مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں عید پلان پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اورکمشنرنے افسران کو سپروائزری کے بھی ٹاسک دے دئیے ہیں۔کمشنر محمد عثمان انور کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا

جس میں عید الاضحی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔کمشنر ڈی جی خان محمد عثمان انور نے کہا کہ تمام محکمے عید پلان پر عملدرآمد شروع کردیں۔

فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔چاروں اضلاع میں تعینات ضلعی اور صوبائی محکموں کے سربراہان پیشگی تحریری چھٹی منظور کئے بغیر سٹیشن نہیں چھوڑیں گے۔

انتظامی افسران اور فیلڈ سٹاف عید تعطیلات کے دوران بھی ڈیوٹی کی جگہ پر موجود رہے گا۔کمشنر نے کہا کہ مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس پر بارش کے پانی کی نکاسی کے بہتر انتظامات کئے جائیں۔

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق منڈیوں اور سیل پوائنٹس پر سہولیات فراہم کی جائیں۔عید اجتماعات پر سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے غیر قانونی سیل پوائنٹس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

عید ایام میں اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں۔ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔کمشنر محمد عثمان انور نے کہا کہ وہ خود بھی فیلڈ میں نکلیں گے۔صفائی اور دیگر معاون سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار عیدالاضحی پر بہترین انتظامات کیلئے پرعزم ہیں،انہوں نے اس حوالے سے مانیٹرنگ افسران،یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کو اہم ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں جب کہ

صفائی وستھرائی کی چیکنگ سمیت آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے منظم حکمت عملی کے تحت کام کیا جائیگا،شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں بھی صفائی اور شفاف ماحول کو یقینی بنایا جائے گا۔

عیدالضحی کے انتظامات کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے ضلع کونسل ہال میں مانیٹرنگ افسران،یونین کونسلز سیکرٹریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی احکامات کے تحت افسران کو یونین کونسلوں میں فرائض تفویض کئے گئے ہیں،

کام کو بوجھ نہ سمجھا جائے،فرائض کی ادائیگی ہم سب کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ صفائی و ستھرائی کو ہرصورت یقینی بناکر لوگوں کا اعتماد حاصل کیا جاسکتا ہے

،ہائیر کئے گئے عملہ صفائی سے کام لیا جائے،انہیں واجبات بروقت ادا کئے جائیں گے،صفائی کیلئے متعین عملہ یونیفارم میں ہونا چاہیے تاکہ انکی پہچان

ممکن ہوسکے،ہائیر کردہ سٹاف،مشینری اور ڈیوٹیوں کا شیڈول ضرور شئیر کیا جائے،کرائے پر لی گئی مشینری اور گاڑیوں کی چیکنگ پر خصوصی توجہ دی جائے

،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عیدالاضحی پر روزانہ کے کام کی تصدیق اور انکے تصویری شواہد فراہم کیے جائیں،عوام کو اچھا کام کرکے دکھائیں گے

تو ہمیں عزت ملے گی،صفائی کے حوالے سے شہریوں سے بھی رائے لی جائے، ایک شہر اور ایک گاؤں کو مثالی نمونہ بناکر معاملات میں بہتری لائی جائے،

عید گاہوں،عوامی گزرگاہوں پر خصوصی توجہ دے کر لوگوں کو مطمئن کیا جا سکتا ہے،محمد انور بریار نے مزید کہا کہ

اچھے اور مثالی کام پر افسران اور سٹاف کی ضرور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر نیئر عالم،ڈسٹرکٹ آفیسرسول ڈیفنس فریحہ جعفر،ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر ریسکیو1122کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہے،خوشی کے اس تہوار پر ہماری کوشش ہونی چاہیئے کہ

کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے،ریسکیو1122ہر لحاظ سے اپنیپیشگی حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائے۔

پبلک مقامات خصوصاً تفریحی سائٹس پر میڈیکل کیمپس ضرور لگائے جائیں کیونکہ رش کے باعث حادثات رونما ہوتے ہیں۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم نے بتایا کہ

محکمہ ریسکیو1122نے عیدالاضحی کے موقع پر اپنا خصوصی کنٹیجنسی پلان تیار کیا ہے،کسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کیلئے سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں

،ہمارے ریسکیورز عید گاہوں،سیاحتی مقامات،پارکوں اور مختلف چوکوں میں تعینات ہوں گے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں موقع پر سروسز فراہم کریں گے

،انہوں نے بتایا کہ غازی گھاٹ پر بھی میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے تاکہ رش کے باعث ہونے والے حادثات میں بروقت طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید بلوچ نے ریڈ کرکے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کے

نام پر خواتین سے رقم بٹورنے والی

خاتون کو موقع پر گرفتارکروا دیا ہے۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید بلوچ کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ

کوٹ چھٹہ کی بھٹہ کالونی میں ایک خاتون بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کے نام سے300 روپے فی کس بٹور رہی ہے

جس پر ہم نے بسپ ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر خاتون کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے،

ملزمہ سے خواتین کے شناختی کارڈز بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔دوسری طرف پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاتون سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازیخان سیف الرحمن بلوانی نے کہا ہے کہ معاشرے کے محروم طبقات کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا باعث ثواب ہے

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی خوشیوں میں غریبوں اور مستحقین کو نہ بھولیں اس سلسلے میں مخیر حضرات آگے آئیں

اور اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں. انہوں نے یہ بات دارالامان سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں مقیم خواتین میں عید گفٹ تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین اور دیگر افسران بھی موجود تھے.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب، کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کی ہدایت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈیرہ غازی خان نے اپنا عید پلان مرتب کرلیا ہے

جس کے تحت ہیڈ آفس ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں شکایت سیل قائم کر دیا گیا اور افسران کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے ،شہر کی 17 یونین کونسل میں بائیو ڈگریڈ ایبل بیگزکی

تقسیم اور شکایات کے ازالے کے لیے 17فیلڈز کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ شہر کے وسط میں ایک ایمرجنسی ریسپانس سینٹر شہریوں کے سہولت اور شکایات کے بروقت ازالے کے لئے قائم کیا جائے گا۔

شہر میں موجود مویشی سیلز پوائنٹس پر عملہ صفائی تعینات کر دیا گیا، عید قربان کے موقع پر قربانی کے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے بائیو ڈگریڈ ایبل بیگز کمپنی کی طرف سے فراہم کئے جائیں گے،

صفائی کے نظام کو مزید موثر کرنے کے لیے اضافی سینیٹری ورکرز اور مشینری کا انتظام کیا گیا ہے، ڈبلیو ایم سی کی تمام مشینری کی ضروری مرمت /تبدیلی ٹائر کے بعد آن روڈ کر دیا گیا،

قربان گاہوں شہر میں موجود گلیات سڑکات اور عید گاہوں پر چونے کے چھڑکاؤ کے لیے چونے کا انتظام کرلیا گیاہے۔ قربانی کی آلائشوں کو جلد از جلدٹھکانے لگانے کے لیے

سینٹری سپروائزرا ورو رکرزکی خصوصی تربیت کرائی گئی ہے تمام یوسیز کے چئیرمین / کونسلرز اور مساجد کے امام کے ساتھ میٹنگ کی گئی

اور صفائی کی اہمیت اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

کے ساتھ عوامی تعاون بھی درکار ہو گا. چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر جاوید انصاری نے بتایا کہ

سینٹری ورکرز اور ڈرائیورز کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کے دیرینہ مطالبات کے تحت عید سے پہلے تمام الاؤنسز اور سالانہ انکریمنٹ کی ادائیگی کر دی گئی ہے

تاکہ ورکرز دل جمعی کے ساتھ اپنا کام جاری رکھیں،عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈبلیو ایم سی کے تمام افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں

اورعید کے دن تمام آفسران فیلڈ کیمپس میں موجود ہوں گے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

پاکستان ائیر فورس کی شاہین فاؤنڈیشن کی زیر نگرانی تین روزہ سالانہ فری آئی سرجری کیمپ 25 جولائی کو تحصیل صدر ہسپتال کھر فورٹ منرو میں منعقد ہوگا۔

سیکرٹری شاہین فاؤنڈیشن ائیر کموڈور ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن شیرانی نے بتایا کہ 27 جولائی تک رہنے والے فری آئی سرجری کیمپ میں پاکستان میں آنکھوں کے علاج کے

سب سے بڑے بڑے ادارے الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی کے ماہر ڈاکٹر مریضوں کا مفت معائنہ اور آپریشن کریں گے۔

تین روزہ فری آئی سرجری کیمپ میں مفت طبی معائنہ کے ساتھ موتیے کا مفت آپریشن کیا جائے گا۔

مریضوں کو لینز اور عینک کے ساتھ ادویات بھی مفت دی جائیں گی۔خلیل الرحمن شیرانی نے بتایا کہ

کیمپ سے نہ صرف کھر،فورٹ منرو کے لوگ بلکہ بلوچستان اور دیگر علاقوں کے لوگ استفادہ کریں گے،

گزشتہ سال بھی ریکارڈ مریضوں سے اس کیمپ سے استفادہ کیا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازیخان میں پہلی بار نجی شعبہ میں نئی چارٹر ڈ یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے ڈیرہ غازیخان جیسے پسماندہ علاقوں کے طلباؤطالبات کے دیرینہ خواب کی تکمیل کا عمل پورا ہو گیاہے

یہ بات غازی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ سائنسز ڈیرہ غازیخان کے قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ملک الطاف حسین نے یہاں اساتذہ کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی. اس موقع پر علی رضا، ہادیہ شاہد، عنبراحسان اور علی چنڑ بھی موجود تھے. پروفیسر ملک الطاف حسین نے بتایا کہ

ڈیرہ غازیخان جیسے دور درازعلاقے کے طلباؤطالبات کو سائنس اور انجینئرنگ کی اعلی تعلیم کے حصول کیلئے دوسرے شہروں کا رخ کرنا پڑتا تھا لیکن اب یہاں پر اس یونیورسٹی کے قیام سے یہاں کے طلبہ جدید علوم حاصل کرسکیں گے.

انہوں نے بتایاکہ یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن کمشن پاکستان سے باقاعدہ منظور شدہ ہے اور مختلف مضامین میں ڈگری دینے کا اختیار بھی اس ادارہ کو حاصل ہے انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں جلد ہی داخلوں کا آغاز کیا جائے گا

اورپہلے مرحلے میں بی ایس زوالوجی، باٹنی، کیمسٹری، فزکس، مائیکروبیالوجی کے علاوہ بزنس ایڈمنسٹریشن، کمپیوٹر سائنسز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات متعارف کرائے جار ہے ہیں. اس کے علاوہ مستقبل میں سول و مکینیکل انجینئرنگ کے

شعبہ جات بھی قائم کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ غریب اور مستحق طلبہ کیلئے فیسوں میں خصوصی رعایت ہو گی اس کے علاوہ ان کو وظائف بھی دیئے جائیں گے.

یونیورسٹی میں اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کی تقرری کی جا رہی ہے اور یہاں پر بہترین لیبز اور لائبریریز بھی قائم گئی ہیں

انہوں نے بتایا کہ طلباؤطالبات کیلئے ٹرانسپورٹ اور ہوسٹل کا بھی انتظام کیا جائے گا. انہوں نے کہاکہ

یہ یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں تعلیم شعبہ کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گی. انہوں نے مزید کہاکہ

اگلے سمسٹر سپرنگ فروری 2023سے دیگر مضامین بھی شروع کیے جائیں گے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔
تھانہ کالا پولیس کی کاروائی منشیات فروش گرفتار اور 19 کلو چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے

اسی طرح پولیس تھانہ کالا کو مخبر نے اطلاع دی کہ منشیات فروش خمیس خان ولد صورت خان قوم کھتران سکنہ بارکھان جو نوتک پل پر منشیات فروش کرنے کی غرض سے

موجود ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ کالا شاہد عباس معہ ٹیم نے کامیاب کاروائی عمل میں لاتے ہوئے خمیس خان کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا

اور گٹو میں چھپائی ہوئی 19 کلو چرس برآمد کر کے مزید تتفتیش شروع کر دی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ کالا شاہد عباس کا کہنا تھا کہ ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے

اور منشیات فروشوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بناتے ہوئے عوام الناس کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی غیر معیاری خوراک کی روک تھام کیلیے متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،

پنجاب پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد۔۔

ڈی جی خان 7 جولائی: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کی ہدایت پر محفوظ خوراک کی فراہمی کیلیے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کیمطابق مظفر گڑھ میں آئس فیکٹری کو زنگ آلود بلاکس میں برف تیار کرنے پر 15 ہزار، رنگ پور میں واقع ریسٹورنٹ کو ایکسپائرڈ شوارما بریڈ اور

گلی سڑی سبزیوں کا استعمال کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ اسی طرح مظفرگڑھ میں پولٹری شاپ کو سلاٹرنگ کونز کا استعمال نہ کرنے،

مکڑیوں کے جالے لگے ہونے پر 12 ہزار اور راجن پور میں بیکری کو

آلودہ مشینری اور حشرات کی روک تھام کیلیے ناقص انتظامات ہونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

%d bloggers like this: