اپریل 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی : شوہر کے قتل میں ملوث ملزمہ سہولت کاروں سمیت گرفتار

ملزمہ نے ضیاالرحمن کو چھریوں کے وارسے قتل کرنے کا اعتراف کیا

کراچی میں شوہر کے قتل میں ملوث ملزمہ سہولت کاروں سمیت گرفتار ،،،ملزمہ نے ضیاالرحمن کو چھریوں کے وارسے قتل کرنے کا اعتراف کیا

فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں ایک شخص جاں بحق خواتین سمیت 6 افرا د زخمی ہوئے،، سائٹ ایریا سے ایک شخص کی لاش ملی

اورنگی ٹاون پولیس کی کارروائی شوہر کے قتل میں ملوث ملزمہ ساتھیوں سمیت گرفتار
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ نے 16 مئی کو اپنے شوہر ضیا الرحمن کو چھریوں کے وار سے قتل کیاتھا

ملزمان نے مقتول کی موت کو طبعی موت قرار دے کر تدفین کردی تھی،،گرفتار ملزمان میں مقتول کی بیوی اور کا سسر اور قاسم شامل ہیں

ملزمہ نے شوہر کو ذاتی رنجش پر قتل کرنے کا اعتراف کیا،،واقعہ مقدمہ دو روز قبل مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کیاگیا تھا

کورنگی اللہ والا ٹاون ہفتہ بازار میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا،، پولیس کے مطابق

تیس سالہ احسان ہفتہ بازار میں ریڑھی لگاتا تھا اور وہی چار ملزمان آئے اور فائرنگ کر کے قتل کیا

مقتول کے قتل کا سبب سامنے نہیں آیا علاقے سے بھی کوئی گواہ کا بیان نہیں ملا۔لاش قانونی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردی گئی

لانڈھی گلشن کریم سوسائٹی کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی ہوا، گلشن معمار میں جھگڑے کے دوران تشدد سے دو افراد زخمی ہو گئے

بلدیہ اتحاد ٹاؤن جھنگوی چوک ،فیڈرل بی ایریا بلاک 22 اور نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے تین خواتین زخمی ہوئیں

سائٹ بی کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیا

%d bloggers like this: