اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور : چنگ چی رکشوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ نے پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو رجسٹریشن کرنے کی ہدایات جاری کردی،،، شہر کو نو زونز میں تقسیم کیا جائے گا

لاہور میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کےلیے چنگ چی رکشوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا

محکمہ ٹرانسپورٹ نے پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو رجسٹریشن کرنے کی ہدایات جاری کردی،،، شہر کو نو زونز میں تقسیم کیا جائے گا

محکمہ ٹرانسپورٹ نے پہلی مرتبہ چنگ چی رکشوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا،،،، ڈرائیونگ لائسنس، رجسٹریشن بک،

فٹنس سرٹیکفیٹ اور مینوفیکچررکمپنی کی رسید رکھنے والے رکشہ ہی اب سڑکوں پر چل سکیں گے

پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی شہر بھرسے رکشوں کی رجسٹریشن کریگی،،شہریوں کی جانب سے بھی رجسٹریشن کے عمل کو سراہا گیا ہے

اچھی بات ہے اگر رکشے رجسٹرڈ ہوتے ہیں تو اس سے حادثات میں نمایاں کمی ہوگی

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے شہر کو سات مختلف رنگ کیساتھ نو زونز میں تقسیم کیا گیا ہے

رکشے کی رجسٹریشن کے بعد روٹ پرمٹ کے ساتھ اسکی چھت کو اسی زون کا رنگ کرایا جائیگا

رکشہ ڈرائیورز

بہت اچھی چیز ہے اگر یہ ہمیں روٹ پرمٹ دینگے تو ہمارا بھی کاروبار ٹھیک چلے گا پہلے وارڈن پر ہمارا چالان کردیتے ہیں

پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے گلبرگ زون کو نیلا، داتا گنج بخش سبز،،،،نشترزون کو گلابی

سمن آباد کو سفید، راوی زون کو بھورا،،،واہگہ زون کو سرمئی عزیزبھٹی زون کو کالے،،، شالامار پیلے جبکہ اقبال ٹاون زون کو سرخ رنگ دیا ہے

%d bloggers like this: