دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایل پی جی کی قیمت میں بیس روپے فی کلو اضافہ ہو گیا

رکشہ ڈرائیورز نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا،، کہتے ہیں پہلے ہی سواری کرایہ کم دیتی ہے، اب مشکلات مزید بڑھیں گی

سپر ٹیکس کا بوجھ غریب آدمی پر بھی پڑنے لگا،، دو دن میں ایل پی جی کی قیمت میں بیس روپے فی کلو اضافہ ہو گیا

ایل پی جی کی قیمت بڑھنے پر رکشہ ڈرائیور پھٹ پڑے

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے سپر ٹیکس کی آڑ میں اڑتالیس گھنٹوں کے دوران دو مرتبہ

ایل پی جی کی قیمتیں بڑھا دیں

دو روز میں بیس روپے کے اضافے سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت دو سو بیس روپے تک جا پہنچی،

جس کے بعد گھریلو سلنڈرکی قیمت ایک سو چھ روپے اضافے سے دو ہزار پانچ سو اکیاسی روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت چار سو آٹھ روپے بڑھنے سے نو ہزار نو سو اٹھاسی روپے ہو گئی

ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے، پہلے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھی اب ایل پی جی دو روز میں بیس روپے بڑھ گئی

رکشہ ڈرائیورز نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا،، کہتے ہیں پہلے ہی سواری کرایہ کم دیتی ہے، اب مشکلات مزید بڑھیں گی

 رکشہ ڈرائیور، روزگار کمانا مشکل ہو گیا ہے،، سواری کرایہ نہیں دیتی اخراجات بڑھتے ہی جا رہے ہیں

دکانداروں کے مطابق صنعتوں پر عائد سپر ٹیکس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایل پی جی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے

About The Author