مئی 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کے مسلسل دوروں سے اداروں میں بہتری،طلباء اور طالبات میں خود اعتمادی نظر آنے لگی ہے ڈویژن میں نہم کلاس سے کمپیوٹر کی فنی تربیت اور مہارت کو لازمی قرار دے دیا گیا۔

سکول فنڈز سے سبجیکٹ سپیشلسٹ تعینات کرنے کے ساتھ تعلیمی اداروں میں سہولیات بہتر کی جائے گی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کے ہمراہ تحصیل ڈیرہ غازی خان کے اداروں کے معائنہ کے دوران احکامات جاری کردئیے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر،ڈی ای او سیکنڈری مہر سراج الدین اور دیگر موجود تھے.

کمشنر نے بی ایچ یو کوٹ ہیبت،کوٹ مبارک،یارو کھوسہ،آر ایچ سی شاہ صدر دین کے علاوہ بوائز ہائی سکول گجر والا،چھابری بالا،ہائیر سکینڈری سکول یاروکھوسہ،کوٹ مبارک اور دیگر تعلیمی اداروں اور مراکز صحت کا معائنہ کیا۔موسم بہار کی شجر کاری مہم کے

تحت سایہ اور پھلدار پودے لگائے۔کمشنر نے سکول کی مارننگ اسمبلی میں بھی شرکت کرتے ہوئے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔بچوں کو انگلش زبان پر عبور کیلئے اساتذہ کی محنت نظر آئی تاہم مکمل خود اعتمادی کیلئے مزید محنت کرانے کی ہدایت جاری کیں۔

کمشنرکی ہدایت پر ڈویژن کے سکول اور ہسپتالوں کی عمارت کو رنگ و روغن کیا جانے لگا۔شجرکاری اور لیبز کی بہتری کیلئے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔کمشنر نے سکول کونسل کے اجلاس باقاعدگی سے کرنے کے ساتھ اساتذہ اور سہولیات کی

کمی پوری کرنے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے کلاسز کے معائنہ کے دوران طلبا سے نصابی اور عام معلومات کے سوالات بھی کئے۔

کمشنر نے کہا کہ کمپیوٹر کا مضمون نہ ہونے کے باوجود ہائیر کلاسز کے بچوں کو کمپیوٹر کی بنیادی تعلیم لازمی دی جائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈی ای او سیکنڈری مہر سراج الدین،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر رابعہ،پی ایچ ایف ایم سی کے عابد علی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وسیم اختر،ڈائریکٹر سیکنڈری اور دیگر افسران ہمراہ تھے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے منتخب دیہی مرکز مال کو رجسٹری کے اختیارات دلانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے گئے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کے ہمراہ دیہی مراکز مال کے معائنہ کے دوران ریونیو افسران کو لسٹیں تیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

کمشنر نے شاہ صدر دین میں قانونگوئی

سرکل کے دیہی مرکز مال کا معائنہ کیا۔موجود کاشتکاروں سے معلومات حاصل کیں۔کمشنر نے کہا کہ

ہر تحصیل کے دس سے زائد دیہی مرکز مال کو رجسٹری کرنے کے بھی اختیارات دلانے کیلئے سفارشات بھیجی جائیں گی تاکہ تحصیل سطح کے اراضی ریکارڈ سنٹر پرعوام کا دباؤ کم کرنے کے ساتھ لوگوں کو ان کے گھر کے نزدیک ریونیو سہولیات فراہم کی جائیں۔

کمشنر نے کہا کہ ہر دیہی مرکز مال میں فرد ملکیت،انتقالات،ڈومیسائل،لوکل گورنمنٹ کی خدمات،آن لائن ریونیو سروسز،ڈیجیٹل گردآوری اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ریونیو عملہ کو سات روز کے اندر انتقالات کے اندراج اور منظور کرنے کا عمل مکمل کرنے کا پابند کردیا ہے۔

دیہی مرکز مال سے پیدائش،اموات،نکاح،روزنامچہ اور لوکل گورنمنٹ کی دیگر سروسز بھی باقاعدگی سے شروع کردی جائیں گی۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔

ڈیرہ غازی خان

پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ڈیرہ غازیخان میں بی ایس بلاک کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے منصوبہ کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا منصوبہ پر ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے خرچ ہو ں گے.

قبل ازیں مشیر وزیر اعلی کی کالج آمد پر پرنسپل طاہرہ انجم بخاری اوردیگر نے استقبال کیا. اس موقع پر تقریب سے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

وزیر اعظم عمران خان نے سردار عثمان بزدار کا انتخاب کرکے خطہ کی 73 سالہ محرومی دور کی ہے.

انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان میں ویمن یونیورسٹی کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے، ماڈل ٹاون،بلاک 17 کے کالجز میں بھی بی ایس بلاک تعمیر کئے جارہے ہیں،

ڈیرہ غازی خان میں نئے کالج کی بھی تعمیر شروع کردی گئی ہے،ضلع کے متعدد سکولوں کو اپ گریڈ کردیا گیاہے،

غازی یونیورسٹی اور میرچاکر رند یونیورسٹی کی توسیع کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے،

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریکارڈ ترقیاتی فنڈز دے کر حق ادا کردیا،

پنجاب حکومت کا تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری پر خصوصی فوکس ہے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس گزشتہ شب ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،ڈبلیو ایچ

او،یونیسیف کے نمائندوں،متعلقہ افسران اور ویڈیو لنک پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ

سپیشل انسداد پولیو مہم کے پہلے روز31570بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کا ٹارگٹ تھا

جس میں سے31459پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے ہیں،مہم کے پہلے روز کوریج کا ٹارگٹ 99.65فیصد رہا ہے،

کسی نے اپنے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے سے انکار نہیں کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

پولیو کے حفاظتی قطرے بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں،پولیو ورکرز محنت جاری رکھیں،

ہمارا کوئی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہئیے، انہوں نے کہا کہ جن گھروں میں بچے نہیں ہیں ان کو بار بار چیک کیا جائے،

سپیشل مہم7 مخصوص یونین کونسلوں میں جاری ہے جس میں تمام پانچ سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جارہے ہیں

،شہری بھی پولیو ورکرز سے تعاون کریں کیوں کہ اس میں ہی ہمارے نونہالوں کی صحت پوشیدہ ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان حمزہ سالک عوامی خدمت کیلئے متحرک ہیں،انہوں نے اپنے آفس کے باہر سائلین کو دیکھتے ہی انہیں کمیٹی روم میں بلا لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے سائلین سے فردا فردا انکے مسائل سنے اور موقع پر احکامات بھی دئیے،حمزہ سالک نے کہا کہ

شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنے آفس کے دروازے کھلے رکھوں گا،عوامی خدمت کار ثواب ہے،

میں لوگوں کو ریلیف دیتا رہوں گا۔میرے ساتھ ضلع کے تمام افسر لوگوں کی مدد کیلئے حاضر ہیں،شہری اپنی درخواستیں لیکر میرے آفس آسکتے ہیں،

عوامی مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھوں گا،

ساتھ ہی شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی کی مکمل پیروی بھی کی جائے۔

اس موقع پر بزرگ سائلین نے ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کو دعائیں بھی دیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجدحسین نے کہاہے کہ

تھرڈ ڈویژن یا ”ڈی”، ”ای” گریڈ یا پچاس فیصد سے کم نمبر لے کر پاس شدہ امیدواران اپنی ڈویژن

گریڈ بہتر بنانے تک امپرومنت آف مارکس کے کل چار چانسز کا استحقاق استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ

   میٹرک /انٹر سالانہ امتحانات 2020 ء یا اُس کے بعد تھرڈ ڈویژن یا گریڈ ڈی، ای میں پاس شدہ  اُمیدواران یا پچاس فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے امیدواران  اپنے نمبر/گریڈ بہتر بنانے کی غرض سے تین سال کے اندر کل چار مختلف مواقع میں امپروومنٹ آف مارکس کا امتحان دے سکتے ہیں۔

تاہم ایک دفعہ گریڈبہتر ہونے پر یعنی گریڈ‘C’یا اس سے بہتر گریڈ یا پچاس فیصد یا اس سے زیادہ  نمبرز کے حصول پر باقی چانسز استعمال نہیں کر سکیں گے۔

شیخ امجد حسین نے بتایا کہ اس فیصلہ / پالیسی کی روشنی میں پاس شدہ اُمیدواروں کو گریڈ بہتر بنانے تک مذکورہ امپروو منٹ آف مارکس کی سہولت انٹرمیڈیٹ یا میٹرک کا مکمل امتحان کے پاس شُدہ سال  سے مزیدتین سال کے اندر ہو گی

اور یہ سہولت کسی اگلی ہائر کلاس میں داخلہ نہ لینے سے مشروط ہو گی۔ شیخ امجد حسین نے واضح کیاکہ

مذکورہ فیصلے کی روشنی سے جن امیدواران نے امپرومنت آف مارکس کے بعد پہلے ہی پچاس فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کر لئے ہیں یا گریڈ ”سی” یا اس سے بہتر گریڈ لے لیا ہے

تو ایسے امیدواران کو مزید امپرومنت آف مارکس کا کسی قسم کا کوئی استحقاق حاصل نہ ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے امپرومنت آف مارکس کی یہ سہولت مذکورہ استحقاق استعمال کرنے کے بعد  نمبر بہتر ہونے یا نہ ہونے کی صورت میں

صرف ایک بار تھی اور اس استحقاق سے فائدہ اٹھانے کی مدت اصل امتحان پاس کرنے کے دو سال کے اندر تھی۔

نئی پالیسی کے تحت خواہش مند امیدوار فوری طور پر اپنے داخلہ فارمز بورڈ ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pk پردی گئی

ھدایات و رہنمائی کی روشنی میں آن لائن و ہارڈ کاپی کی صورت میں جمع کر ائیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان ریجن کے موبائل ایجوکیشن یونٹ کی طرف سے ہائی ویز پر شہریوں کو روڈ سیفٹی ٹریفک رولز اور حادثات سے بچاؤ بارے آگاہی مہم جاری ہے.

ایس پی پٹرولنگ چوہدری محمد شریف کی ہدایت پر بائل ایجوکیشن یونٹ نے مختلف ہائی ویز پر روڈ سیفٹی کیمپس کا انعقاد کیا

ایجوکیشن یونٹ کے عامر محمود نے کہا کہ ٹریفک قوانین کا احترام باشعور قوموں کا وطیرہ ہے.

لین اور لائن کی پابندی کریں گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں ون ویلنگ اور مقابلہ بازی کرنے سے گریز کریں

دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ممنوع ہے انہوں نے کہاکہ

بغیر لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے کسی بھی ایمرجنسی یا حادثے کی صورت میں ہائی ویز پر 1124 پر کال کریں انہوں نے

اس موقع پر شہریوں میں پمفلٹس اور بروشرز بھی تقسیم کیے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں زیر تعمیر کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کی او پی ڈی آئندہ ماہ شروع کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی

ہیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے تعمیراتی کا جائزہ لیتے ہوئے افرادی قوت بڑھانے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ڈیپ اجلال بلوچ نے بریفنگ دی

کمشنر نے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور پروجیکٹ کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ لی۔

ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ڈیپ اجلال بلوچ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پروجیکٹ جون تک مکمل کرلیا جائیگا۔

سنٹرلی ائیر کنڈیشنڈ و ہیٹ سسٹم کیلئے ایچ وائیک سسٹم بیرون ملک سے حاصل کرلیا گیا ہے انٹرنشینل مارکیٹ سے

دیگر سامان اور مشینری کی فراہمی بھی شروع کردی گئی ہے136 بیڈ کے حامل کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ پر ساڑھے چار ارب خرچ ہوں گے

جس کیلئے مطلوبہ فنڈز فراہم کردئیے گئے ہیں.

کمشنر کو بتایا گیا کہ 44 بستر کا جنرل وارڈ،20 بیڈ کی ایمرجنسی، 19 بیڈ کی سی سی یو

اور 10 بیڈ کا سرجیکل آئی سی یو بنے گا30 بیڈ کے اضافی تعمیرات میں آٹھ بیڈ کے پرائیویٹ روم بھی شامل ہیں.

%d bloggers like this: