مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، مدراینڈ چائلڈ اور او پی ڈی و ایمرجنسی بلاک کے زیر تعمیر منصوبوں کامعائنہ کیااورکام کی رفتار کا جائزہ لیا۔

سیکرٹری ہیلتھ کو آئی ڈیپ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال کے آخر تک کارڈیالوجی ہسپتال کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا جائے گا،میڈیکل مشینری کی پروکیورمنٹ بھی تکمیلی مراحل میں ہے. سیکرٹری محمد اقبال نے کہاکہ ڈی جی خان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی امراض قلب کے مریضوں کے لیے حکومت پنجاب کا بہترین منصوبہ ہے

اور منصوبہ کے فنکشنل ہونے کے بعدعلاقہ کے لوگوں صحت عامہ کی سہولیات سے مقامی طو رپر مستفید ہوں گے انہوں نے کہاکہ منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،مدراینڈ چائلڈ اور ایمرجنسی بلاکس پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے،محکمہ صحت کے زیر تعمیر منصوبوں کے فنکشنل ہونے پر ڈیرہ غازیخان اور قبائلی علاقوں کے لوگوں کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات میسر ہوں گی.

سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات میں سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کارڈیک بلاک، آپریشن تھیٹرز، او پی ڈی بلاک اور میڈیکل و سرجیکل وارڈ کا معائنہ کرتے ہوئے سی ٹی سکین، ایم آر آئی ایکسرے، الٹرا ساونڈ، ای سی جی، دیگر میڈیکل مشینری، ڈائیلاسز سنٹر میں مشینری کے فعال ہونے کو بھی چیک کیا۔ سیکرٹری ہیلتھ نے کارڈیک، پیڈز، گائنی، جنرل سرجری، میڈیسن اور دیگر وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی.

انہوں نے مریضوں سے فراہم کردہ طبی سہولیات اور اسٹاف کے رویہ بارے پوچھاجس پر مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا. سیکرٹری نے امراض قلب اور دیگر وارڈز اور واش رومز کی دیوار یں پانی رسنے سے خراب ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو آن بورڈ لے کر پانی کی لیکج مستقل بنیادوں پر روکنے کی ہدایت کی.

سیکرٹری نے کارڈیالوجی بلاک میں نئے آپریشن تھیٹرز کی تیاری کے مراحل کا بھی جائزہ لیا پرنسپل غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر آصف قریشی نے آپریشن تھیٹرز بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ آپریشن تھیٹرز کو جدید انٹرنیشنل معیار کے مطابق لانچ کرنے جا رہے ہیں

اوران آپریشن تھیٹرز میں سرجری کے بعد انفیکشن کے چانسز نہ ہونے کے برابر ہوں گے. سیکرٹری نے کہاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر بہترین اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ہسپتال میں بہترین سروس ڈیلیوری کا عمل رکنا نہیں چاہیئے،

ہسپتال کے سرجیکل اور میڈیکل وارڈز میں ائیر کنڈیشنرز کی تنصیب کو فوری مکمل کیا جائے،لوگوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت نہ برتی جائے. سیکرٹری ہیلتھ نے رورل ہیلتھ سنٹرز شاہ صدر دین، شادن لنڈ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال تونسہ شریف کا بھی معائنہ کیا اور فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول ریاض نذیر گارا اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سرفراز احمد فلکی کے احکامات اور ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازی خان ریجن چوہدری محمد شریف کی ہدایات کے مطابق پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ریجن فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر کام کر رہی ہے

اور پریشان حال لوگوں کی خدمت کیلئے سرگرم عمل ہے. پی آر او پٹرولنگ پولیس ممتاز حسین نے بتایا کہ پنجاب میں ہائی ویز پر کہیں بھی سفر کے دوران کوئی مشکل درپیش ہو تو آپ کو بالکل پریشان ہونے کی ضرورت نہیں آپ اپنے فون سے ہیلپ لائن 1124 یا ریسکیو 15 ملائیں تو سب سے پہلے پٹرولنگ پولیس کی ٹیم آپ کے پاس موجود ہو گی اور آپ کی ہر ممکن مدد کرے گی

انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان ریجن نے یکم سے پندرہ جولائی تک 28 کالز اور ریسکیو 15 کی 26 ایمرجنسی کالز پر 54 پریشان حال لوگوں کو مدد فراہم کی.

انہوں نے کہاکہ پٹرولنگ پولیس عوام کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے چوبیس گھنٹے چوکس اور مستعدی سے فرائض انجام دے رہی ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس کی اوور لوڈنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں.

اس دوران بڑی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ڈی ایس پی نے کہا اوور لوڈ ٹریکڑ ٹرالیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے

کیونکہ ان کی وور لوڈنگ کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں اور جانی نقصان ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ اوور لوڈنگ سے اجتناب کیا جائے.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے اپنے آفس کے لان میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ پودے و درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے

جو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،آکسیجن فراہمی کا بڑا قدرتی ذریعہ درخت ہیں جنکی آبیاری وقت کی ضرورت ہے،

ماحول کو صاف ستھرا اور خوشگوار بنانے کیلئے پودے لگانا بہت ضروری ہے،ضلعی انتظامیہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی،

شہری بھی شجرکاری مہم کی کامیابی میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں،محمد انور بریار نے کہا کہ پودے لگانے کیساتھ انکی دیکھ بھال کا بھی خیال رکھا جائے

،ہر سرکاری و نجی محکمے اور ادارے شجرکاری کیلئے وسائل پیدا

کریں،ہر شخص اپنے اور بچوں کے حصوں کے پودے ضرور لگائے،

شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن، ڈی ایف او خالد جاوید،ڈائریکٹر پی ایچ اے شہزاد نذیر،ذوالفقار احمد، حقنواز و

دیگر افسران بھی موجود تھے،اس دوران شجرکاری مہم کی کامیابی اور ملکی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ضلعی محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام عالمی ہفتہ آبادی کی تقریبات جاری ہیں اس حوالے سے ضلعی دفتر بہبود آبادی میں میڈیا کے ساتھ آگاہی و ترغیبی سیشن کا انعقاد کیا گیا

ضلعی آفیسر بہبود آبادی ڈیرہ غازی خان ہما مہدی لغاری نے آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے بڑھتی آبادی اور مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ہفتہ آبادی کی تقریبات 22 جولائی تک جاری رہیں گی

جس میں واک،سیمینار اور دیگر تقریبات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سروے کے مطابق دوران زچگی پاکستان میں ہر سال 18 ہزار خواتین زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں۔ضلعی آفیسر ہما مہدی نے کہا کہ

وسائل سے مطابق آبادی نہ ہونے سے معاشی اور معاشرتی مسائل جنم لے رہے ہیں۔مسائل کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے آبادی کو اعتدال میں رکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آبادی سے متعلق عوامی رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

میڈیا عوام میں شعور اور بیداری کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ہما مہدی لغاری نے کہا کہ پاکستان میں بے ہنگم اضافہ ایک بڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے وسائل میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے بڑھتی ہوئی آبادی کے نقصانات سے عوام کو آگاہ کرنا ہے۔ضلعی آفیسر بہبود آبادی نے کہا کہ

میڈیا سے وابسطہ افراد اپنے کالم، رپورٹ، فیچرزاور ڈاکومنٹری کے ذریعے عوام میں بڑھتی ہوئی

آبادی کے نقصانات کے بارے میں آگاہی دیں اور شعور بیدار کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 130 علماء اور خطباء کے ساتھ معاشرے کے دیگر طبقات،این جی اوز کو بھی اس مقصد کیلئے شامل کیا گیا ہے.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم پر روٹس اور مجالس کی جگہوں کی مناسب صفائی کے ساتھ معاون سہولیات کیلئے ابھی سے کام شروع کردیا جائے

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے اور امن و امان کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

انہوں نے یہ بات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران اجلاس میں موجود تھے۔کمشنرنے ڈپٹی کمشنرز سے کہا

کہ وہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس منعقد کرکے مسالک کے مابین تنازعات حل کرائیں۔

عاشورہ محرم کے دوران کسی کو بھی گڑبڑ نہیں کرنے دیں گے۔فرقہ واریت کو ہوا دینے والے علماء اور ذاکرین کی ضلع بندی کے ساتھ زبان بندی پر بلاامتیاز عملدرآمد کرایا جائے

پولیس اور دیگر محکموں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے حساس مجالس اور جلوسوں کی ابھی سے منصوبہ بندی کی جائے۔

ہوٹلز،سرائے اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے بھی اجلاس منعقد کئے جائیں تاکہ محرم الحرام کے دوران تمام پہلوؤں پر کام کیا جاسکے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی زیرنگرانی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال کا عمل جاری ہے جب کہ

ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفائیڈ ریٹس سے زائد قیمتوں پر کسی کو اشیاء بیچنے کی اجازت نہیں ہے۔

اس حوالے سے ضلع بھر میں قیمتوں کی چیکنگ کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی سرگرم رہے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف106انسپکشنز کیں

،اس دوران 16دکاندار اوورچارجنگ میں ملوث پائے گئے،15کو وارننگ دی گئی۔

مجموعی طور پر ناجائز منافع خوروں کو17ہزار روپے جرمانہ بھی کیاگیا.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈی جی خان میں کارروائیاں جاری و ساری، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں ڈی جی خان، مظفرگڑھ اور

لیہ میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کردیے،

ڈی جی خان 20 جولائی: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر غیر معیاری خوراک کی تیاری اور فروخت کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کیمطابق ڈی جی خان میں 2 ہوٹلز کو خوراک میں حشرات پائے جانے، خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، برتنوں کی صفائی نہ ہونے اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس

مکمل نہ ہونے پر 45 ہزار کے جرمانے کردیے گئے۔

اسی طرح مظفرگڑھ میں کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ ریسپی مصالحے فروخت کرنے اور فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو خوراک کی تیاری میں ایکسپائرڈ بریڈ اور کھلے مصالحوں کی

ملاوٹ کرنے پر 10، 10 ہزار روپے کے جرمانے کردیے گئے۔

اس کے علاوہ لیہ میں سویٹ پروڈکشن یونٹ کو گندے برتنوں کا استمعال کرنے،

حشرات کی بھرمار پر 15 ہزار جبکہ آئس فیکٹری کو پروڈکشن ایریا میں

چھپکلیوں کی موجودگی اور زنگ آلود بلاکس میں برف کی تیاری پر 17 ہزار کے جرمانے کردیے گئے۔

%d bloggers like this: