اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازیخان کے قبائلی علاقہ کوہ سلیمان فورٹ منرو میں بارشیں نہ ہونے سے پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف،صوبائی وزیر سردار اویس احمد لغاری، کمشنر عثمان انور اور ڈپٹی کمشنرانور بریار کی خصوصی ہدایت پر بارڈر ملٹری پولیس

کوہ سلیمان فورٹ منرو میں پانی کی فراہمی کے حوالے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک اپنی نگرانی میں بارڈر ملٹری پولیس کے ذریعے پانی کے ٹینکرز کوہ سلیمان فورٹ منرو سمیت دیگر علاقوں میں بھجوا رہے ہیں

جبکہ خشک پانی کے ٹوبوں تالابوں کو بھرنے اور قبائلی لوگوں کو پانی کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پولیٹیکل اسسٹنٹ قبائلی علاقوں میں پانی کی فراہمی کے لیے مختلف مقامات پر کیمپس لگاکر اپنی نگرانی میں ٹینکرز روزانہ کی بنیاد پر بھجوا رہے ہیں

اور پانی کے ٹوبوں تالابوں کو بھر کر لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ محمد اکرام ملک نے کہا کہ

بارڈر ملٹری پولیس پورے کوہ سلیمان اور فورٹ منرو یک بائی گاگن تھل سمیت دیگر علاقوں میں پانی کے ٹینکرز کے ذریعے پانی مہیا کر رہی ہے

اور روزانہ کی بنیاد پر بارڈر ملٹری پولیس کے جوان خود قبائلی علاقوں فورٹ منرو کوہ سلیمان میں جا کر پانی کے ٹوبوں تالابوں اور قبائلی لوگوں کو

پانی سپلائی کر رہے ہیں اورکوہ سلیمان میں بیس سے زائد پانی کے ٹینکرز روزانہ کی بنیاد پر پانی فراہم کر رہے ہیں۔

یہ سلسلہ پانی کی قلت کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ جبکہ فورٹ منرو میں بجلی کے مسلہ کو حل اور واٹر سپلائی اسکیم کو چالو کیا جا رہا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار عوامی خدمت میں سر فہرست ہیں،سائلین کی آمد کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر آفس کا کمیٹی روم کھلی کچہری میں تبدیل ہو گیا جب کہ

ڈپٹی کمشنر سائلین کی آمد کی اطلاع ملنے پر خود بھی کمیٹی روم پہنچ گئے۔انہوں نے فرداً فرداً ہر سائل کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات بھی دئیے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے آفس آنے والے سائلین کو ریلیف دینا میرا فرض بنتا ہے

ان کے
جائز مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،اوپن ڈورپالیسی کے تحت عوامی مسائل کے حل کیلئے

تمام انتظامی افسران فیڈ بیک دیں،محمد انور بریار نے کہا کہ لوگوں کو ریلیف دیکر حاصل ہونیوالی خوشی کو بیان نہیں کیا جا سکتا،افسران
2
بھی سائلین کیلئے نرم رویہ رکھیں،انہیں ہر ممکن ریلیف دیں،ضلع ڈیرہ غازی خان کے عوام کیلئے

ان کے آفس کے دروازے کھلے ہیں اور وہ بلا روک ٹوک ان سے مل سکتے ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار حکومت پنجاب کے رعایتی پیکیج کے ثمرات عوام تک رسائی کیلئے سرگرم ہیں،اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نے

گزشتہ روز انجمن تاجران،ڈیلرز،سپلائررز سے ملاقات کی،انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر مہنگائی کے دور میں عوام کو ریلیف دیں،منافع کم لیں،معیاری اشیاء فروخت کریں

کسی کی مجبوریوں سے فائدہ نہ اٹھائیں،ہمارے معمولی تعاون سے عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات پر

عملدرآمد کے سلسلہ میں انتظامی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران عوام کو ریلیف دلانے کیلئے فیلڈ میں جائیں،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوامی سہولت پیکج کے تحت لوگوں کو آٹا، گھی،چینی رعایتی ریٹ پر فراہم کررہے ہیں،10کلو آٹے کے تھیلا 490روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے

گھی پر فی کلو25روپے رعایت دی جائے گی،اس مقصد کیلئے حکومت پنجاب 200ارب روپے کا پبلک ریلیف پیکج د ے رہی ہے جس سے عام لوگوں کی مشکلات میں کمی آئے گی،شہریوں کو سستے گھی اور چینی کیلئے

ضلع ڈیرہ غازی میں 21سیل پوائنٹس مقرر کئے گئے ہیں،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اے ڈی سی جی سیف الرحمن بلوانی،پولیٹیکل اسسٹنٹ اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنرزنبیل احمد میمن،احمد نوید،

اسد چانڈیہ،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،سی ای اوز ڈاکٹر عتیق الرحمن،ندیم مسعود اور تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ

ضلع میں آٹے پر حکومتی سبسڈی سے عوام مستفید ہورہے ہیں،10کلوگرام آٹے کے تھیلے پر160روپے سبسڈی دی جا رہی ہے،دکاندار شہریوں کو سبسڈی پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں،گھی اور چینی کی سبسڈی پر فراہمی کیلئے ایپ تیار کی گئی ہے

جس کے ذریعے خریدار کا تمام ڈیٹا مرتب کیا جائے گا جس میں اس کے شناختی کارڈ نمبر کا اندراج اور دیگر تفصیلات شامل ہوں گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں صفائی مہم بھر پور انداز سے جاری ہے،میونسپل اداروں کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو ریلیف دے رہا ہے،انہوں نے کہا کہ

صفائی مہم کے تحت گٹروں پر ڈھکن رکھے جارہے ہیں، مستقل بنیادوں پر ریڑھی بازاروں کو فنکشنل کیا جارہا ہے

،منڈیوں میں نیلامی عمل کا مشاہدہ،سمگلنگ روکنے کیلئے چوکیاں

قائم،کھادوں کو مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں،تجاوزات کا خاتمہ،سٹریٹ لائٹس،پلے گراؤنڈزکی بحالی،پلوں کی مرمت،

وال چاکنگ اور غیر قانونی بل بورڈز کا صفایا،اتائیوں کیخلاف ایکشن،گیس کی غیر قانونی

ریفلنگ کیلئے بھی باقاعدہ کام کیا جارہا ہے۔

دریں اثنا ء ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر ڈیرہ غا زیخان کے میونسپل عملہ نے سمینہ چوک،ملتان روڈ، پل ڈاٹ سمیت دیگر علاقوں میں

علی الصبح فٹ پاتھ اور ڈیوائیڈرز کے ساتھ جمی مٹی اور ملبے کے ڈھیروں کو بھی ٹھکانے لگادیاہے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے قائم ہونے والے ریجنل پلان 9 ڈی جی خان سینٹر کا

افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کیا۔ منیجر بزنس انکوبیشن سنٹر محمد نوید نے اغراض و مقاصدکے بارے میں بتایا۔

ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد علی تارڑ نے کہا کہ جدید سہولت سے علاقے میں کاروباری ترقی میں انقلابی تبدیلیاں ہوں گی

پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا کہ بزنس انکیوبیشن سنٹر آنے والے وقت میں طلباء و طالبات میں روایتی نوکریوں سے ہٹ کر کاروباری مواقع

ڈھونڈنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور ڈی جی خان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں کاروباری ترقی کے مواقع فروغ پائیں گے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کا سرکاری اداروں کے انسپکشن کا عمل جاری ہے،اس حوالے سے انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے

ڈائیلاسز وارڈ کا سرپرائز وزٹ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو فراہم کردہ مشینوں کی ورکنگ چیک کی۔

ان کے اچانک دورے کے دوران تمام مشینری ورکنگ میں تھی۔محمد انور بریار نے مریضوں کی تیمارداری کی اور ان سے فراہم سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈائیلاسز کے مریضوں کو انتظار کے بجائے فوری ریلیف فراہم کیا جائے

،ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف مسیحا ہیں جو مریضوں کو تکالیف سے نجات دلاتے ہیں،ہسپتالوں کے معاملات میں مزید بہتری لانے کا عمل جاری رکھا جائے گا

،ڈپٹی کمشنر کے دورے کے دوران ایم ایس ودیگر افسران بھی موجود تھے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار

نے سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال خان کے ہمراہ شہر کے مختلف ڈسپوزل سٹیشنز کا بھی دورہ کیا،انہوں نے سکھانی کالونی میں نکاسی آب کے عمل کا معائنہ کیا اور بہتری بارے ہدایات دیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈسپوزل سٹیشنز کی صفائی پر توجہ دی جائے

،گنجائش سے زائد پانی کے اخراج کیلئے گٹروں،پائپ لائنوں کی مستقل صفائی کی جائے،ڈسپوزل سٹیشنز کی خراب مشینری کو فوری ٹھیک کرایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے خیابان سرور میں واٹر سپلائی سکیم کا بھی معائنہ کیا اور شہریوں کو پانی کی سپلائی بارے معلومات لیں

،انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے اضافی موٹروں کا انتظام کیا جائے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

صوبہ بھر کی طرح ڈیرہ غازیخان میں بھی کالے شیشے/ پیپرز غیر نمونہ نمبر پلیٹُ فیک نمبر پلیٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغازکر دیا گیا ہے

ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا مہذب قوموں کا شیوہ ہے.

سٹی ٹریفک پولیس اس سلسلے میں عوام کی رہنمائی جاری رکھے گی انہوں نے کہاکہ کالے شیشے، پیپرز اور غیر نمونہ و فیک نمبر پلیٹ استعمال کرنے والی گاڑی

مالکان اور نمبر پلیٹس بنانے والے دکاندار حکومت پنجاب کی ہدایات پر من و عن عمل کریں کسی کو بھی قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان بشری بی بی نے کہا ہے کہ

کرہ ارض پر آئے روز آنے والی تبدیلیاں بنی نوع انسان کیلئے مشکلات کا باعث بن رہی ہیں جن کے تدارک کیلئے ہمیں ماحول کو قدرتی تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہو گا.

ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے ماحول کو سرسبز اور صاف ستھرا رکھیں. آلودگی کے خاتمے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں.

ان اقدامات سے ہم غیر متوقع طور پر ہونے والی قدرتی آفات سے محفوظ رہ سکتے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہار ادارہ میں ماحولیات کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے

خطاب کرتے ہوئے کیا. سیمینار میں طالبات او راساتذہ کو تصاویر کی مدد سے آگاہی بھی فراہم کی گئی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد حسن کلیانی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس ڈیرہ غازیخان فریحہ جعفر نے غوثیہ گھی ملز کی انسپکشن کی اور فائر سیفٹی اور فائرفائٹنگ سے متعلق کیے گئے

اقدامات کا جائزہ لیا. انہوں نے ملزانتظامیہ کو اس سلسلے میں مزید منظم اقدامات کرنے کی ہدایت کی.

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے علاقوں میں قائم صنعتی و غیر صنعتی اداروں میں فائر سیفٹی کے بارے میں انتظامات کو

چیک کرنے کا سلسلہ جاری ررکھا جائے گا

ا س موقع پر سول ڈیفنس آفیسرعمران مہدی نے گھی ملز ورکرز کو سول ڈیفنس سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی

%d bloggers like this: