دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محکمہ صحت پنجاب کا جان بچانے والی ادویات کے سٹاک کی قلت کی تردید

صوبائی وزیر خواجہ عمران نزیر کی زیر صدارت مارکیٹ میں ادویات کی قلت کے سلسلہ میں اجلاس ہوا

محکمہ صحت پنجاب نے جان بچانے والی ادویات کے سٹاک کی قلت کی تردید کر دی۔ صوبائی وزیر خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ

محکمہ صحت کے پاس جان بچانے والی ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے

صوبائی وزیر خواجہ عمران نزیر کی زیر صدارت مارکیٹ میں ادویات کی قلت کے سلسلہ میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں تمام سرکاری ہسپتالوں اور مارکیٹوں میں موجود ادویات کے سٹاک کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی ڈرگز کنٹرول کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ

محکمہ صحت کے پاس اس وقت اڑتیس کروڑ تیس لاکھ سے زائد سر درد سے بچاؤ کی گولیاں موجود ہیں۔

مارکیٹوں میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

About The Author