مئی 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کا جنوبی پنجاب کیلئے ملازمتوں میں 32 فیصد کوٹہ کا تاریخی فیصلہ
تحریر:

محمد جنید جتوئی،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن،ڈی جی خان
پاکستان کی سیاست میں سردار عثمان احمد خان بزدار ہی وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے علاقائی محرومی کے خاتمہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔

فخر کوہ سلیمان سردار عثمان احمد خان بزدار نے ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے سب سے بڑے انتظامی عہدہ وزیر اعلی کا قلمدان سنبھالا تو ان کا فوکس محروم علاقوں کو دیگر طبقہ کے مساوی سہولیات اور مراعات فراہم کرنا رہا ہے

2018 سے ابتک لاتعداد انقلابی اقدامات کا نہ صرف اعلان کیا بلکہ خود دلچسپی لیتے ہوئے ان پر عملد کرایا۔احساس کفالت پروگرام،باہمت روزگار پروگرام،پناہ گاہ،لنگر خانہ،احساس دستر خوان،احساس دیوار،کاروبار کے فروغ کیلئے قرض کے ساتھ

احساس راشن رعایت پروگرام قابل ذکر ہیں۔انہوں نے جنوبی پنجاب کی محرومی دور کرنے کیلئے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کو فعال کرایا اور تونسہ میں بھی جنوبی پنجاب کا سب سیکرٹریٹ قائم کرکے متعلقہ سیکرٹریز کی ڈیوٹیاں لگائیں کہ دو

محکموں کے سیکریٹریز ایک دن تونسہ میں قیام کرکے اپنے محکموں سے متعلق عوامی مسائل حل کریں گے۔پیر سے جمعرات تک سیکرٹریز تونسہ سب سیکرٹریٹ بیٹھتے ہیں اور سرکاری فرائض انجام دیتے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے جنوبی پنجاب کیلئے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ دئیے اور رنگ فنسنگ کرتے ہوئے فنڈز اسی علاقہ کی ترقی کیلئے خرچ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

گزشتہ ادوار میں جنوبی پنجاب کیلئے فنڈز کا اعلان تو ہوتا رہا تاہم یہی فنڈز دیگر ترقیافتہ علاقوں کیلئے واپس لے لئے جاتے تھے۔سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر اب جنوبی پنجاب کے فنڈز جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے خرچ ہورہے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے قبائلی علاقوں کے بچوں کیلئے دانش اور دیگر سکولوں میں داخلہ کا کوٹہ مختص کرایا۔

پولیس اور دیگر محکموں میں ملازمتوں کیلئے بھی کوٹہ رکھا گیا۔عمر کی بالائی حد میں دو سال کی رعایت دی گئی اور حال ہی میں ایک اور تاریخی فیصلہ دیا ہے کہ

جنوبی پنجاب کے لوگوں کیلئے ملازمتوں میں پہلی مرتبہ 32 فیصد کوٹہ کا اعلان کیا گیا ہے۔

جنوبی پنجاب کے معیاری تعلیم کے موقع میسر نہ ہونے اور علاقائی پسماندگی وجہ سے نوجوان اعلی پوسٹوں پر نہیں جاسکتے تھے جس کی وجہ سے

یہاں غربت،پسماندگی اور بے روزگاری کی شرح دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ رہی ہے.
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا51واں اجلاس منعقد ہوا

اور4گھنٹے جاری رہنے والے طویل اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی. کابینہ نے پنجاب سول سرونٹس ایکٹ1974میں ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے

جنوبی پنجاب کے لئے ملازمتوں میں کوٹہ مختص کرنے کا تاریخ ساز فیصلہ کیا اورجنوبی پنجاب کیلئے ملازمتوں میں 32فیصدکوٹہ مختص کرنے کی منظوری دے دی ہے.

اجلاس میں پنجاب کے دیگر پسماندہ اضلاع کے لئے ملازمتوں میں کوٹہ مختص کرنے کیلئے کمیٹی کو سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی

اسی طرح مسلم فیملی لاز آرڈیننس1961کے تحت ویسٹ پاکستان رولز میں ترمیم کی منظوری دی گئی. نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کے حلف نامے میں شق شامل کرنے پر اتفاق کیاگیا

اور نکاح کے وقت دولہا دولہن کو ختم نبوتؐ پر ایمان کا حلف دینا ہوگا. اجلاس میں سی پیک کے تحت کارپوریٹ فارمنگ کیلئے

سرکاری اراضی لیز پر دینے کی اصولی منظوری دی گئی. کارپوریٹ فارمنگ کیلئے لیز کے قواعد و ضوابط طے کرنے

کیلئے وزارتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے. پنجاب بھر میں 500سے5ہزار ایکڑ اراضی کارپوریٹ فارمنگ کیلئے استعمال ہوسکے گی کارپوریٹ

فارمنگ کے فروغ سے روزگار،فوڈ سکیورٹی اورجدیدزراعت کو فروغ ملے گا،پنجاب میں کچی آبادیوں کومالکانہ حقوق دینے کی پالیسی کو آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی.

پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ایکٹ2021کی منظوری دی گئی، پنجاب بھر میں مستقل بنیادوں پر سہولت بازار قائم کیے جائیں گے

اورسہولت بازاروں میں عوام کو سستے داموں اشیاء ضروریہ فراہم کی جائیں گی،اتھارٹی کے چیئرمین وزیراعلیٰ اور وائس چیئرمین صوبائی وزیر صنعت ہوں گے،

اتھارٹی تحصیل کی سطح تک سہولت بازاروں کا دائرہ کار بڑھائے گی
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہورکے وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے سرچ کمیٹی اوراہلیت کا معیارطے کرنے کامعاملہ محکمہ قانون کے سپرد کر دیاگیا،

کابینہ نے پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ2018میں ترمیم کی منظوری دے دی،بعض محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے قواعد وضوابط میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی.

اجلاس میں عدالتی احکامات کی روشنی میں آوارہ کتوں کیلئے برتھ کنٹرول پالیسی،پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی ایکٹ 2020،پنجاب ڈرگز رولز2007میں ترامیم،رواں مالی سال-22 2021کے دو ران کماڈیٹی آپریشن کو فنانشل کور فراہم کرنے کیلئے

ٹیکنیکل ضمنی گرانٹ، رواں مالی سال 2021-22کے دوران امپورٹڈشوگر پر مارک اپ اور سبسڈی کی ادائیگی کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی.

ٹیکنیکل اورووکیشنل اداروں کو ایک ہی پلیٹ فارم کے تحت کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا
ڈسٹرکٹ کنزیومرپروٹیکشن کونسل کی تشکیل نو،

پنجاب پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی اتھارٹی پرائیویٹ سکولوں کوریگولیٹ کرے گی.

پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ،والدین،اساتذہ شکایات کے ازالے کیلئے رجوع کرسکیں گے پنجاب ایگزامینشن بزنس رولز 2021کی منظوری دیتے ہوئے سکینڈری ایجوکیشن میں وسیلہ تعلیم پروگرام کا دائرہ کار وسیع کرنے

،پنجاب کابینہ نے رواں مالی سال2021-22کیلئے صوبے میں کفایت شعاری کے اقدامات کی بھی منظوری دے دی. ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مختلف پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے،تمام محکموں کے

ٹیلی فون آپریٹرز کی آسامیوں کواپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی. محکمہ جیل خانہ جات اوردیگر محکموں کی جا نب سے اپ گریڈیشن کی سفارشات منظورکی گئیں.

دیگر محکموں کی جانب سے اپ گریڈیشن کی سفارشات کو جلد کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایتایس ایچ اوز کو ڈرائنگ اینڈڈسپرسنگ آفیسر کے مالی اختیارات دینے کی منظوری دی گئی. پولیس میں اکاؤنٹس (سینئر کلرک بی ایس14)کی 720آسامیوں کی منظوری دی گئی

اوران کلاسیفائڈ فاریسٹ کو پروٹیکڈفاریسٹ قرار دینے کا فیصلہ کیاگیا. نمل جھیل کو تحفظ کیلئے وٹ لینڈ(Wetland)قرار دینے کی منظوری دی گئی. پنجاب وائلڈ لائف پروٹیکشن،پریزویشن،

کنزویشن اینڈ مینجمنٹ ترمیمی ایکٹ 2007کے تحت نایاب نسل کے پرندوں کو فرسٹ شیڈول سے تھرڈ شیڈول اورفورتھ شیڈول سے تھرڈ شیڈول میں منتقل کرنے کی منظوری دی گئی.جوڈیشل کمپلیکس مری کی توسیع کیلئے اراضی منتقل کرنے کامعاملہ وزارتی

کمیٹی کے سپردکیاگیا اورٹلہ ریزروفاریسٹ کو ٹلہ جوگیاں کو نیشنل پارک قراردینے کی منظوری دی گئی.

سالٹ رینج نیچر ریزرو کمپلیکس کے قیام کی منظوری دی گئی. کوٹ ادوو کے موضع گجرات میں ماڈل پولیس سٹیشن،اراضی سینٹراور ریسکیو 1122سٹیشن کے قیام کیلئے 4کنال اراضی

کی منتقلی کی منظوری دی گئی. ضابطہ فوجداری سیکشن 196کے تحت ڈپٹی کمشنر کو اختیارات تفویض کرنے،

پی ایس ڈی پی اوراے ڈی پی کے تحت نیشنل پروگرام برائے امپروومنٹ آف واٹر کورسز ان پاکستان (پنجاب کمپوننٹ)فیز ٹوکیلئے سٹاف کی تعیناتی کی اصولی منظوری دی گئی
پنجاب میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کیلئے خرید کردہ پیسٹی سائیڈ کو

فوری نیلام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے پنجاب لگژری ہاؤس ٹیکس رولز 2014میں ترمیم کی منظوری دی گئی. محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ایکریڈیشن کمیٹی کے قیام،پنجاب فنانس ایکٹ 2021کی ذیلی شق 3میں ترمیم کی منظوری دی گئی.

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس پر 95فیصد استثنیٰ دینے کی منظوری دی گئی

پنجاب سمال انڈسٹریزکارپوریشن ایکٹ1973 ذیلی شق 31کے تحت گارنٹی اور قرضہ جات کی مقررہ حد کوبڑھانے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے
محکمہ خزانہ کو گاڑنٹی اورقرضہ جات کی حد بڑھانے کی

سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی. متحدہ علماء بورڈکو ریگولیٹ کرنے کے لئے بل پیش کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا

اورپنجاب کریکولم اینڈ ٹیکس بک بورڈ لاہورکی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 2019-20کی منظوری دی گئی

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹس برائے سال 2017-18،2018-19اور2019-20کی منظوری دی گئی
اجلاس میں پنجاب حکومت کی مالیاتی رپورٹ برائے سال 2018-19کی منظوری دی گئی،

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے آٹو میشن فیئر کولیکشن اوربس شیڈول سسٹم کے بارے میں انفارمیشن سسٹم آڈٹ رپورٹ برائے سال2019-20کی منظوری دی گئی

اورپنجاب حکومت کی جانب سے مالی سال 2019-20میں کورونا کے حوالے سے ہونے والے اخراجات کی خصوصی آڈٹ رپورٹ،پنجاب کمیشن آن دی

سٹیٹس آف وویمن کی سالانہ رپورٹس برائے سال2019اور2020،پنجاب بیت المال کونسل کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2019،پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی سالانہ آڈٹ اینڈ پرفارمنس رپورٹ برائے سال2016-17 او ر2017-18،پنجاب حکومت
کے اکاؤنٹس کی اپروپیشن برائے مالی سال 2017-18کی منظوری بھی دے دی گئی.

پنجاب کابینہ کے 49ویں اور50ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی.اجلاس میں کابینہ سٹیڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 64ویں،65ویں، 66ویں، 67ویں اور 68ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی.

اجلاس میں کابینہ سٹیڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کے75ویں، 76ویں، 77ویں، 78ویں اور79ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی.

صوبائی وزراء،مشیران،معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری اورمتعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

جنرل بس سٹینڈ ڈیرہ غازیخان کے پارک کو عثمان بزدار کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے.

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے پارک کے معائنہ کے دوران کام میں غیر ضروری تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی.

انہوں نے پارک کا کام جلد شروع کرنے کے احکامات جاری کیے. چاردیواری کے ٹینڈر جاری ہونے کے باوجود کام شروع نہ کرنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیاگیا.

کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کا پارک کے قیام کیلئے خصوصی فوکس ہے مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی.

پارک کی چاردیواری پر 78لاکھ روپے اور پارک میں ہارٹیکلچر،سٹریٹ لائٹ، واکنگ ٹریک، پارکنگ، جھولے اور دیگر کام پر تین کروڑ ستر لاکھ روپے خرچ ہوں گے.

کمشنر نے پارک میں نصب بجلی کا ٹرانسفارمر چوری ہونے پر مقدمہ درج کر کے رپورٹ پیش کرنے کے ہدایات جاری کیں. ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور دیگر افسران ہمراہ تھے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا. انہوں نے زچہ بچہ ہسپتال کیلئے استعمال ہونے والے سریا کا یوای ٹی لاہور سے لیبارٹری ٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کیے. کمشنر نے کہاکہ ہسپتال میں نئی او پی ڈی اور ایمرجنسی بلاک کیلئے سائیٹ جلد کلیئر کی جائے.

کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ میں پولیو فکسڈ کاونٹر کابھی معائنہ کیا. بچوں کو حفاظتی ویکسین پلانے کے ساتھ فنگر مارکنگ کی. انہوں نے پولیو کے ریکارڈ کی بھی پڑتال کی. کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے

مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے طبی سہولیات اور ادویات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں. کمشنر نے ہسپتال میں ٹوٹے فرش جلد مرمت کرنے کے احکامات جاری کیے. کمشنر نے ہسپتال میں مدد کاونٹر کا معائنہ کرتے ہوئے

مزید دس وہیل چیئرز فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے. کمشنر نے پل ڈاٹ چوک کا بھی دورہ کیااور منصوبہ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں.

کمشنر کو بتایاگیا کہ ہسپتال میں پانچ منزلہ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال آئندہ سال مئی میں مکمل ہو گا او پی ڈی اور ایمرجنسی بلاک کیلئے ٹینڈر جاری کر دیئے گئے ہیں.

پل ڈاٹ چوک کے مانومنٹ کے پلیٹ فارم پر ماربل کی تنصیب اور ہارٹیکلچر ورک جاری ہے.

جنگلہ کی تنصیب کیلئے ٹینڈر جاری کر دیئے. اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، ایم ایس ڈاکٹر نجیب الرحمن، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ مشتاق احمد اوردیگر موجو دتھے.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ایکسائز آفس ڈیرہ غازیخان کی طرف سے بند کی گئی گاڑیاں چھوڑنے پر تھانہ کوٹ چھٹہ کے محرر محمد طاہر کے خلاف قانونی کارروائی کی

سفارشات بھیج دی گئی ہیں. ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کے مراسلہ کے مطابق

انسپکٹر ناظمہ نور اوردیگر کی طرف سے کارروائی کے دوران چھ ٹریکٹر ٹرالیاں، سات موٹر سائیکل، ویگنار بند کی گئیں

تاہم محرر تھانہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے گاڑیوں کو چھوڑ دیا جس کی وجہ سے محکمہ ایکسائز اور تھانے کی طرف سے شہریوں میں غلط تاثر قائم ہوا.

علاوہ ازیں ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ کی طرف سے محرر کے خلاف کارروائی کیلئے ڈی پی او کو مراسلہ جاری کر دیا گیا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں سرکاری سطح پر پہلی سائیکل ریس4مارچ کو ہو گی. ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازیخان عطا الرحمن نے بتایا کہ

محکمہ کے زیر انتظام جشن بہاراں کے سلسلے میں سائیکل ریس تین بجے سہ پہر غازیگھاٹ پل سے گل زمین تک ہو گی

جس میں ڈیرہ غازیخان، مظفرگڑھ، راجن پور، لیہ، بھکر، ملتان، بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے سائیکلسٹ شرکت کریں گے

اور اب تک پچاس سے زائد افراد نے رجسٹریشن کرا لی ہے. ڈی ایس او عطا الرحمن نے بتایاکہ

ریس میں جدید سائیکلوں سمیت روایتی سائیکل کے ذریعے شرکت کی جاسکتی ہے

اور مقررہ وقت پر پہنچنے والوں کو مقابلے میں شرکت کرائی جائیگی. مقابلے کیلئے اوپن انٹری ہو گی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان حمزہ سالک نے کہا ہے کہ احساس راشن پروگرام میں دکان داروں کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ یقینی بنایا جائے،کسی بھی بینک کا اکاؤنٹ ہولڈر کریانہ فروش احساس راشن پروگرام ایپ میں اپنی رجسٹریشن کروا سکتا ہے

ریونیو سٹاف کو دکان داروں کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ دیا جائے اور رجسٹرڈ افراد کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کیا جائے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار احساس راشن پروگرام کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین،ڈی او انڈسٹریز بلال احمد اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے کہا کہ ہر یونین کونسل میں 20 دکان داروں کی احساس راشن پروگرام میں رجسٹریشن کو ہرصورت پورا کیا جائے،اس ٹارگٹ کو حاصل کرنے کیلئے ریونیو سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں،

ضلع کی ہر تحصیل کا ڈیٹا اپ ڈیٹ ہونا چاہئیے،انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ دکان داروں کی کاؤنٹر چیکنگ بھی کی جائے گی

،حمزہ سالک نے کہا کہ رجسٹرڈ دکان داروں کا چیک لسٹ کے مطابق مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ

احساس راشن پروگرام میں 68فیصد دکان داروں کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے۔ علاؤہ ازیں ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے رجسٹری برانچ کا بھی دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر مختلف کاونٹرز پر گئے اور انہوں نے سٹاف سے اراضیوں کی رجسٹریشن ورکنگ بارے معلومات لیں،

حمزہ سالک سائلین کے پاس بھی گئے اور انہوں نے شہریوں سے ان کے کام کی بابت دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ

پبلک سروس ڈیلیوری میں شفافیت کا ہونا ضروری ہے۔اراضیوں کی رجسٹریوں سے حکومت کو ریونیو حاصل ہوتا ہے

جس کیلئے تمام مراحل میں شفافیت لازمی ہے،رجسٹری برانچ کا سٹاف ایمان دارانہ طریقے سے اپنے فرائض
انجام دے۔انہوں نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

رجسٹری برانچ میں ان سے کوئی پیسے مانگے تو ان کے نوٹس میں لایا جائے،

میں کرپٹ افراد کے خلاف سخت ایکشن لوں گا،سائلین کو ریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے۔اس موقع ڈپٹی کمشنر کو رجسٹریوں کے عمل بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازی خان حمزہ سالک کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محسن نثار نے کارروائی کرتے ہوئے ایک نمک سے

لوڈڈ ٹرک کے نیچے چھپائی گئی پانچ سو بیگ کھاد برآمد کر لی ہے اور ٹرک کے ڈرائیور عصمت اللّٰہ ولد لال خان گرفتار کر لیا ہے

برامد شدہ کھاد ملتان سے کوہٹہ سمگل کی جارہء تھی،کھاد کی مالیت لاکہوں روپے بتائی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے کھاد سمگلنگ سے وابستہ ڈیلرز کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ

انہیں کسانوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔

دوسری طرف کسانوں کو کھاد کی سرکاری ریٹ پر دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے

جب کہ ضلعی انتظامیہ کسانوں کو ہر طرح سے ریلیف فراہم کررہی ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان حمزہ سالک کی زیر صدارت ڈی کلاس سٹینڈز کے لائسنس کی تجدید بارے اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا،

اجلاس میں سیکرٹری ریجینل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ثناء اللہ ریاض، چیف افیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن، جوادالحسن گوندل متعلقہ محکموں کے افسران اور ٹرانسپورٹرز نے

شرکت کی۔اجلاس میں ڈی کلاس سٹینڈز کے لائسنس کی تجدید کے14کیسز پر غور کیا گیا اور ان میں سے7سٹینڈ کے لائسنسوں کی تجدید کی منظور ی دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائسنس کی تجدید کے لیے پیش کردہ سٹینڈز کے مالکان مسافروں کی سہولت کیلئے تمام ضروری اور بنیادی سہولیات کی

فراہمی کو یقینی بنائیں،واش رومز کو ہر لحاظ سے اپ ڈپٹ کیا جائے،واٹر کولرز کی تعداد بڑھائیں،انہوں نے کہا کہ

مالکان سٹینڈز کی وال باؤنڈری،ٹی وی،واش رومز،سیٹنگ ایریاز سمیت تمام ضروری سہولیات کے پکٹوریل شواہد فراہم کرنے کے پابند ہوں گے،

ہر سٹینڈ کے سیٹنگ ایریا میں کم از کم 20افراد کیلئے کرسیاں موجود ہونی چاہیئے،آئندہ سڑکوں پر سواریاں اتارنے والوں کی گاڑیاں بند کردی جائیں گی

جس کیلئے سٹینڈ مالکان سے تحریری لیٹر بھی لیا جائے گا،حمزہ سالک نے کہا کہ اگر ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے کھلے ڈرم یا دیگر چیزیں سٹینڈز سے ملیں تو

سٹینڈ کا لائسنس کینسل کردیا جائے گا،تمام سٹینڈ مالکان مسافروں کو فراہم کردہ سہولیات کو مزید بہتر کریں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک نے ڈی جی خان کے قبائلی علاقے رونگھن کا دورہ کیا.

انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول اور بی ایچ یو رونگھن سمیت دیگر معاملات دیکھے. پولیٹیکل اسسٹنٹ نے گورنمنٹ ہائی سکول رونگھن کی عمارت صفائی ستھرائی اور اساتذہ اور

عملہ سے ملاقات کی. معائنہ کے وقت درجہ چہارم کے چھ ملازمین غیر حاضر پائے گئے
کلاسز کے معائنہ کے دوران پولیٹیکل اسسٹنٹ نے طلبہ سے نصابی اور عام معلومات کے سوال بھی کیے.

ہائی سکول صرف ایک ہی ٹیچر تعینات تھا مزید اساتذہ کی تعیناتی کیلئے محکمہ تعلیم کو سفارشات ارسال کی گئیں.

انہو ں نے پرائمری سکول رونگھن کا بھی دورہ کیا. بی ایچ یو کے معائنہ کے دوران مریضوں اور لواحقین سے ملاقات کی.

بنیادی مرکز صحت رونگھن میں ڈاکٹر کی تعیناتی نہ ہونے پر قبائلی لوگوں نے پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام کو آگاہ کیا

بی ایچ یو رونگھن میں ڈاکٹر ڈسپنسر کے موجود نہ ہونے پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک نے محکمہ ہیلتھ کے افسران سے فون پررابطہ کیا

اور مسائل کے حل کیلئے احکامات دیئے. محمداکرام ملک نے پولیو ٹیموں اور یکارڈ کو چی کیا.

انہوں نے دور دراز قبائلی علاقوں میں کام کرنے والی پولیو ٹیموں، اساتذہ اور دیگر ملازمین کی حوصلہ افزائی بھی کی.

انہوں نے کہاکہ دور دراز قبائلی علاقوں میں دیانتداری سے کام کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے حضرت سخی سرور احمد سلطان ؒ کے عرس کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کا جاٸزہ لیا۔

دوران وزٹ ہدایت کی کہ عرس حضرت سخی سرور پر آنے والے زائرین کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کۓ جاٸیں اور سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوۓ خفیہ کیمرے اور واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے جاٸیں۔

انہوں نے ایس ایچ او تھانہ سخی سرور کو کہا کہ عرس دربار حضرت سلطان سخی سرور ؒ کے دوران تخریب کاروں ،شرپسند عناصر اور دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھی جاۓ۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے انچارج سیکورٹی کو ہدایت کی کہ عرس حضرت سخی سرور پر آنے والے زائرین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوۓ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کۓ جاٸیں جبکہ دربار کے اندر داخل ہونے والے زائرین کی جامعہ تلاشی اور میٹل ڈیٹیکٹرچیکنگ کیلئے واک تھرو گیٹ سے گزارہ جائے۔

کوٸ بھی شخص بغیر تلاشی اندر داخل نہ ہو عورتوں کی تلاشی کیلئے علیحدہ سے لیڈیز پولیس تعینات کی جاۓ اور سخت چیکنگ کے بعد ہی شخص کو دربار کے اندر داخل ہونے دیا جاۓ۔

ڈی پی او نے کہا کہ زائرین کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جاٸیں اور اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جاٸیں تاکہ امن وامان کی صورتحال ہرحال میں برقرار رکھی جائے۔

پولیس آفیسران دوران عرس سخی سرور اپنے فرائض نیک نیتی ،بہادری اور عبادت سمجھ کر کریں مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں جبکہ بغیر تلاشی اور چیکنگ کے بعد ہی کسی بھی شخص کو دربار کے اندر داخل نہ ہونے دیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی طرف سے نرسنگ سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش ،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح

ضلع ڈیرہ غازیخان میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں نرسنگ سٹاف کو کورونا وباء کے دوران جانفشانی کے ساتھ فراٸض منصبی سر انجام دینے پر سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول نے محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ قومی پرچم لہرایاپھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کی نرسز کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔

ڈی ایس پی سٹی نےکہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں کامیابی میں نرسوں کا نمایاں کردار ہے اور زمانہ امن ہو یا جنگ نرسز فرنٹ لائن ورکر کے طور پر فرائض انجام دیتی ہیں۔

اس لئے ہم سب ان نرسوں کی کورونا کے خلاف کوششوں کو سراہاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی عالمی وباء میں نرسز نے فرنٹ لائن فائٹرز کا کردار ادا کیا ہے۔ صحت کے شعبہ میں نرسز کے کردار کو جتنا سراہا جائے کم ہے ۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

%d bloggers like this: