دسمبر 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتہ ایک ارب 7 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ

ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچنے والےزرمبادلہ کے ذخائر کو اب ریورس گیر لگ گیا۔

موجودہ سیاسی اور معاشی تبدیلیوں کےساتھ اب زرمبادلہ کےذخائرکے اعدادو شماربھی تبدیل ہورہے ہیں ۔

بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے سبب ذخائر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچنے والےزرمبادلہ کے ذخائر کو اب ریورس گیر لگ گیا۔

زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتہ ایک ارب 7 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی مجموعی ذخائر 17 ارب 47 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

72 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 11 ارب 31 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے باعث ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک ہفتہ میں 35 کروڑ ڈالر کم ہوئے،، اور 6 ارب 15 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر دو ہفتے میں 32 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 2 ہفتے کے دوران 3 ارب 96 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کم ہوچکے ہیں۔

سرکاری ذخائر میں 3 ارب 64 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔ماہرین کہتےہیں ذخائر عارضی طورپر کم ضرور ہوئے ہیں

لیکن وقت گزرنے کےساتھ اس میں بہتری دیکھی جا ئے گی۔

گزشتہ ہفتہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں اور بڑے کان کنی کے منصوبے (ریکوڈک) کی سیٹلمنٹ اور

مصالحت پر اٹھنے والے اخراجات کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی

About The Author