مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں دس کلو آٹے کا تھیلا کی قیمت چار سو روپے مقرر کردی گئی

پنجاب بھر میں رمضان بازاروں کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی آٹے کا دس کلو والا تھیلا ملے گا صرف چار سو روپے میں

لاہور سمیت پورے پنجاب میں دس کلو آٹے کا تھیلا کی قیمت چار سو روپے مقرر کردی گئی ہے۔

پنجاب کی فلورملز کو گندم کس ریٹ پر فراہم کی جائے گی اور سستے آٹے کی فراہمی کب سے شروع ہوگی ؟

اب پنجاب بھر میں رمضان بازاروں کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی آٹے کا دس کلو والا تھیلا ملے گا صرف چار سو روپے میں

فلورملز ایسوسی ایشن کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت محکمہ خوراک پنجاب بھر میں ایک ہزار سے زائد فلورملز کو سولہ ہزار ایک سو ٹن روزانہ گندم فراہم کرے گی

 ملک طاہر۔ صدر پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن(گندم کی ریلیز ہوگی ویسے ویسے آٹا سپلائی کیا جائے گا پورے پنجاب میں دس کلو والا آٹا سپلائی ہوگا)

شہری اس فیصلے کو سراہتے ہیں لیکن ساتھ ہی رمضان کے بعد مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی مؤثر حکمت عملی بنانے کا بھی انتظامیہ سے مطالبہ کررہے ہیں ۔
رضوان علی۔ قاسم خان(اچھا اقدام ہے لیکن رمضان کے بعد بھی مہنگائی کو کم ہونا چاہئے)

دس کلو آٹے کے تھیلے کی لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل سے سپلائی شروع کردی جائے گی جو تیس رمضان تک جاری رہے گی۔

%d bloggers like this: