مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: مارکیٹ میں آٹے کا حصول عوام کےلیے خواب بن گیا

لاہور کی مارکیٹس میں کئی دنوں سے جاری آٹے کی قلت ختم نہ ہوسکی

مارکیٹ میں آٹے کا حصول عوام کےلیے خواب بن گیا،،،،، لاہور کی مارکیٹس میں کئی دنوں سے جاری آٹے کی قلت ختم نہ ہوسکی

شہری آٹے کےلیے ایک سٹور سے دوسرے سٹور پر چکر لگانے پر مجبور ہیں

لاہور میں فائن آٹا نایاب ہوگیا ،،،،،شہری آٹے کی خریداری کےلیے دربدر پھرنے پر مجبور ہوگئے ہیں

انتظامیہ کی جانب سے آٹے کی فراہمی کے دعوے تو کیے لیکن پورے نہ ہوسکے ،، شہری کہتے ہیں کہ

جس طرح کے حالات ہوچکے ہیں اب تو لگتا ہے بھوکے ہی رہنا پڑے گا۔

 شہری (علی احمد ، محمد احسان) (یہ جان بوجھ کر آٹا شارٹ کرتے ہیں یہ سٹور کرتے ہیں تاکہ ریٹ زیادہ کرسکیں ،،، انتظامیہ کوایکشن لینا چاہیے)

دکاندار بھی پریشان ہیں ،، کہتے ہیں کہ آٹا نہ ہونے کی وجہ سے انکا کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے۔
دکاندار (شہری گروسری کرنے آتے ہیں لیکن آٹا نہ ہونے وجہ سے وہ بھی چھوڑ جاتےہیں)

حکومت کی جانب سے آٹے کے دس کلو تھیلے کی قیمت چار سو نوے جبکہ

بیس کلو آتے کے تھیلے کی قیمت نو سو اسی روپے مقرر کی گئی ہے۔

%d bloggers like this: