اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں۔تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان کے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات میں تیزی آگئی ہے،گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیوں کے ساتھ

سبزیوں کی پیداوار کی تفصیلات طلب کرکے انتظامیہ قیمتوں میں استحکام لارہی ہے جبکہ فیئر پرائس شاپس پر شہریوں کو دس سے پندرہ روپے کم ریٹ پر گھی فراہم کیا جارہا ہے۔ان اقدامات کا فیصلہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا

جس میں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،چیئرمین اسامہ فیاض لغاری،سید عبدالعلیم شاہ،شبلی شب خیز غوری،علی عباس کھوسہ،عبدالحمید جلبانی،مہر اختر حسین اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیوں بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں 217انسپکشنز کے دوران پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو45000روپے جرمانے کئے ہیں

جبکہ ناجائز منافع خوری کرنے والوں کی دکانوں کو سیل بھی کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو قانون کے دائرے میں لایا جارہا ہے،

اسامہ فیاض لغاری نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو براہ راست ریلیف فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،

سید عبدالعلیم شاہ نے کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ کے مصنوعی مہنگائی کیخلاف کریک ڈاؤن کو سراہتے ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

محکمہ لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان کے ڈویژنل ڈیزیز انوسٹی گیشن اینڈ کنٹرول آفیسر ڈاکٹر ذکاء سعید نے کہا ہے کہ

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں لمپی سکن ڈیزیز سے کسی بھی مویشی کی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ویکسی نیشن سے بیماری کی شرح میں کمی ہورہی ہے

چاروں اضلاع میں 478 متاثرہ مویشیوں میں سے 392 صحت یاب ہوچکے ہیں۔چاروں اضلاع میں تیس فیصد مویشیوں کے متاثر ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ اس وقت 48750 مویشیوں کی ویکسی نیشن مکمل کرلی گئی ہے

اور ٹیمیں فیلڈ میں کام کررہی ہیں۔کسی بھی علاقہ میں جانوروں کی بیماری لمپی سکن رپورٹ ہونے

پر اردگرد کے دو سے پانچ کلو میٹر کی حدود میں رنگ ویکسی نیشن کی جاتی ہے اور اس وقت محکمہ کے پاس ویکسین موجود ہے۔

ڈاکٹر ذکاء سعید نے بتایا کہ لمپی سکن بیماری بڑے مویشیوں بیل اور گائے میں رپورٹ ہوئی ہے اس کی واضح علامات میں تیز بخار،منہ سے رال ٹپکنا،ناک سے ریشہ،آنکھوں سے رطوبت کا اخراج ہونا اور جلد پر گلٹی نما ابھار کا نمودار ہونا ہے۔

مویشی پال حضرات اپنے مویشیوں کو لمپی سکن ڈیزیز سے بچانے کیلئے باڑوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

ڈاکٹر ذکاء سعید نے بتایا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں 12850 مویشیوں کی ویکسی نیشن کرنے کے ساتھ رپورٹ ہوئے 66 میں سے 48 متاثرہ مویشی صحت یاب ہوگئے ہیں

اسی طرح ضلع لیہ میں 15000 مویشیوں کی ویکسی نیشن مکمل کرلی گئی ہے متاثرہ 123 مویشیوں میں سے 91 صحت یاب ہوگئے۔

ضلع مظفر گڑھ میں بیمار 232 مویشیوں سے 196 صحت یاب ہوگئے اور 15450 بڑے مویشیوں کو لمپی سکن سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔

ضلع راجنپور میں 5450 مویشیوں کی ویکسی نیشن کی گئی ہے اور تمام متاثرہ 57 مویشی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر ذکاء سعید نے وضاحت کی کہ لمپی سکن ڈیزیز جانوروں سے انسانوں میں منتقل نہیں ہوتی انہوں نے یہ بھی کہا کہ

اس بیماری سے متاثرہ مویشی کا گوشت اور دودھ انسانی صحت کیلئے نقصان دہ نہیں ہے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کھادکے علاوہ

آٹا،چینی اور دیگر اشیاء سرکاری نرخ پر فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی فورس کو متحرک کردیا ہے۔چاروں اضلاع میں 114 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز منافع خوروں

کو ایک روز کے دوران 62000 روپے جرمانہ عائد کیا،دو کاروباری مراکز سر بمہر کردئیے۔

کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز مارکیٹوں کے 333 معائنے کئے 69 مقامات پر گرانفروشی اور ایک جگہ ذخیرہ اندوزی رپورٹ ہوئی۔

کمشنر محمد عثمان انور نے کہا کہ مارکیٹوں میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

:حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی سیکرٹری فوڈ پنجاب آصف نواز نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈیر ہ غازیخان مہر اختر حسین کے ہمراہ فورٹ منرو شہر میں سستے آٹے کی

سپلائی اور دستیابی کو مانیٹر کیا. اس دوران ڈپٹی سیکرٹری نے کہا کہ

فورٹ منرو شہر میں دس کلو گرین تھیلا آٹا 490روپے میں فروخت کو یقینی بنایا گیاہے

علاوہ ازیں محکمہ فوڈ نے ترنمن چیک پوسٹ سے گندم سمگلنگ میں ملوث تین افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے

جبکہ ملوث افراد کی گاڑیوں کو تھانہ وہوا میں بند بھی کرا دیاگیاہے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ریجنل الیکشن کمشنرفضل حکیم اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرڈیرہ غازیخان امتیاز احمد نے تحصیل کوٹ چھٹہ کے مختلف ڈسپلے سنٹر ز کا دورہ کیا،

تمام ڈسپلے سنٹر انچارجز کے کام کو چیک کیا اور ہدایات جاری کیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مائل کریں کہ

وہ اپنے ووٹ کا اندراج، درستگی، منتقلی جلد از جلد کرائیں،تاکہ

الیکشن کمیشن پاکستان کی ہدایات کے مطابق غلطیوں سے پاک حتمی انتخابی فہرستیں تیار ہو سکیں۔

%d bloggers like this: