اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول پور کی خبریں

بہاول پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ؓبہاول پور

(راشد ہاشمی)

وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا 126 دن کا دھرنا الیکشن نہیں کروا سکا تو اب کا دھرنا کیا الیکشن کروائیگا،گزشتہ ساڑھے 3 سال بعد عمران خان نے امریکہ کو کیا کہا ہے جو کہتے ہیں کہ

آج سازش ہو رہی ہے ٹرمپ سے ملاقات کے بعد عمران خان نے کہا آج دوسرا ورلڈکپ جیت گیا ہوں۔مین نے ایک سٹینڈ لیا تھا، اور لیا ہوا ہے،سابق وزیراعظم کو بہاولپور صوبے کی بحالی کا متعدد بار کہا اور عمران خان نے 20 مرتبہ مجھ سے وعدہ کیاکہ

جنوبی پنجاب سے پہلے بہاولپور کا فیصلہ ہوگامیں نے آخری وقت تک انتظار کیا،جب انکو حکومت جاتی نظر آئی تو جنوبی پنجاب کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا جنوبی پنجاب کے تمام ٹھیکیداروں کو کہتا ہوں کہ

میں سنگ بنیاد نہیں رکھنے دونگا،اگر میں نے ووٹ دیا ہے تو مسلم لیگ کے صاحبزادے نے بھی ووٹ دیاجنوبی پنجاب محاز بنانے والے ایم این اے آج کہاں ہیں منحرف ہونے والوں میں سے 17،18 صوبہ جنوبی پنجاب محاز والے ہی تھے۔

وہ اپنی رہائشگاہ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر رہے تھے۔چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ شہباز شریف کو ووٹ دینے پر میں نے اپنی پارٹی قیادت سے کو بھی اعتماد میں لیا اورمیں نے حکومت کو برملا کہا کہ

عدم اعتماد میں اپکو ووٹ نہیں دونگا میں مے اپنا فرض پورا کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری جماعت میں ووٹوں کے لحاظ سے تقسیم ہوئی ہے3 ایم این ایے ایک طرف اور 2 ایم این اے ایک طرف ہیں شہباز شریف کو ووٹ ڈالنے گیا تو زندگی میں پہلی ان سے بار ہاتھ ملایا اورشہباز شریف سے کہا،

میں بہاولپور کو ووٹ ڈالنے آیا ہوں: بہاولپور صوبہ بحالی کیلیے شہباز شریف سے توقع کرتا ہوں ووٹ ڈالنے کے بعد شہباز شریف خود میرے پاس آئے اور شکریہ ادا کیا ہم نے وزارت سے مستعفی ہو کر ن لیگ کو ووٹ ڈالا ہے.

اگر ہمارا مطالبہ نہیں مانا جاتا تو ہمیں ن لیگ سے الگ ہونے میں کوئی عار محسوس نہیں کرینگے،ن لیگ میرے موقف کے قریب ترین ہے کیا مجھے امریکہ نے کہا کہ میں نے انکو ووٹ نہیں ڈالنا میں آج بھی پاکستان مسلم لیگ ق کا رکن ہوں

آج بھی چوہدری شجاعت حسین کا ورکر ہوں،چوہدری پرویز الٰہی میرے اور بہاولپور کے محسن ہیں میں پرویز الٰہی اوت چوہدری شجاعت حسین کو جواب دہ ہوں،مونس الٰہی کیا کہہ رہے ہیں،

اسکا جواب وہ خود دے سکتے ہیں۔انہوں نے مذید کہا کہ ساڑھے تین سال بعد شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب کیلیے پوری اپوزیشن کو خط لکھ دیا

جس دن شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب کا بل پیش کیا، اسی دن میں نے استعفیٰ دے دیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاول پور

(راشد ہاشمی)

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 500 گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن بہاول پور و نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر،صدر پریس کلب بہاول پور شاہد اختر بلوچ،پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول ملک

عابد،سابق صدر پریس کلب نصیر احمد ناصرصدر الخدمت فاؤنڈیشن بہاول پور چوہدری احسان اللہ ویگر نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول کے گراؤنڈ میں غریب اور نادار افراد میں راشن تقسیم کیا۔اس موقع پر سید ذیشان اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

الخدمت فاؤنڈیشن کے فورم پر جماعت اسلامی کا لوگوں کی بے لوث خدمت کا سفر جاری رہے گا الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں خدمت کے حوالے سے بے مثال کام کیا ہے۔ جس کی وجہ سے آج الخدمت کا شمار ایشیا کے پہلے

پانچ بڑے فلاحی اداروں میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ معاشرتی اصلاح اور ترقی کے لیے اچھائی کے فروغ اور برائی کے انسداد کے ذریعے معاشرے کو کرپشن فری بنانے کے لیے سود اور سودی نظام کے اخلاقی،معاشرتی اور معاشی نقصانات کو اجاگر کرنے

اور اس کے خلاف عوام میں مذاحمتی شعور پیدا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ الخدمت مختلف ممالک میں بغیر رنگ ونسل کی تفریق کے انسانیت کی خدمت کررہی ہے۔ انہوں نے مخیر ھضرات کو کہا کہ

وہ بھی جماعت اسلامی اور الخدمت کے پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کریں اور دکھی انسانیت کا سہارا بنیں۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا منشور ”اسلامی پاکستان-

خوشحال پاکستان“ ہے، ہمیں مل کر پرامن جدوجہد سے پاکستان عظیم اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہو گا۔صدر پریس کلب شاہد بلوچ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بہاول پور نے

خدمت کی جو اعلی مثال قائم کی ہے وہ قابل ستائش بھی ہے اور قابل تقلید بھی ہے۔تقریب سے ملک

عابد،نصیر احمد ناصر،سید مقصود الحسن بخاری،عبدالجلیل ہاشمی،محمد رمضان یزدانی نے بھی خطاب کیا۔

%d bloggers like this: