اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور:اسٹریٹ کرائم میں اضافہ،پولیس جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے میں ناکام

مارچ کے پہلے دو روز میں سٹریٹ کرائم، چوری اور ڈکیتی کی پانچ سو سڑسٹھ وارداتیں ہوئی ہیں

لاہور کو جرائم سے پاک نہ کیا جا سکا،، شہر میں دو روز کے دوران پانچ سو سڑسٹھ جرائم کی وارداتیں ہوئیں

شہریوں کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد نقدی، گاڑیوں اور قیمتی اشیاء سے محروم کردیا گیا

پولیس شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے میں ناکام،،، مارچ کے پہلے دو روز میں سٹریٹ کرائم، چوری اور ڈکیتی کی پانچ سو سڑسٹھ وارداتیں ہوئی ہیں

ڈاکوئوں اور چوروں نے ایک گھنٹے میں اوسطا گیارہ شہریوں کو لوٹا

اڑتالیس گھنٹوں میں شاہراہ عام پر اسٹریٹ کرائم کی چالیس وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے چھین لیے گئے

ڈاکوؤں نے پانچ موٹرسائیکلیں گن پوائنٹ پر چھینیں، جبکہ پانچ گاڑیاں اور نو موٹر سائیکلیں چوری ہوئی

پولیس حکام کے مطابق آبادی میں اضافہ اور لوگوں کا گھروں میں بغیر تصدیق کے ملازمین رکھنا جرائم کی وجہ ہے
مستنصر فیروز، ایس ایس پی آپریشنز

شہریوں نے جرائم کی بڑھتی وارداتوں نے شویش کا اظہار کیا ہے
حکومت جرائم کی روک تھام کے لیئے عملی اقدامات کرے

پولیس ریکارڈ کے مطابق اٹھائیس فروری کو شہر میں ڈکیتی اور چوری کے تین سو سولہ واقعات رونما ہوئے تھے

%d bloggers like this: