لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی وزیراعلی کے عہدے کیلئے حلف نہ لینے کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا، آئندہ سماعت کل ہو گی۔۔۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امیر محمد بھٹی نے نو منتخب وزیر اعلی حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کی
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گورنر پنجاب اپنی آئینی زمہ داریاں پوری نہیں کر رہے
عدالتی حکم کی حکم عدولی کی گئی ہے، قانون کے مطابق وزیر اعلی کا انتخاب کا سارا پراسس مکمل ہوا
ڈپٹی اسپیکر نے وزیر اعلی کے انتخاب سے متعلق نتائج گورنر پنجاب کو بھجوائے، لیکن گورنر پنجاب اپنی آئینی زمہ داریوں کو پورا نہیں کر رہے
جس پر عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ
ایڈوکیٹ جنرل پنجاب گورنر پنجاب سے ہدایات لیکر پیش ہوں
اور عدالت کی معاونت کریں،، عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی جمعہ کے روز تک ملتوی کر دی۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،