لاہور سیشن کورٹ نے مسجد وزیر خان میں ڈانس کی ویڈیو بنانے سے متعلق کیس میں اداکارہ صباء قمر اور گلوکار بلال سعید کو بری کر دیا۔۔۔
عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کر دیا
آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 295 کے تحت کسی مذہبی جگہ کا تقدس پامال کرنے کی نیت ہونی چاہیے
ملزمان کے مطابق ان کی کوئی نیت نہیں تھی کہ وہ مسجد کا تقدس پامال کرے
تفتیشی کی جانب سے ایسا کچھ بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا
جس میں ملزمان کی مسجد کا تقدس پامال کرنے کی نیت موجود ہو
فیصلے کے مطابق ملزمان آرٹسٹ ہیں اور محکمہ اوقاف سے اجازت لینے کے بعد گانے کی عکسبندی کرنے گئے
گانے کی عکسبندی سے پہلے اس عمل کی سرکاری فیس بھی جمع کروائی گئی
گانے کی ریکارڈنگ کے دوران کوئی بھی گانا نہیں بجایا گیا
ملزمان پر لگے الزامات بے بنیاد ہیں اور انکے بعد ٹرائل کی کوئی ضرورت نہیں
عدالت ملزمان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کو بری کرنے کا حکم دیتی ہے۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،