اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری

لاہور سیشن کورٹ نے مسجد وزیر خان میں ڈانس کی ویڈیو بنانے سے متعلق کیس میں اداکارہ صباء قمر اور گلوکار بلال سعید کو بری کر دیا

لاہور سیشن کورٹ نے مسجد وزیر خان میں ڈانس کی ویڈیو بنانے سے متعلق کیس میں اداکارہ صباء قمر اور گلوکار بلال سعید کو بری کر دیا۔۔۔

عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کر دیا

آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 295 کے تحت کسی مذہبی جگہ کا تقدس پامال کرنے کی نیت ہونی چاہیے

ملزمان کے مطابق ان کی کوئی نیت نہیں تھی کہ وہ مسجد کا تقدس پامال کرے

تفتیشی کی جانب سے ایسا کچھ بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا

جس میں ملزمان کی مسجد کا تقدس پامال کرنے کی نیت موجود ہو

فیصلے کے مطابق ملزمان آرٹسٹ ہیں اور محکمہ اوقاف سے اجازت لینے کے بعد گانے کی عکسبندی کرنے گئے

گانے کی عکسبندی سے پہلے اس عمل کی سرکاری فیس بھی جمع کروائی گئی

گانے کی ریکارڈنگ کے دوران کوئی بھی گانا نہیں بجایا گیا

ملزمان پر لگے الزامات بے بنیاد ہیں اور انکے بعد ٹرائل کی کوئی ضرورت نہیں

عدالت ملزمان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کو بری کرنے کا حکم دیتی ہے۔۔۔

%d bloggers like this: