
مبشرعلی زیدی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیزلی ہیزلٹن کچھ کچھ میرے جیسی ہیں۔ یا یوں کہہ لیں کہ میں کچھ کچھ ان جیسا ہوں یا انھیں خیالات سے متاثر ہوں، جن کا وہ اظہار کرتی ہیں۔
وہ برٹش امریکن دانشور ہیں۔ سیاست اور مذہب کے مکالمے اور مناقشے پر لکھتی ہیں۔ ان کی کتاب دا فرسٹ مسلم نے مسلمانوں کو متوجہ کیا۔ اس کا ترجمہ اول المسلمین کے نام سے ہوچکا ہے۔ یہ انگریزی میں رسول اللہ کی سیرت ہے۔
وہ اسلام، یہودیت اور مسیحیت سے متعلق آٹھ کتابوں سمیت گیارہ کتابیں لکھ چکی ہیں۔ ٹائم کی یروشلم میں رپورٹر رہی ہیں۔ کئی بڑے اخبارات میں ان کے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔
ان کی آخری کتاب اگنوسٹک، اے اسیریٹڈ مینی فیسٹو تھی۔ میں بھی اگنوسٹک ہوں۔ مجھے وہ کتاب دلچسپ لگی۔ اس کا اردو ترجمہ ابھی نہیں ہوا۔
آج میں نے کتب خانے والے گروپ میں ان کی کتاب آفٹر دا پروفٹ کا ترجمہ شئیر کیا ہے جس کا اردو عنوان اول المسلمین کے بعد سنی شیعہ تقسیم کی داستان ہے۔ اس کے تین باب ہیں، محمد، علی اور حسین۔
مجھے انگریزی میں یہ کتاب جسٹس دیدار حسین شاہ صاحب کے بیٹے اسد نے فراہم کی تھی لیکن میں نے سوچا کہ اسے اردو ہی میں پیش کیا جائے تاکہ زیادہ لوگ پڑھ سکیں۔ اسد اور میں نے حج ساتھ کیا تھا بلکہ روم میٹ بھی تھے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟