اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ٹی آئی کا کراچی جلسہ اور تاریخ || زاہد حسین

ر جتنی خوشی مجھے اپنے بارے میں آبائی شہر کے اس اخبار میں دیکھ کر ہوئی ، میں بیان نہیں کر سکتا۔میں جناب عبدالواحد صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنے اخبار میں مجھے جگہ دی۔

زاہد حسین 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف کے قائدین جن میں عمران اسماعیل پیش پیش ہیں، کا دعویٰ ہے کہ ان کا آج کا جلسہ نہ صرف ملک بلکہ بر صغیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔ عجیب بات ہے کہ پی ٹی آئی کے یہ قائدین تاریخ اور حقائق جانے بغیر اس طرح کے دعوے کیوں کر تے رہتے ہیں۔ بر صغیر میں بھارت اس خطے کا رقبے اور آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک ہے اور جمہوری ملک ہونے کے ناطے اس ملک کی سیاسی پارٹیوں کی عوامی مقبولیت آبادی کے لحاظ سے خطے کے دیگر ممالک سے کئی گنا زیادہ ہے۔
May be an image of 1 person and crowd
 وہاں ایک مقبول پارٹی کے ایک مقامی لیڈر کا جلسہ پاکستان یا سری لنکا وغیرہ کے بڑے لیڈر کے جلسے سے بھی بڑا ہوتا ہے ۔ اور وہاں کے بڑے لیڈروں کے جلسوں کا تو کوئی موازنہ ہی نہیں ہے۔ مارچ ۱۹۷۱ میں شیخ مجیب الرحمٰن نے ڈھاکہ کے پلٹن گراؤنڈ میں ایک جلسہ کیا جس کی تعداد بی بی سی نے ۲۵ لاکھ بتائی تھی۔ پی ٹی آئی کا آج کا جلسہ تو کراچی میں ہونے والے دیگر بڑی پارٹیوں کے جلسوں سے بھی بہت چھوٹا ہے۔میں نے بحیثیت اخباری فوٹوگرافر کراچی میں تقریباً تمام پارٹیوں کے جلسوں کو کور کیا ہے اور اس میں سب سے بڑا جلسہ جو میں نے کور کیا وہ ایم کیو ایم اور اس کی آل پارٹیز کانفرس (اے پی سی) کی دیگر جماعتوں کا مشرکہ جلسہ تھا جو در اصل ایم کیو ایم ہی کا سمجھا جائے کیونکہ باقی پارٹیوں کی کراچی میں نمائندگی برائے نام ہی تھی ،
May be an image of text یہ جلسہ ۱۹۹۰ میں مزار قائد اعظم کے ساتھ باغ قائد اعظم اور ملحقہ شاہراہ قائدین پر ہوا تھا۔ میں نے اپنی بنائی ہوئی اس جلسے کی تصاویر تین حصوں میں بنائی تھیں جو میں آپ سے شیئر کر رہا ہوں ۔ ان تصاویر کو دیکھیں اس میں ایم اے جناح روڈ سے عوام کا جم غفیر شروع ہو کر مزار چورنگی تک (جہاں جلسے کا اسٹیج بنایا گیا تھا) اور اس کے بعد شاہراہ قائدین پر خداداد کالونی کے ساتھ سے ہوتا ہوا سوسائٹی آفس چورنگی تھا موجود تھا۔ اور اسٹیج کے سامنے اور باغ قائد اعظم کے کھلے وسیع علاقے میں بھی عوام بڑی تعداد میں موجود تھی۔ لمبائی میں یہ ڈیڑھ کلو میڑ بنتا ہے اور زیادہ سے زیادہ چوڑائی کا علاقہ (اسٹیج کے سامنے اور کچھ ارد گرد بشمول باغ قائد اعظم) اوسطً ایک سے ڈیرھ فرلانگ بنتا ہے۔ اس وقت ڈرون کا زمانہ نہیں تھا اور اسٹیج کے قریب کوئی اونچی جگہ نہیں تھی اس لئے ہم فوٹوگرافروں کی ڈیمانڈ پر بلدیہ کراچی کی اسنارکل منگوائی گئی تھی جس پر چڑھ کر ہم فوٹوگرافروں نے باری باری اوپر کے شاٹ لیے تھے۔
May be an image of text
ویسے بھی شام ہو رہی تھی اور کچھ طرف کے شاٹ سورج غروب کے وقت درست رزلٹ نہ دے سکے۔ بی بی سی نے اس جلسے کے شرکا کی تعداد دو ملین یعنی بیس لاکھ بتائی تھی۔ یہی تعداد بی بی سی نے بے نظیر بھٹو کی لاہور آمد پر اقبال پارک میں ہونے والے جلسے کے شرکا کی بتائی تھی۔اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے اکتوبر ۲۰۱۱ کے تبت سینٹر کے جلسے میں بھی شرکا کی ایک ریکارڈ تعدد موجود تھی اور اس کا ایک سرا تبت سینٹر پر تھا جہاں اسٹیج بنایا گیا تھا ور دوسرا مزار قائد اعظم پر تھا اور یہ فاصلہ تقریباً ڈھائی کلو میڑ بنتا ہے ویسے تبت سینڑ سے مزار قائد گوگل کر لیں تو درست فاصلہ نکل آئے گا۔
May be an image of text
اسی جگہ جماعت اسلامی کے قائد قاضی حسین احمد نے بھی اتنے ہی فاصلے کا ملین مارچ کیا تھا جو ایک ریکارڈ ہے اور یہ تبت سینٹر کی جگہ بھی ملین مارچ کے لئے جماعت کے میڈیا ایڈوائزرز کو میں نے بتلائی تھی۔ اس کے علاوہ مزار قائد پر ایک ریکارڈ جلسہ شہید بے نظیر بھٹو نے بھی کیا تھا ۔ مارچ ۱۹۷۷ میں بھٹو نے اپنے کراچی ایرپورٹ سے ککری گراؤند تک کے جلوس کے دوران مزار قائد سے گذرتے ہوے اسی جگہ جلوس کے شرکا سے خطاب کیا تھا اور وہ اجتماع بھی ایک بڑا اجتماع تھا جو رات بارہ بجے کے وقت ہونے کے باعث درست ریکارڈ نہ ہو سکا کیونکہ ایک تو وہاں کوئی اونچی جگہ نہیں تھی دوسرے رات کو فلیش گن کی لائٹ تیس چالیس فٹ سے زیادہ تک کی کوریج نہیں کر سکی تھی۔ ویسے بھٹو کے بڑے بڑے جلسوں کا تو ایک شاندار ماضی ہے۔
May be an image of outdoors
اب پتہ نہیں یہ پی ٹی آئی والے کس منہ سے اس جلسے کو بر صغیر کا سب سے بڑا جلسہ کہتے ہیں۔ یہ ایک عام سا جلسہ تو کہہ سکتے ہیں مگر سب سے بڑا تو بالکل بھی نہیں ہے۔ ویسے آپ نے نوٹ کیا ہو گا کہ میں نے جن جلسوں کی مثالیں دی ہیں وہ تمام جلسے دن کے وقت منعقد ہوئے سوائے بھٹو صاحب کے رات والے جلوس کے ۔ مگر آپ نوٹ کریں کہ ان کے جلسے رات میں ہوتے ہیں۔ دن میں دور دور تک جتنے شرکا ہیں تفصیل میں نظر آتے ہیں لیکن رات میں بڑی بڑی لائٹوں کے نیچے بیٹھے لوگ پوری طرح نظر نہیں آتے اور تصویر میں وہ دھندلے ہو جاتے ہیں پورے شارپ نظر نہیں آتے بس یہی دھوکا ہے۔
May be an image of one or more people, people standing, crowd, road and text that says 'Huss LOIGUEPAGH ©ahidHussein Hussein MQM supporters attend rally on M. A. Jinnah road in Karachi October 30, 2011. The head of the rally was at Tibet Center ant tail at Mazar Quaid e Azam (about 2.4 km long). Phoo: Zahid Hussein'
 ان سے کہیں کہ اسی جگہ ایک جلسہ دن کے وقت رکھیں اور آپ کو فرق صاف نظر آ جائے گا اور ان کا پول کھل جائے گا۔ یہ فراڈیئے ہیں ۔ ان کی سیاست فراڈ، وعدے فراڈ اور انسانوں سے محبت کا دعویٰ فراڈ ہے۔

زاہد حسین کی مزید تحریریں پڑھیے

%d bloggers like this: