دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور ریلوے سٹیشن پر آج بھی متعدد ٹرینز تاخیرکا شکار

حکومت معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریلوے کے نظام میں بہتری لائے اور بزرگ افراد کے لیئے سہولیات کا خاص اہتمام کرے

ٹرین کا سفر بھی مشکلات سے خالی نہیں ، کسی کو ٹرینز لیٹ ہونے کا شکوہ تو بزرگ شہریوں کو پلیٹ فارم پر سہولیات ناکافی ہونے کا گلہ شہری کہتے ہیں

کہ حکومت ریلوے نظام کی بہتری کے لیئے فوری اقدامات کرے

لاہور ریلوے سٹیشن پر آج بھی متعدد ٹرینز تاخیرکا شکار،، تیز گام ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس، خیبر میل، فرید ایکسپریس

موسی پاک ایکسپریس، اور جعفر ایکسپریس ایک سے تین گھنٹے تک کی تاخیر کا شکار ہیں

ٹرینز کے گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے پر مشافر بھی پریشانی سے دوچار ہیں، کہتے ہیں منزل

پر وقت سے نہیں پہنچ پائیں گے
ذہیب، غفور: ٹرینز اتنا لیٹ آ رہی ہیں سفر شروع ہی دیر سے ہو گا تو ختم کب ہو گا

ٹرینوں کے انتظار میں بیٹھے بزرگ شہری پلیٹ فارم پر ناکافی سہولیات کا شکوہ کرتے ہیں ۔ کہتے ہیں

سٹیشن پر نہ تو وہیل چیئر کا انتظام ہے اور نہ ہی کسی لفٹ کا،،، معمر افراد کو پریشانی ہوتی ہے
عظیم، صفدر: دیکھیں نہ تو لفٹس لگی ہوئی ہیں نہ ہی کہیں کوئی وہیل چیئر ہے، اب ہماری عمر نہیں کہ اتنا چلا جا سکے

شہری کہتے ہیں کہ حکومت معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریلوے کے نظام میں بہتری لائے

اور بزرگ افراد کے لیئے سہولیات کا خاص اہتمام کرے تاکہ انکا سفر آسان ہو سکے

About The Author