مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول پور کی خبریں

بہاولپور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول پور

( راشد ہاشمی )

کیمونسٹ پارٹی آف پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کامریڈ امداد قاضی نے کہا کہ ملک کی بقاء اور پاکستان کو شدت پسندی سے بچانے کے لیے کیمونسٹ پارٹی آف پاکستان اور ملک کی قوم پرست اور ترقی پسند جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے،

کیمونسٹ پارٹی آف پاکستان ملک میں مذدوروں، کسانوں، مظلوم قوموں اور عام عوام کو منظم کر کے اس ظالمانہ استحصالی نظام کو ختم کر کے سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے ملک میں ہر قسم کے استحصال سے پاک نظام قائم کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔وہ اپنے دورہ بہاول پور کے موقع پرسینئر ممبر انسانی حقوق جام بشیر احمد کی جانب سے منعقدہ ایک فکری نشست سے خطاب کر رہے تھے۔

فکری نشست میں صدر کیمونسٹ پارٹی حیدرآباد کے صدر کامریڈ اظہر،ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی پیپلزپارٹی (شہید بھٹوگروپ) موسی سعید،مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان سرائیکی پارٹی علامہ اقبال وسیم،ڈویژنل صدر پی ایس پی محمد اکرم سومروایڈوکیٹ،

ضلعی صدر جام یاسر ایڈوکیٹ،ڈاکٹر یاسر ارشاد،ارشاد متین ایڈوکیٹ،جام سفیر احمد،محمد اسلم عباسی،جام حفیظ احمد،فرحان بابر سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔امداد قاضی نے خطاب میں کہا کہ

ملک کی سیاست میں داخل ہونیوالی مافیاز اور افسر شاہی عالمی مالیاتی سامراج (آئی ایم ایف) کے دلال بن کر لوٹ رہے ہیں۔ دنیا میں امیروں پر ٹیکس عائد کرکے غریب عوام کو کھانے پینے کی اشیاء اور سفری سہولت میں مدد (سبسڈی) دی جاتی ہے۔

پاکستان کا عالم یہ ہے کہ یہاں پر ان ڈائریکٹ ٹیکس لگاکر بھیک منگوں سے بھی ٹیکس وصول کیا جاتا ہے امیروں کی عیاشی کے اخراجات پورے کرنے کیلیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف، پاکستانی حکمرانوں اور افسر شاہی کا کیسا زبردست گٹھ جوڑ ہے کہ حکمرانوں و افسر شاہی کے اخراجات کم کرنے پر تو آئی ایم ایف دباو نہیں ڈالتی

لیکن زراعت ہو یا صنعت، اشیائے خوردونوش ہوں یا بجلی، گیس پر سبسڈی دینے کے بجائے ان ڈائریکٹ ٹیکس لگایا جاتا ہے۔ جس سے معیشت تباہ حال ہوگئی ہے۔ زراعت غیر منافع بخش اور صنعت بند ہوتی جارہی ہے۔ اس کے نتیجے میں بیروزگاری اور غربت میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہاہے۔

یہ صورتحال تب تک جاری رہے گی جب تک محنت کش طبقات اور عام عوام سامراج مخالف طبقاتی جدوجہد کے ذریعے اس نظام کو بدلنے والی کمیونسٹ اور ترقی پسند پارٹیوں کا ساتھ نہیں دیتے۔

بعدازاں امداد قاضی نے پیپلز پارٹی ضلع بہاول پور کے نائب صدر قاضی مان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عصرانہ میں شرکت کرنے کے بعد موضع رنگ پور میں کسانوں کے وفد سے ملاقات کی۔

کسانوں کے وفد سے ملاقات میں امداد قاضی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے

اس لیے کسانوں کے مسائل ترجیحاً حل ہونے چاہیے کیونکہ ملکی خوشحالی کسان کی خوشحالی سے جڑی ہے اس لیے گندم کی فصل کی کٹائی شروع ہے

حکومت گندم کی خریداری وقت پر شروع کرئے تاکہ کپاس کی بجائی وقت پر ہو سکے اسی طرح باردانہ کے حصول کو آسان اور یقینی بنایا جائے

اور گندم کے نرح سندھ کے مساوی مقرر کیے جائیں اور ڈی اے پی سمیت دیگر کھادوں کی بلیک مارکیٹنگ کو روکا جائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاول پور

(راشد ہاشمی)

پانی کے عالمی دن کے موقع پر الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے یونیورسٹی چوک سے پریس کلب تک واک نکالی گئی۔واک کی قیادت سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن بہاول پور سید ذیشان اختر نے کی۔انہوں نے کہا کہ

دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی ماحولیاتی آلودگی، موسمیاتی تبدیلیوں، گلوبل وارمنگ، پانی کی آلودگی اور کمی جیسے مساٗئل نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ان مسائل نے انسان کی اقتصادی اور معاشرتی زندگی ہی نہیں بلکہ

اس کی صحت کو بھی بری طرح متا ثر کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمومی تصور ہے کہ پانی قدرت کا عظیم تحفہ ہے، پانی جونہ صرف انسانی زندگی کی بقا کیلئے ضروری ہے بلکہ جانوروں، چرند پرند، درختوں، پودوں اور پھولوں کے پھلنے پھولنے کے لئے بھی اہم ترین جزو ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں 60 فیصد حصہ پانی کا ہے۔ اسی طرح یہ بھی کہا جاتاہے کہ 71 فیصد کرہ ارض بھی پانی پرہی مشتمل ہے۔واک سے خطا ب کرتے ہوئے نصیر احمد ناصر اور عبدالجلیل ہاشمی نے کہا کہ

پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ہر سال 22 مارچ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں 2.1 ارب انسان پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ہر 4 میں سے 1 سکول میں پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے۔

روزانہ 700 بچے پانچ سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل ہی ڈائریا کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

دنیا بھر کے80 فیصد افراد جو دیہاتوں میں آباد ہیں غیر صحتمندانہ ذرائع سے پانی حاصل کر کے استعمال کر رہے ہیں۔159 ملین لوگ تالابوں اور ندی نالوں سے پانی حاصل کرتے ہیں۔

دنیا بھر میں 700 ملین افراد کو شدید پانی کی کمی سے 2030 تک بے گھر ہونے کا خطرہ بھی لاحق ہو چکا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاول پور

(راشد ہاشمی)

گزشتہ روز21 مارچ 2022ء کو انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ہدایت پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں شعبہ فاریسٹری رینج اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ کے زیر اہتمام ”ورلڈ فاریسٹ ڈے” کا انعقاد کیا گیا ۔

وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ”بلین ٹری منصوبے ”کے تحت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بغداد الجدید کیمپس میں ”ورلڈ فاریسٹ ڈے” کے موقع پر

انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب صاحب (تمغہ امتیاز) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے اپنے دست مبارک سے پودا لگایا ۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ،

پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ امتیاز) وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان ، ڈاکٹر عابد قیوم سلہری چیف ایگزیکٹو سپیشل اکنامک اسسٹنٹ برائے وزیر اعظم، عاشق احمد خان ہیڈ وائلڈ لائف کنزرویشن یو این ڈی پی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی صاحب چیئرمین شعبہ فاریسٹری رینج اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ،

محمد عامر نذیر کھچی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)بہاولپور ، گوہر مشتاق کنزرویٹر آف فاریسٹ ، ہارون طفیل ڈویژنل فاریسٹ آفیسر بہاولپور ، ڈاکٹر فضل الرحمن ڈویژنل فاریسٹ آفیسر لال سوہانرا ، شاہد حمید ڈویژنل فاریسٹ آفیسر پبلسٹی اینڈ ایکسٹینشن ، زاہد علی ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف بہاولپور ، حافظ محمد آصف کوآرڈی نیٹر ورلڈ وائڈ فنڈ پاکستان نے

بھی پودے لگائے۔ اس موقع پر ،ڈاکٹر محمد رافع ایسوسی ایٹ پروفیسر ، ڈاکٹر عرفان اشرف ایسوسی ایٹ پروفیسر ،محمد سفیر اسسٹنٹ پروفیسر ، ڈاکٹر امجد سعید اسسٹنٹ پروفیسر ، ڈاکٹر جنید نصیر اسسٹنٹ پروفیسر ،

ڈاکٹر غلام یٰسین اسسٹنٹ پروفیسر ، ڈاکٹر محمد عظیم صابر، محمد عمیر ریاض ، محمد عاطف ، محمد عابد ، محمد وسیم ، حسین احمد مکی ، احمر سلیم ایسوسی ایٹ لیکچررز کے علاوہ طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ موسمی تغیر (Climate Change)کے سدباب کے لئے درخت لگانا اشد ضروری ہے

جس کی وجہ سے ہمارے ماحول میں مثبت تبدیلی پیدا ہوگی ۔ انسانوں اور جانوروں کے لئے آکسیجن بہت ضروری ہے ماحول میں آکسیجن کی مقدار بڑھانے کیلئے درخت لگانے بہت ضروری ہیں ۔

تقریب میں شریک تمام شرکاء نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ سال نو کے تھیم "Forest restoration: a path to recovery and well-being”
کے مطابق ہمیں بھر پور کام کرنا چاہیئے ۔ آخر میں دعا بھی کی گئی ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاول پور

(راشد ہاشمی)

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب کے زیر انتظام تقریب تقسیم اعزازیہ مویشی پال میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ لائیو سٹاک کی ترقی اور مویشی پال کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ

صحت مند خوراک کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند جسم کے لئے صحت مند خوراک بنیادی ضروری ہے جس کے لئے کاشتکاروں و مویشی پال کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے تاکہ

صحت مند مویشی سے زیادہ گوشت اور ڈیری کی مصنوعات میں اضافہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ مویشی پال کمیونٹی کی مشکلات و مسائل کو دور کرنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ وزیر اعظم سکیم کے تحت 31ہزار سے زائد مویشی پال کاشتکاروں کی رجسٹریشن کی گئی ہے

اور ان کو بھینس کی نسل بچانے اورصحت مند کٹاپال کر فربہ کرنے کے لئے اعزازیہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے اس سکیم کے تحت 433ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے

اور اب تک 359ملین روپے سے زائد کے فنڈز اس سکیم پر خرچ کئے جا چکے ہیں۔

بعد ازاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر اور سیکرٹری لائیو سٹاک ناصر جمال ہوتیانہ نے مویشی پال کاشتکارون میں اعزازیہ کے چیک تقسیم کئے۔

%d bloggers like this: