نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مسیحی ادیبوں کے افسانے||مبشرعلی زیدی

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریرمیں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔
مبشرعلی زیدی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئی زبان کسی خاص مذہب کے ماننے والوں کی نہیں ہوتی لیکن برصغیر میں مذہبی تعصب نے ہندی کو ہندووں اور اردو کو مسلمانوں کی زبان قرار دے دیا۔ اردو ادب ساری لفظیات اور انداز مسلمانوں والا ہے بلکہ غزل کی بیشتر تراکیب پر اہل تشیع کا اثر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ابتدائی دور کے بیشتر بڑے شعرا شیعہ تھے۔
غزل اور مرثیے کی صنف میں شیعہ شعرا کے اثر کے باوجود افسانوں میں شیعہ ثقافت نظر نہیں آتی۔ اگر آپ فارسی افسانے پڑھیں تو یہ کلچر وہاں آپ کو نظر آئے گا۔ مجھے نہیں معلوم کہ اردو کے شیعہ ادیب اس سے کیوں بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس سے زبان کی ہمہ گیری اور سماج کی رنگارنگی واضح ہوتی ہے۔
آج میں افسانوں کا ایک ایسا مجموعہ پیش کررہا ہوں جس میں صرف مسیحی ادیبوں کے افسانے ہیں اور ان میں مسیحی کمیونٹی کی جھلک نظر آتی ہے۔
اردو کے مسلمانوں کی زبان قرار پانے کے بعد اب ہم اردو میں ہندووں کا حصہ اور سکھوں کا حصہ قسم کی کتابیں اور مقالے دیکھتے ہیں۔ اردو میں مسیحیوں کے حصے والی کوئی کتاب بھی ہوگی لیکن میں نے نہیں دیکھی۔ اگر ایسی کتابیں ہیں تو اس افسانوی مجموعے کا ان میں ذکر کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

مبشرعلی زیدی کے مزید کالم پڑھیں

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریرمیں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

About The Author