مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب و پیٹرن انچیف سردار عثمان احمد خان بزدار کی دلچسپی سے ڈی جی خان جمخانہ کلب میں تفریحی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا۔

پہلے سنگیت فیملی فنکشن میں ملک کے معروف لوک فنکار عطاء اللہ عیسی خیلوی نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

تحصیل کوہ سلیمان کے قبائلی نے مخصوص "نڑ سڑ”پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا۔کلب کے اراکین اور ان کی فیملی کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا

کمشنر و صدر جمخانہ کلب لیاقت علی چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کی خواہش کے مطابق ڈی جی خانہ کلب کی بہتری کےلئے کوششیں شروع کیں اور اب متعدد پراجیکٹس پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے

۔انہوں نے کہا کہ جمخانہ کلب اراکین کےلئے دوسرا گھر ہوگا۔نظم و ضبط،لباس،گفتگو کا خاص خیال رکھا جائے گا۔قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر ایک کاغذ کے ذریعے ممبرشپ منسوخ کردی جائے گی۔

سرکاری وسائل کا استعمال نہیں ہوگا،ممبرشپ فیس کے ذریعے معیاری سہولیات فراہم ہوں گی۔کلب کا ہر سال الیکشن ہوگا۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کچھ کلب کے اراکین اپنے ذاتی وسائل بھی کلب کی بہتری کےلئے خرچ کررہے ہیں۔

چئیرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی محمد لطیف پتافی نے 25 لاکھ روپے خرچ کرکے کلب کے اندر سٹائلش باربی کچن تعمیر کر رہے ہیں

جو ایک ہفتہ کے اندر مکمل ہوجائے گا۔جنرل سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی بھی بیس،پچیس لاکھ روپے خرچ کرکے ان ڈور فلڈ لائٹس کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرارہے ہیں

جو ماہ صیام کے اندر فنکشنل ہوجائے گا اور کلب کے اراکین رات کو کرکٹ کھیل سکیں گے۔
آر پی او محمد وقاص نذیر،ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک،

جنرل سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی،چئیرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی محمد لطیف پتافی،ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

کلب کی بہتری کےلئے ہرممکن کردار ادا کیا جائیگا۔فیملی فنکشن میں وزیر اعلی کے بھائی سردار عمر خان بزدار،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سید موسیٰ رضا،سابق ڈی جی پی آر

عطا بلوچ، پرنٹ میڈیا کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب پی ٹی آئی رقیہ رمضان ایڈووکیٹ،بیرسٹر عباس نصوحہ اور دیگر موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب و پیٹرن انچیف سردار عثمان احمد خان بزدار کی دلچسپی سے ڈی جی خان جمخانہ کلب میں تفریحی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پہلے سنگیت فیملی فنکشن میں ملک کے معروف لوک فنکار عطاء اللہ عیسی خیلوی نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

تحصیل کوہ سلیمان کے قبائلیوں نے مخصوص ”نڑ سڑ”پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا۔

کلب کے اراکین اور ان کی فیملیز کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا.

کمشنر و صدر جمخانہ کلب لیاقت علی چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کی خواہش کے مطابق ڈی جی خانہ کلب کی بہتری کیلئے کوششیں شروع کیں اور اب متعدد پراجیکٹس پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمخانہ کلب اراکین کیلئے دوسرا گھر ہوگا۔نظم و ضبط،لباس،گفتگو کا خاص خیال رکھا جائے گا

قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر ایک کاغذ کے ذریعے ممبرشپ منسوخ کردی جائے گی۔سرکاری وسائل کا استعمال نہیں ہوگا،ممبرشپ فیس کے ذریعے معیاری سہولیات فراہم ہوں گی۔کلب کا ہر سال الیکشن ہوگا۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کلب کے کچھ اراکین اپنے ذاتی وسائل بھی کلب کی بہتری کیلئے خرچ کررہے ہیں۔

چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی محمد لطیف پتافی 25 لاکھ روپے خرچ کرکے کلب کے اندر سٹائلش باربی کچن تعمیر کر رہے ہیں

جو ایک ہفتہ کے اندر مکمل ہوجائے گا۔جنرل سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی بھی بیس،پچیس لاکھ روپے خرچ کرکے ان ڈور فلڈ لائٹس کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرارہے ہیں

جو ماہ صیام کے اندر فنکشنل ہوجائے گا اور کلب کے اراکین رات کو کرکٹ کھیل سکیں گے۔ آر پی او محمد وقاص نذیر،ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک،جنرل سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی،چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی محمد لطیف پتافی،

ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلب کی بہتری کیلئے ہرممکن کردار ادا کیا جائیگا۔

فیملی فنکشن میں وزیر اعلی کے بھائی سردار عمر خان بزدار،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سید موسیٰ رضا،سابق ڈی جی پی آر عطا بلوچ،

پرنٹ میڈیا کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب پی ٹی آئی رقیہ رمضان ایڈووکیٹ،بیرسٹر عباس علی نصوحہ، مرزا ظفر اقبال اور دیگر موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے آبائی گاؤں بارتھی میں بلوچ کلچر ڈے کی شاندار رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی

جس میں بلوچی ثقافت، بلوچی ڈش، بلوچی گیت، بلوچی رقص اور دیگر پروگرام پیش کیے گئے۔ بارتھی میں بلوچی کلچرل ڈے کی تقریب میں پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان ڈی جی خان محمد اکرام ملک بارڈر ملٹری پولیس افسران قبائلی

عمائدین سمیت بلوچ قبائل کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بارتھی میں بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے تقریب میں بلوچ گلوگاروں نے بلوچی گیت گائے،

بلوچی تلوار رقص، بلوچی جھومر تاڑی بلوچی کھانے سمیت دیگر بلوچ ثقافت کو پیش کیا گیا۔ تقریب میں تمام لوگوں نے بلوچی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

شاندار رنگا رنگ کلچرل ڈے کی تقریب کے انعقاد پر قبائلی عمائدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار زندہ بادکے نعرے لگاتے ہوئے

انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک نے تمام بلوچ قبائل کو بلوچ کلچرل ڈے کی مناسبت سے مبارکباد دی

انہوں نے کہاکہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنی ثقافت زندہ رکھتی ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے تحصیل تونسہ کا تفصیلی دورہ کیا اور سرکاری اداروں کی انسپکشن کے ساتھ تعمیراتی منصوبہ جات پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔

حمزہ سالک نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چک رانمن کے دورہ کے موقع پرسکول کی صفائی و ستھرائی چیک کی

،اساتذہ سے گفتگو اورطالبات سے تعلیمی نصاب کے متعلق سوالات بھی کئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب معیار تعلیم بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے،طلباو طالبات ہمارا مستقبل ہیں انکی اچھی تعلیم وتربیت کی جائے،

اساتذہ قوم کے معمار ہیں،وہ طالبات کو تعلیم کے ساتھ بہتر اخلاق بھی سکھائیں،طالبات تعلیم پر توجہ دیکر اپنا مستقبل روشن کریں،

حمزہ سالک نے گورنمنٹ بوائز کالج شادن لنڈ کے دروہ کے دوران طلبہ کو تعلیم کے ساتھ جدید سائنسی رحجانات، ایجادات پر بھی توجہ دینے کی ہدایت کی

،ڈپٹی کمشنر نے شادن لنڈ ہسپتال کے معائنہ کے دوران مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجہ بارے بھی دریافت کیا۔

انہوں نے مختلف وارڈز،فارمیسی اور سٹور روم کی چیکنگ کے دوران کہا کہ حکومت عوام کے بہترین علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دے رہی

ہے،مریضوں کو ہسپتال سے ادویات فراہم کی جائیں،کسی کو بازار سے میڈیسن نہ خریدنا پڑے،

انہوں نے ادویات کا سٹاک،سرجیکل آلات اور ایکسٹینشن وارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کو چوکی والا تا سالاری روڈ کی تعمیر بارے بریفنگ بھی دی گئی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسدچانڈیہ،ایکسیئن امجد خان،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔حمزہ سالک نے کہا کہ

آمدورفت کے جدید ذرائع عوام کی طویل مسافت کو کم کرینگے،تعمیراتی کاموں میں میٹریل کی کوالٹی پر سمجھوتہ نہ کیاجائے،

منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان سے مستفید ہوسکے،حمزہ سالک نے زیر تعمیر ریسٹ ہاؤس تونسہ کا دورہ کیا اور استعمال ہونے والے میٹریل کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے کہا کہ

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر ٹیوٹا انسیٹیوٹ کے وزٹ کے دوران کہا کہ ٹیکنیکل شعبوں میں مہارت ہمارے طلباء کا حق ہے،

اربوں کے تعمیراتی منصوبہ جات سے تونسہ کی عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا،وزیراعلی پنجاب کے آبائی علاقہ میں منصوب جات کو جلد مکمل کیا جائے

پسماندہ علاقوں میں کھیلوں کے گراؤنڈز ایک نعمت ہیں،کھیلیں نوجوان کھلاڑیوں میں قوت برداشت پیدا کرتی ہیں، ڈپٹی کمشنر نے سپر سانگھڑ کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ سپر کی تعمیر سے سرکاری اثاثہ جات سیلابی پانی سے محفوظ رہیں گے،

حمزہ سالک نے نیو سٹی روڈ تونسہ کے دورہ کے موقع پر کہا کہ تعمیراتی منصوبوں میں کرپشن ہوئی تو ذمہ داروں کو نشان عبرت بنائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے انٹری ایگزٹ پوائنٹ بارے کہا کہ یہ انٹری پوائنٹ شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگائے گا،اس میں مزید سدا بہار پودے لگائے جائیں،ڈپٹی کمشنر نے پناہ گاہ دورے کے دوران کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔

ای لائبریری سائیٹ وزٹ کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا تونسہ کے شہریوں کیلئے تحفہ ہے،

ای لائبریری کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ ہمارے طلبہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں،ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ کا دورہ کیا اور کہا کہ ہسپتال کی زیر تعمیر عمارت مکمل ہونے سے یہاں میڈیکل کے نئے شعبہ جات کا اضافہ ہوگا،

تونسہ کے شہری خوش نصیب ہیں کہ انہیں انکی دہلیز پر صحت کی جدید ترین سہولیات میسر ہونگی۔

ڈپٹی کمشنرنے ٹبی قیصرانی وزٹ کے موقع پرکرکٹ گراؤنڈ کی سائیٹ کا معائنہ کیا اور کہا کہ کرکٹ گراؤنڈ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،

کرکٹ گراؤنڈ میں جدید ترین سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے دیہی مال مرکز پوکھاں اور سوکڑ تا وہوا روڈ کا معائنہ بھی کیا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجدحسین نے کہا ہے کہ

جن تعلیمی ادارہ جات کے ریگولر و پرائیویٹ امیدواران نے میٹرک سالانہ امتحان 2022کیلئے داخلہ فارم آن لائن و فیس چالان یکم مارچ 2022تک جمع کرا دیئے ہیں

مگر داخلہ فارم کی ہارڈ کاپی بمعہ ضروری دستاویزات اب تک بورڈ میں جمع نہیں کرائے وہ اپنے داخلہ فارم کی ہارڈ کاپی پہلے سے ادا شدہ بنک چالان ہفتہ پانچ مارچ تین بجے

دن تک بورڈ کے دفتر میں جمع کرا کر باضابطہ ڈائری نمبر پر مبنی رسید حاصل کریں اور ایسے امیدواران پر کسی قسم کا کوئی جرمانہ یا ڈبل فیس چارج نہیں کی جائے گی.

مذکورہ امیدواران کے فارمز سنگل فیس کے ساتھ اہل قرار پائیں گے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب شارق جمال، آر پی او ڈیرہ غازیخان محمد وقاص نذیر، ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم جاری ہے.

گزشتہ روز پل پیارے والی پر عوام الناس کو ٹریفک آگاہی دی گئی جس میں عبدالوحید،اختر عطا، غلام قادر اور مرزا شاہ جہان نے لوگوں میں پمفلٹس بھی تقسیم.

اس موقع پر آگاہی ریلی بھی نکالی گئی. ڈی ایس پی محمد بخت نصر نے کہاکہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنا اچھے شہری ہونے کا ثبوت ہے.

والدین کم عمر اور نا بالغ بچوں کو کار و موٹر سائیکل ہرگز نہ چلانے دیں ٹریفک پولیس ساتھ دیں

کیونکہ قانون کی بالا دستی اچھی قوموں کا شعار ہے..

ایجوکیشن ٹیم نے کہاکہ ون ویلنگ، اوور لوڈنگ، غفلت ولاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانا جرم ہے .
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

حضرت سخی سرور سید احمد سلطانؒ کا سالانہ عرس16سے 30مارچ تک جاری رہے گا،عرس کیلئے ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کردی ہیں،

ڈیرہ غازی خان ملک بھر سے عرس میں شرکت کرنے والے زائرین کی مہمان نوازی کی اپنی روایت برقرار رکھے گا۔سالانہ عرس کے انتظامات کے سلسلہ

میں ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کی زیر صدارت اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سخی سرور ؒکے سالانہ عرس کیلئے تمام افسران باہمی تعاون کو فروغ دیں،عرس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے،

دربار میں حاضری کیلئے مختلف اطراف سے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں،کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ہیلتھ اور ریسکیو سٹاف الرٹ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ

تمام محکمے اپنی ذمہ داریوں کی احسن انداز میں ادائیگی کیلئے پلان ضلعی انتظامیہ کو بھیجیں،منظم سکیورٹی کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس اور بارڈر ملٹری پولیس مشترکہ طور پر منصوبہ بندی کریں،ہسپتال میں ایمر جنسی کی صورت میں

اضافی بیڈز مختص کرنے کے ساتھ انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کیا جائے،پارکنگ کیلئے وسیع ایریا کا انتخاب کیا جائے،حمزہ سالک نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کیلئے جنریٹرز کا متبادل انتظام کیا جائے،

نئے تعینات ہونے والے اہلکاروں کو جدید سکیورٹی امور بارے تربیت دی جائے،کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا جائے،

تجاوزات کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے،ہم زائرین کی مہمان نوازی کیلئے اپنے بھرپور وسائل بروئے کار لائیں گے،

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پینے اور وضو کیلئے پانی کی سہل فراہمی کو ممکن بنایاجائے گا،ایمبولینس اور موبائل موٹر بائیکس کو الرٹ رکھا جائے،

سول ڈیفنس،ٹریفک پولیس کے اہلکاروں اور ڈاکٹروں کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا جائے،ہائی وے ڈیپارٹمنٹ سٹرکوں کا پیچ ورک مکمل کرے۔

حمزہ سالک نے کہا کہ گمشدہ بچوں اور سامان کے اعلانات کیلئے علیحدہ کاؤنٹر بھی قائم کیا جائے گا،

حمزہ سالک نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ زائرین کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچے۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید کو عرس انتظامات کا فوکل پرسن

مقرر کیا گیا ہے،تمام افسران اپنے فرائض بارے ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان حمزہ سالک کی زیرصدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس گزشتہ شب منعقد ہوا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بتایا کہ

پولیو مہم کے چار روز کے دوران سات لاکھ تیئس ہزار چار سو تریپن بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلا دیئے گئے ہیں

جب کہ مجموعی کوریج ایک سو چارا عشاریہ تریسٹھ فیصد رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 20 والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا

جنہیں قائل کرکے ان کے بچوں کو قطرے بھی پلا دئیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے کہا کہ

پولیو مہم کے دوران مہمان اور رہ جانے والے بچوں کو تلاش کرکے انہیں بھی حفاظتی قطرے پلائے جائیں،

اجلاس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،یونیسیف،ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں موسم بہار کی شجرکاری مہم جاری ہے۔

گرلز سنٹر آف ایکسیلنس ڈیرہ غازی خان میں شجرکاری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پرنسپل ادارہ شبانہ آفرین،اساتذہ اور طالبات نے بھی پودے لگائے۔

محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او خالد جاوید بھٹہ اور دیگر موجود تھے۔پرنسپل شبانہ آفرین نے کہا کہ

وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب کرایا جائیگا۔ہر طالبہ اپنے حصہ کا پودا لگا کر اس کی دیکھ بھال کرے گی انہوں نے کہا کہ

درخت ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈویژنل سپورٹس آفس ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام پہلی جشن بہاراں سائیکل ریس پل غازیگھاٹ تا گل زمین منعقد ہوئی

جس میں یرہ غازی خان کے محمد واجد نے پہلی اور محمد ناصر نے تیسری جبکہ ملتان کے عمر بھٹہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی. پوزیشن ہولڈرز میں ٹرافیاں،

میڈلز،کیش ایوارڈ اور دیگر انعامات تقسیم کیے گئے ریس میں ڈی جی خان ڈویژن سمیت جنوبی پنجاب کے 50 سے زائد سائیکلسٹ کی شرکت کی.

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے سائیکل ریس کا باقاعدہ افتتاح کیا جبکہ پی ٹی آئی ویمن ونگ کی پرنٹ میڈیا کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب رقیہ رمضان

،امید ہسپتال کے صدر رحمت رضا،26 سال ڈیرہ غازی خان کی چیمپئین رہنے والی فیملی کے پیر بخش،خاتون سائیکلسٹ ونگ کی صدر ڈاکٹر شاہینہ اور دیگر موجود تھے ریس میں ڈیرہ

غازی خان،راجنپور،مظفر گڑھ،لیہ،ملتان،بہاولپور،بکھر،رحیم یار خان اور دیگر اضلاع کے سائیکلسٹ نے بھی شرکت کی.

فزیشن ڈاکٹر جمیل طارق،منور راہی، محمدجاوید،الیاس سدوزئی اور دیگر نے خطاب کیا. ڈویژنل سپورٹس آفیسر

عطا الرحمن نے کہاکہ نوجوانوں کو منشیات اور جرائم سے بچانے کیلئے ایسی تقریبات ضروری ہیں.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی ھدایت پر ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام بلوچ کلچر ڈے کے سلسلے میں ایک رنگا رنگ ثقافتی تقریب

ہفتہ 5 مارچ 2022 ہ صبح 10 بجے پوسٹ گریجویٹ کالج تونسہ میں منعقد ھوگی جس میں بلوچی زام دریس(تلوار رقص)’نڑ سر’جھومر اور بلوچی موسیقی کے

خوبصورت رنگ پیش کیے جائیں گے۔مقامی بلوچ فنکار بلوچی ثقافت کے ان رنگوں کو پیش کریں گے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔

ڈیرہ غازیخان

صوبہ بھر میں عطائیت کے خلاف مہم میں ضلع ڈیرہ غازیخان نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا ہے. پنجاب ہیلتھ ریفارمز اور انسداد عطائیت سیل کے

زیر اہتمام عطائیت کے خلاف مہم میں ڈاکٹر رابعہ رحمن ڈپٹی ڈی ایچ او ڈیرہ غازیخان نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے.

عطائیت کے خلاف مہم میں انہوں نے 35چھاپوں کے دوران 18عطائیوں کے چالان اور ان کے کلینک سیل کیے.

ہیلتھ افسران وسٹاف نے ڈاکٹر رابعہ رحمن کو صوبہ بھر میں عطائیت کے خلاف مہم میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

شجرکاری سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں مدد ملتی ہے بلکہ خوشگوار ماحول کا احساس نمایاں طور پر اجاگر ہوتا ہے

اس لئے معاشرہ کے ہر فرد کو شجرکاری میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے یہ بات پرنسپل گورنمنٹ لیب ہائر سیکنڈری سکول(قائد) عبد الوحید قیصرانی نے

سکول ہذا میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کے افتتاح کے سلسلہ میں پودا لگانے کے موقع پر کہی انہوں نے کہا کہ

درخت نہ صرف تپتی دھوپ میں سایہ فراہم کرتا ہے بلکہ منظر بھی خوبصورت بنا دیتے ہیں اس موقع پر

وائس پرنسپل ڈاکٹر ریحانہ رحمن،ہیڈماسٹر عبد الماجد درانی،اساتذہ صفدر حسین،میاں پرویز،نعیم صابر،رئیس نواز،ملک جاوید،رحمت اللہ بزدار،

حضور بخش بزدارکے علاوہ طلباو طالبات نے بھی پودے لگائے۔آخر میں ملکی امن و سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

%d bloggers like this: