دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا کی آبادی اس سال نومبر میں آٹھ ارب ہوجائے گی||مبشرعلی زیدی

سید، سردار، مخدوم، چوہدری، صاحبزادہ، برہمن، دوسری مبینہ اعلی ذاتوں کے افراد بھی آسمان سے نازل نہیں ہوئے، نہ کسی مختلف خالص اور پاک شے سے جنمے ہیں۔
مبشرعلی زیدی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا کی آبادی اس سال نومبر میں آٹھ ارب ہوجائے گی۔
ایک اندازے کے مطابق زمین پر ابتدا سے اب تک 117 ارب انسان پیدا ہوچکے ہیں۔
آپ کو یہ جان کر انتہائی حیرت ہوگی کہ یہ تمام افراد اپنے والدین کے جنسی عمل کے نتیجے میں پیدا ہوئے ہیں۔ ان میں آپ اور میں بھی شامل ہیں۔
اس سے زیادہ حیران کن بات شاید آپ کو یہ لگے کہ تمام انبیا، اولیا، آئمہ، اہلبیت، صحابہ سمیت جتنی بھی پاک ہستیاں ہیں، وہ سب بھی عضو تناسل سے خارج ہونے والے ناپاک مادے سے وجود میں آئی تھیں۔
سید، سردار، مخدوم، چوہدری، صاحبزادہ، برہمن، دوسری مبینہ اعلی ذاتوں کے افراد بھی آسمان سے نازل نہیں ہوئے، نہ کسی مختلف خالص اور پاک شے سے جنمے ہیں۔
کسی مذہب، مسلک، نظریے، نسل، قومیت، ذات، پارٹی، خطے، پاسپورٹ یا کسی ہستی سے محبت کی وجہ سے صرف خود کو حلالی سمجھنے والے جس مرض میں مبتلا ہیں، اس کا علاج ماہرین نفسیات کر تو سکتے ہیں لیکن اس میں کافی وقت اور پیسہ لگتا ہے جو شاید مہنگائی کے اس دور میں کسی کے پاس نہیں۔
انسان بنیں اور کسی کو حرامی قرار دے کر حرامی پن نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

مبشرعلی زیدی کے مزید کالم پڑھیں

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریرمیں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

About The Author