مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

(آفتاب نواز مستوئی سے )

اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی نے کہا ہے کہ محرم الحرام تمام مسلمانوں کیلیے عقیدت واحترام کا مہینہ ہے جسمیں ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ

اپنے اپنے علاقوں میں نہ صرف امن قاِئم رکھنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں بلکہ ایکدوسرے کے جزبات و احساسات کی مکمل پاسداری کریں وہ تحصیل امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے

جو ان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں ڈی ایس پی عبدالکریم آرائیں ، چیف آفیسر مسرت عباس ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ھیڈ کوارٹرز ھسپتال ڈاکٹر جام خلیل احمد ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ماجد عزیز ، ایس ڈی او پبلک ھیلتھ مہار تنویر احمد ، اسسٹنٹ اے سی آفس

ارسلان حفیظ ، ایس ڈی او میپکو محمد بلال بھٹی ، مقامی انچارج ریسکیو 1122 محمد شفقت ، سب انجینئر لوکل گورنمنٹ مرزا تنویر اصغر ، ، علمائے کرام قاضی جمیل آحمد نقشبندی ، علامہ قاری عابد حسین سلطانی

علامہ محمد ابوبکر عبداللہ ، شمشیر حیدر غلزئی ایڈووکیٹ، علمدار حسین خان چانڈیہ جٹ نعیم عباس بھٹہ ایڈووکیٹ،مرزا محمد ایوب ناصر ایڈووکیٹ ، ، آفتاب نواز مستوئی ، محمد حسین فریدی جاوید اقبال قریشی ، خرم رضا بھٹہ ، فیاض حسین مغل ، علامہ عبدالکریم فیضی ، حاجی امداد حسن شیخ ،اور دیگر اکابرین نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام و اکابرین نے کہا کہ دین اسلام امن وآشتی ،اخوت ومحبت اور صبر وتحمل کا درس دیتا ہے

جس کی روشنی میں امن و امان اور رواداری کا فروغ اہم ترین ذمہ داری ہے جس کی تکمیل کیلئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہے۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ معاشرے کا ہر ذی شعور شہری داعی امن کے طور پر اپنا اپنا کردار ادا کرے۔ مقررین نےلا ء اینڈ آرڈر کنٹرول اور سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد میں امن کمیٹی کے معزز اراکین کی طرف سے مشاورت اور معاونت کی فراہمی کو قابل تحسین اقدام قرار دیا اور انکی مفید تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ

امن عامہ کی خوشگوار فضا کی ترویج کے لئے ان تجاویز و آراء سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا ۔ مقررین نے مزید کہا کہ جام پور امن کا گہوارہ ہے جہاں امن و امان، بھائی چارہ اور یگانگت کی فضا برقرار رکھنے کے لیے اراکین امن کمیٹی اپنا موثر کردار ادا کرتے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برداشت و تحمل کو فروغ دیا جائے اور منبر و محراب سے امن اور بھائی چارے کا پیغام عام کیا جائے۔

اجلاس میں عشرہ محرم الحرام کے حوالہ سے تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی جام پور چوہدری عبدالکریم نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران رضاکارانہ ڈیوٹی دینے والے نوجوانوں کے کوائف مقامی پولیس کو فراہم کیے جائیں ہم انہیں ایلیٹ فورس کے ماسٹر ٹرینرز سے مکمل ٹریننگ دلوائیں گے علاوہ ازیں

عشرہ محرم الحرام کے دوران سبیل لگانے والوں کے مکمل کوائف اور ان کی ہر طرح کی ذمہ داری کا بیان حلفی بھی منتظمین جمع کرائیں گے نیز جن علماء یا ذاکرین پر وزارت داخلہ کی طرف سے پابندی ہے

انہیں کسی پروگرام میں مدعو نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کیلیے عوام اور امن کمیٹیوں کے تعاون کے بغیر مکمل کنٹرول مشکل ہو جاتا ہے اس لیے شہریوں کا تعاون ضروری ہے

اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ صحت ‘ واپڈا ‘ بلدیہ ‘ پبلک ہیلتھ اور ہائی وے کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ عشرہ محرم الحرام شروع ہونے سے قبل ہی

تمام متعلقہ محکمے شہر بھر اور جلوسوں کے روٹس پر موجود مسائل اور شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنائیں اختتام پر علامہ قاضی جمیل احمد نقشبندی نے ملکی سلامتی

ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کرائی۔ جبکہ علامہ قاری عابد حسین سلطانی نے تلاوت کلام پاک کا فریضہ انجام دیا

 

%d bloggers like this: