دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

موسمیاتی تبدیلی سے پانی کی قلت اور قحط سالی جیسے مسائل کا سامنا ہے،شازیہ مری

پچھلی حکومت کی ناکارہ پالیسیوں کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا

وفاقی وزیر سماجی بہبود شازیہ مری کا کہنا ہے موسمیاتی تبدیلی سے پانی کی قلت اور قحط سالی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ پچھلی حکومت کی ناکارہ پالیسیوں کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا

وفاقی وزیر سماجی بہبود شازیہ مری کا کہنا ہے موسمیاتی تبدیلی سے پانی کی قلت، ہیٹ ویو، سیلاب، قحط سالی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی اور خواتین کی صحت سے متعلق پروگرام میں کہا سندھ کی ماحولیاتی پالیسی مکمل ہوچکی ہے،، جو جلد فعال ہوجائے گی۔

شازیہ مری،وفاقی وزیر سماجی بہبود

کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مشکل فیصلہ تھا،،لیکن پچھلی حکومت کی ناکارہ پالیسیوں کے باعث ایسا کرنا ناگزیر تھا۔

شازیہ مری،وفاقی وزیر سماجی بہبود

ان کا کہنا تھا غریبوں کےلئے 28 ارب کا ریلیف پیکج دیا۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے تین کروڑ چالیس لاکھ گھرانے مستفید ہورہے ہیں۔

About The Author