اپریل 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جانوروں کی بیماری لمپی اسکن کا پنجاب کے مختلف اضلاع میں حملہ

جانوروں کی یہ بیماری کن اضلاع میں سب سے زیادہ ہے اور اس سے بچاؤ کیلئے محکمہ لائیو اسٹاک کیا حکمت عملی مرتب کررہا ہے

سندھ کے بعد جانوروں کی بیماری لمپی اسکن کا پنجاب کے مختلف اضلاع میں حملہ ہو گیا۔ جانوروں کی یہ بیماری کن اضلاع میں سب سے زیادہ ہے اور اس سے بچاؤ کیلئے محکمہ

لائیو اسٹاک کیا حکمت عملی مرتب کررہا ہے۔

جانورں کی بیماری لمپی سکن سندھ کے بعد پنجاب میں بھی پہنچ گئی۔ محکمہ لائیو سٹاک کے ڈیٹا کے مطابق پنجاب بھر میں نو سو کے قریب جانوروں میں مرض کا حملہ ہوا ہے

لمپی سکن میں مبتلا جانور کو پہلے بخار ہوتا ہے ،،، اس کے بعد جلد پر دانے نکل آتے ہی۔

محکمہ لائیو اسٹاک نے بیماری سے نمٹنے کے لئے ویکسین تیار کرلی ہے۔ پنجاب کے چھتیس اضلاع میں ویکسین کی چھ لاکھ خوراکیں موجود ہیں۔

بیماری سے سب زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق لاہور میں بھی اس بیماری سے رکھ چندرائے میں موجود گوالہ

کالونی کے پچیس جانور متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد ویکسینیشن کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے

ڈاکٹر سجاد۔ ڈی جی ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف لاہور (اس بیماری کی روک تھام کیلئے ویکسین تیار ہوچکی ہے وہ جانوروں کو لگائی جارہی ہے۔ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں)

لاہور میں بڑے گوشت کے کاروبار سے منسلک قصائی کہتے ہیں ابھی تک کسی جانور میں لمپی اسکن کی علامات نہیں دیکھی

جبکہ بڑا گوشت کھانے والے شہری محکموں سے اس بیماری کی روک تھام کیلئے فوری

اقدامات کا مطالبہ کررہے ہیں

محمد عمر۔ قصائی۔ عرفان علی۔ شہری۔ (ہم تو جس جانور کو کاٹ تے ہی۔ اس کو پہلے ڈاکٹر کمیلے میں چیک کرتا ہے۔ انتظامیہ کو چاہیے اس سے بچاؤ کے اقدمات کرے)

ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف لاہور کے ریسرچرز کے مطابق

لمپی اسکن ایک جانور سے دوسرے جانور میں مچھر، مکھی، اور چیچڑ کی مدد سے منتقل ہوتی ہے جبکہ اس بیماری کا جانور کے گوشت اور دودھ پر اثر نہیں پڑتا۔

%d bloggers like this: