مئی 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کے نیشنل اسٹیڈیم میں اپنی نوعیت کی پہلی گول کیپنگ اکیڈمی کھل گئی

قومی کھیل میں نیا ٹیلنٹ تراشنے کے لیے سولہ سال سے کمر عمر بچے اور بچیوں کو گول کیپنگ کٹس دے دی گئی ہیں

لاہور کے نیشنل اسٹیڈیم میں اپنی نوعیت کی پہلی گول کیپنگ اکیڈمی کھل گئی ،،، قومی کھیل میں نیا ٹیلنٹ تراشنے کے لیے سولہ سال سے کمر عمر بچے اور بچیوں کو گول کیپنگ کٹس دے دی گئی ہیں

قومی کھیل کو واپس اپنے مقام پر پہنچانے کے لیے نچلی سطح پر کام ہونا شروع ہو گیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی منظوری سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں بچوں کے لیے گول کیپنگ اکیڈمی کھول دی گئی

انڈر ٹویلو سے سکسٹین تک کے بچوں کو ہفتے میں چار روز ،،، ڈیڑھ گھنٹے ٹریننگ دی جائیگی ،،، بال کو جال میں جانے سے کیسے بچانا ہے

ماہر کوچز تربیت دینگے
خواجہ جنید ،، سابق ہیڈکوچ قومی ہاکی ٹیم ،،، "گول کیپنگ کے اہم شعبہ ہے ،، ہم نے بچوں کو تین لاکھ مالیت کی کٹس دی ہیں ،، ان کو اچھی ٹریننگ دینگے جس سے قومی ٹیم کو فائدہ ہوگا”

ابتدائی طور پر اکیڈمی میں پانچ لڑکیوں سمیت چودہ بچے زیر تربیت ہیں
پلئیرز ،، "پچانوے فیصد کام ہاکی میں گول کیپر کا ہوتا ہے ،، لڑکیوں کو ٹریننگ دینا خوش آئیند ہے ،،، میں پاکستان کا نام روشن کرونگا”

گول کیپنگ اکیڈمی کے اوقات کار جمعرات سے اتوار تک دوپہر ساڑھے تین سے شام پانچ بجے تک مقرر کیے گئے ہیں

%d bloggers like this: