگوں میں راشن بھی تقسیم کیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان انورنے تحصیل تونسہ کے سیلاب متاثرہ علاقے ٹبی قیصرانی کی بستیوں مورانی بھکڑ اور بستی لاشاری کا دورہ کیا.

کمشنرنے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان سے مسائل بارے دریافت کیا. اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد چانڈیہ نے کمشنر کو سیلاب متاثرین کیلئے ہونے والی ریلیف سرگرمیوں کے متعلق آگاہ کیا.

اس موقع پر کمشنر نے سیلاب متاثرین میں راشن بیگز بھی تقسیم کیے. کمشنر نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انتظامیہ سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کررہی ہے،

سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،ڈیرہ غازی خان کے تمام علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کا کام بھر پور انداز میں جاری ہے،

مقامی افراد نے سیلاب کی روک تھام کیلئے مستقل بنیاد پر پانی کی ڈرینیج کا مطالبہ کیا.

مقامی افراد نے انتظامیہ کی طرف سے ریلیف کی سرگرمیوں کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا.

کمشنرعثمان انور نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی جہاں ضرورت ہو وہاں ٹینٹ اور راشن مہیا کیاجائے.

%d bloggers like this: